مصرسے غیر ملکیوں کا انخلاء جاری

قاہرہ: مصر سے غیر ملکیوں کا انخلاء شروع ہوگیا۔ باون ہزار امریکیوں کی منتقلی آج شروع ہورہی ہے۔مصر میں حکومت مخالف تحریک میں شدت کے ساتھ ساتھ وہاں مقیم غیر ملکیوں کے جان و مال کے تحفظ پر بھی تشویش بڑھ رہی ہے۔ مختلف ممالک نے اپنے شہریوں کی بحفاظت واپسی شروع کردی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر میں مقیم باون ہزار امریکیوں کی واپسی کا عمل آج شروع ہوگا۔اس سے پہلے امریکا کی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ جینیس جیکبس نے بتایا تھا کہ مصر میں موجود امریکیوں کو نکالنے کے لئے چارٹرڈ طیاروں کا بندوبست کیا جارہا ہے۔ اردن کے سیکڑوں شہری دارلحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔ عمان پہنچنے والون کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی ایک تعداد چاقو اور چھریوں سے لیس ہوکر سڑکوں پر گشت کررہی ہے۔بھارت نے بھی ائر انڈیا کا خصوصی طیارہ قاہرہ بھیج دیا۔ توقع ہے کہ تین سو بھارتیوں کو لے کر خصوصی طیارہ آج ممبئی پہنچے گا۔ دوسری جانب برطانوی وزیر خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو مصر چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔
Read more »

ن لیگ کا اجلاس: دس نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمدپر اظہار عدم اعتماد

10نکاتی ایجنڈا، حکومت اقدامات غیرتسلی بخش ہیں: نوازشریف
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے دس نکاتی ایجنڈے پرحکومتی اقدامات کوغیر تسلی بخش قراردیدیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دس نکاتی ایجنڈے میں ملک کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کی اعلٰی قیادت کااجلاس نوازشریف کی زیر صدارت ہوا۔ نوازشریف کا دس نکاتی ایجنڈے کے بارےکا کہناتھا کہ مذکراتی ٹیموں کے اجلاس جلد از جلد ہونے چاہئیں اور ایجنڈے کی تکمیل کے لئے حکومتی اقدامات نظر آنے چاہئیں۔ اجلاس کو آئی جی پنجاب ،سی سی پی او لاہور اور سیکرٹری پراسیکیوشن پنجاب نے ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے بریفنگ دی شرکا نےاس بات پر اتفاق کیا کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے معاملہ عدالت میں ہے اس پر کسی بھی قسم کے بیانات نہیں ہونے چاہئیں۔
Read more »

سپریم کورٹ : ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنیٰ کیخلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ : ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنیٰ کیخلاف درخواست دائر
ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنی نہ دیئے جانے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا ہے کہ امریکا وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے جبکہ تفتیشی افسروں کو رشوت کے طور پر امریکی ویزے اور سیر کی پیشکش کی جارہی ہے۔ اس سے قبل بھی غیر قانونی اسلحہ میں اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے امریکی سفارتکاروں کو اعلی سطحی سفارشوں کے ذریعے چھڑوا لیا گیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ دفتر خارجہ بھی وزارت داخلہ کو کہ چکا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس سفارتکار نہیں۔ یو ایس قونصلیٹ کا بھی کہنا ہے کہ ریمنڈ ٹیکنیکل ایڈوائزر ہے۔ جس کے پاس سفارتی ویزا نہیں۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریمنڈ ڈیوس پرائیویٹ کمپنی چلاتا ہے اور پاکستان میں بزنس آفیشل ویزے پر قیام پزیر تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنی نہیں ملنا چاہئے اور حکومت کو ہدایت کی جائے کہ اس پر ملکی قانون کے مطابق شفاف انداز میں مقدمہ چلایا جائے۔
Read more »

پشاور : دو بم دھماکوں میں ڈی ایس پی سمیت چھ افراد شہید

پشاور : دو بم دھماکوں میں ڈی ایس پی سمیت چھ افراد شہید
پشاور میں کوہاٹ روڈ اور اچینی چوک میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں چھ افراد شہید ہو گئے۔ پہلا دھماکا پشاور میں کوہاٹ روڈ پر رنگ روڈ پل کے قریب ہوا جو خود کش بم دھماکا تھا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی رشید خان سمیت پانچ افراد شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے ۔ دنیا نیوز کے نمائندے کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکے میں ڈی ایس پی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکا اتنا روز دار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔ جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا۔ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی سمیت دو اہلکار اور تین راہ گیر شامل ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو لیڈی رینڈنگ پسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت نازک ہے۔ دھماکے سے دو گاڑیاں بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ دوسرا دھماکا پشتہ خرہ میں ہوا جس میں ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ اچینی چوک میں ہونے والے اس دھماکے میں بھی پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے میں پولیس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
Read more »

کرکٹ ورلڈکپ:قومی ٹیم کے کپتان،ٹیم مینجمنٹ کا اعلان4فروری کو ہوگا

نیپئر: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان چار فروری کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اعجاز بٹ نے شاہد آفریدی کو کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیپئر میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے کہا کہ وہ دو فروری کو پاکستان جارہے ہیں، پاکستان میں کرکٹ بورڈ کے دیگر حکام سے مشاورت کے بعد چار فروری کو ورلڈ کپ کے لئے کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیں گے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ کپتان کے اعلان کے حوالے کوئی کنفیوژن نہیں ہے اور وہ کپتان کے اعلان کے وقت تاخیر کی وجہ بھی بتادیں گے۔ ایک سوال پر چیئرمین پی سی بی کاکہنا تھا کہ اسپاٹ فکسنگ کے الزامات سے کلیئر ہونے والے کھلاڑیوں کے انتخاب پر غور کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹرل کانٹریکٹ کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست ان کے پاس نہیں پہنچی ہے، جب فہرست ان کے پاس آئے گی تو وہ اس پر نظر ڈالیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شعیب اختر، احمد شہزاد اور سہیل تنویر سمیت نئے کھلاڑیوں کو بھی سینٹرل کانٹریکٹ دیا جائے گا۔ چیئرمین پی بی سی کاکہنا تھا کہ پی سی بی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے کوشاں ہے۔ پاک بھارت سیریز کی بحالی کے لئے حکومتی سطح پر بات چیت جاری ہے اور میں مثبت پیش رفت بھی ہوئی ہے۔پاک بھارت سیریز رواں سال انگلینڈ میں ہونے کا امکان ہے۔
Read more »

یونانی دوشیزہ کا قبول اسلام پاکستا نی نوجوان سے نکاح کر لیا

Read more »

سابقہ مہریہ نصیریہ ٹرسٹ کے سا بق امام و خطیب قاری متہاب نظام کو اغوا کر لیا گیا دس ہزار یورو تاوان کا مطا لبہ

Read more »

ریمنڈ کیس، انکوائری رپورٹ آنے تک بات نہیں کروں گا، وزیر اعظم

ریمنڈ کیس، انکوائری رپورٹ آنے تک بات نہیں کروں گا، وزیراعظم 
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ریمنڈ کیس پر انکوائری پنجاب حکومت کر رہی ہے۔ انکوائری رپورٹ آنے تک اس پر بات نہیں کروں گا۔ ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ لاہور میں فائرنگ کے واقعے پر وفاق خاموش نہیں ہے۔ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس لیے کوئی بات اس پر نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہتر پالیسی کی وجہ سے آج کاشتکار خوش ہیں۔ معیشیت دبائو میں ہے مگر بحران نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 63 سالوں میں صرف ہماری حکومت نے تھرکول پراجیکٹ کو سنجیدگی سے لیا. انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں پر ہمشیہ کرپشن کے الزامات لگتے رہتے ہیں.
Read more »

نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے،آفریدی

کرائسٹ چرچ: قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے۔کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اس فتح سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوا ہے۔ جو آئندہ میچوں میں ٹیم کے کام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ نے اچھی بیٹنگ کی بنیاد رکھی اور اننگز کے آخر میں وکٹیں ہونے کے باعث وہ کیویز کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوئے۔ محمد حفیظ کی اننگز کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ فتح میں باوٴلرز کی کارکردگی بھی بہت اہم رہی امید ہے آئندہ میچوں میں کھلاڑی اس سے بہتر کھیل پیش کریں گے۔ آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل اس طرح کی جیت کی ٹیم کو بہت ضرورت ہے۔ ایک سوال پر آفریدی نے کہا کہ آئندہ میچوں میں مزید تجربات نہیں کئے جائیں گے۔ شعیب اختر کو مزید فٹنس کی ضرورت ہے کوچ وقار یونس ان پر کام کررہے ہیں۔
Read more »

مصر:پاکستانی سفیر سیما نقوی کی شہریوں کے انخلا کیلئے طیارہ بھیجنے کی درخواست

اہرہ: قاہرہ میں پاکستانی سفیر سیما نقوی نے شہریوں کے انخلا کے لئے سی و ن تھرٹی طیارہ بھیجنے کی درخواست کردی۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مصرمیں ڈیڑھ سو سے دو سو پاکستانی خاندان ہیں اور یہ تمام افراد خیریت سے ہیں۔ آج نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان عبدالباسط نے مصر میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مصرف کا استحکام چاہتا ہے ۔اس وقت مصر کے مختلف شہروں میں سات سو سے آٹھ سوپاکستانی موجود ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یہ تمام افراد خیریت سے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزارت خارجہ قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہے۔ ضرورت پڑنے پر پاکستانیوں کے انخلا کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔دوسری جانب قاہرہ میں پاکستانی سفیر سیما نقوی نے آج نیوز سے بات چیت میں کہا کہ مصر میں حالات خراب ہیں لیکن پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے پاکستانیوں کے انخلا کے لئے حکومت سے سی ون تھرٹی طیارہ بھیجنے کی درخواست کی ہے۔
Read more »

مصر: حسنی مبارک کیخلاف ساتویں روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری

مصر: حسنی مبارک کیخلاف ساتویں روز بھی مظاہروں کا سلسلہ جاری
مصر میں مسلسل ساتویں روز بھی حسنی مبارک کی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ، جبکہ پانچ ہزار خطرناک قیدی جیل سے فرار ہوگئے۔ مصر میں عوام کا حکومت کے خلاف شدید غم و غصے برقرار ہے۔ مظاہروں میں 100 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ مصر میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مشتعل مظاہرین نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کو حسنی مبارک کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے انھیں استعفی دینے کا کہنا چاہیئے۔ حکومت کے مخالف محمد البرادی کا کہنا ہے کہ حسنی مبارک کو عوام کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئیے۔ دوسری جانب قاہرہ میں پاکستانی سفیر سیما نقوی نے دنیا نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ مصر میں موجود تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مصر میں سیکورٹی اور اس سے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
Read more »

دوحا: جاپان آسٹریلیا کو ہرا چوتھی بار ایشین فٹبال چیمپئن بن گیا

دوحا: جاپان آسٹریلیا کو ہرا چوتھی بار ایشین فٹبال چیمپئن بن گیا
جاپان نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ریکارڈ چوتھی بار ایشین کپ فٹبال کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دوحا میں آسٹریلیا اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان فائنل مقابلہ انتہائی دل چسپ رہا، جہاں مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں ہوا جب جاپان کے ٹیڈانری لی نے انیسیویں منٹ میں گیند جال تک پہنچائی۔ آسٹریلوی ٹیم پہلی بار فائنل کھیلی جبکہ جاپان نے سب سے زیادہ چوتھی بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے جنوبی کوریا نے ازبکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
Read more »

تیسرا ون ڈے : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو43 رنز سے شکست دیدی

تیسرا ون ڈے : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو43 رنز سے شکست دیدی
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 43 رنز سے شکست دیدی۔ قومی ٹیم کی فتح میں خاص بات محمد حفظ کی ایک روزہ کرکٹ میں پہلی سینچری تھی۔ کرائسٹ چرچ میں جاری سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پہلے پاکستان نے بیٹنگ کی۔ مہمان ٹیم کے تین کھلاڑی 56 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ نے شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کیریر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ انھوں نے بارہ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 115 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان شاہد آفریدی نے بھی جارہانہ بیٹنگ کی۔ آفریدی نے 25 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنائے۔ پاکستان نے آخری 15 اوورز میں 138 رنز کااضافی کیا اور مققررہ 50 اوورزمیں 293 رنز بنا ئے۔ کال ملز اور ٹم ساؤتھی نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیوی ٹیم مقررہ اوورز میں 250 رنز ہی بنا سکی۔ اسکوٹ اسٹائیرس 46اور ولیم سن 42 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ سہیل تنویر ، وہاب ریاض اور عمر گل نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں۔ محمد حفیظ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سیریز کا چوتھا میچ یکم فروری کو نپیئر میں کھیلا جائے گا۔
Read more »

امریکا نے ریمنڈ ڈیوس کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

امریکا نے ریمنڈ ڈیوس کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا
امریکا نے تین پاکستانیوں کے قاتل اپنے شہری ریمنڈ ڈیوس کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان میں موجود امریکی سفارتخانے سے جاری بیان کے مطابق ریمنڈ ڈیوس پاکستان کے پاس غیرقانونی حراست میں ہے۔ اور اس نے اپنے دفاع کیلئے فائرنگ کی۔ جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔ جبکہ ہلاکتوں پر انہیں بھی افسوس ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکیوں کو غیر قانونی اپنی تحویل میں نہیں رکھ سکتا۔ سفارتخانے کے مطابق ریمنڈ ڈیوس کے پاس سفارتی پاسپورٹ اور 2012 تک پاکستان کا ویزہ ہے۔ امریکا کی جانب سے یہ مطالبہ نہ صرف دفتر خارجہ سے کیا گیا ہے جبکہ میڈیا پر اس مطالبے کو ظاہر کر دیا گیا ہے۔
Read more »

مصر: حکومت مخالف مظاہرے، حسنی مبارک کا استعفی دینے سے انکار

مصر: حکومت مخالف مظاہرے، حسنی مبارک کا استعفی دینے سے انکار
مصر میں حکومت مخالف احتجاج کا سلسلہ آج پانچویں روز بھی جاری ہےاور قاہرہ اور اسماعیلیہ سمیت دوسرے شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے ہیں۔ جبکہ صدر حسنی مبارک نے استعفا دینے سے انکار کر دیا ہے۔ قاہرہ کے بعد اب اسماعیلیہ میں بھی ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں اور حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے، جبکہ گزشتہ رات دارلحکومت کی سڑکیں اور گلیاں میدان جنگ بنی رہیں اور مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز میں جگہ جگہ جھڑپیں ہوئیں۔ شہر میں ہنگاموں کے بعد سے شہر میں آنسو گیس کی بو پھیلی ہوئی ہے۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ کئی دوسرے شہروں میں بھی پھیل چکا ہے دارالحکومت مین مظاہرین کی جانب سے نذر آتش کئے جانیوالےٹرک کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور قاہرہ کسی جنگ زدہ شہر کا منظر پیش کر رہا ہے جبکہ سیکڑوں مظاہرین رات بھر سڑکوں پر موجود رہ کر صدر حسنی مبارک سے استعفی کا مطالبہ کر تے رہے۔ مصری حکومت کیخلاف وینزویلا میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور مظاہرین نے مصری سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی۔ وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز نے سفارتخانے پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ دوسری طرف اردن اور یمن میں بھی مظاہرے شروع ہوچکے ہیں۔
Read more »

تمام جماعتیں امریکی دبائو پر چلتی ہیں ، فضل الرحمان

تمام جماعتیں امریکی دبائو پر چلتی ہیں ، فضل الرحمان
جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں امریکی دبائو پر چلتی ہیں۔ امریکی بے لگام ہو کے ملک میں گھوم پھر رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ قتل کیس پاکستانی حکومت کا امتحان۔ کسی امریکی کو پاکستانی کے خون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ رہنما کمزور پالیسی پر گامزن رہے تو حالات مزید خراب ہو جائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران خود سب کے سامنے اکسپوز ہوں گے۔
Read more »

باڑہ میں مارٹر گولے گرنے سے ایک سیکورٹی اہلکار زخمی

باڑہ میں مارٹر گولے گرنے سے ایک سیکورٹی اہلکار زخمی
باڑہ میں مارٹر گولے گرنے سے ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ سرکاری زرائع کے مطابق نامعلوم سمت سے فایئر کئے جانے والے چھ مارٹر گولے باڑہ پریس کلب اور مینار چوک میں تین مکانات پر جاگرے جس میں ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ تین مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری کی واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
Read more »

یونان میں جشن عیدمیلاد النبیۖ کے جلوس کے حوالے سے منعقد ہونے والی میٹنگ میں بیس فروری کوایک جلوس نکالنے پراتفاق

ایتھنز(اجالانیوز)یونان میں جشن عیدمیلاد النبیۖ کے جلوس کے حوالے سے منعقد ہونے والی میٹنگ میں بیس فروری کوایک جلوس نکالنے پراتفاق کسی بھی تنظیم کواپنے بینر اورجھنڈے لے کر شامل ہونے پر پابندی عائد تقاریر کی بجائے صرف نعت خوانی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اجالانیوز کواپنے قریبی ومعتبرذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی یونان کے صدر چوہدری شبیر دھامہ کے دفتر واقع امونیا میں جشن عید میلاد النبیۖ کے جلوس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیاگیا جس میں میلاد کمیٹی کے ارکان جن میںچوہدری شبیر دھامہ،سیدمحمد جمیل،چوہدری موسیٰ خان،چوہدری اعجاز احمد شامل تھے جبکہ چوہدری مدثر اقبال وڑائچ اورحاجی محمد افضل شام پور جلوس میں شریک نہ تھے۔اجلاس کے دیگر شرکا میں دعوت اسلامی یونان کی جانب سے محمد آصف عطاری،محمد ناصر عطاری،ضیاالامت فاؤنڈیشن یونان کی جانب سے ڈاکٹر نثار احمد چشتی اورحافظ شہزاد احمد چشتی،مہیریہ نصیریہ ٹرسٹ یونان کی جانب سے رشید اعوان،راجہ اخلاق،قاری عاطف نواز،تحریک منہاج القرآن یونا ن کی جانب سے جاوید اقبال اعوان،قاری محمد اکرم زاہد،سلطان باہوٹرسٹ یونان کی جانب سے انصرسلطانی نے شرکت کی ۔رات گے تک جاری رہنے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اس سال ایک ہی جلوس نکالاجائے گاجس میں تمام جماعتوں کودعوت عام ہوگی۔جلوس بیس فروری بروز اتوار کودوپہر بارہ بجے بلدیہ ایتھنز کے سامنے واقع پارک کوجیا سے شروع ہوکر سی تغما(پارلیمنٹ سکوائر) پراختتام پذیر ہوگا۔جلوس میں کسی بھی جماعت کواپنے بینر یا جھنڈے لے کرشامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔جلوس میں بینر اورجھنڈے میلاد کمیٹی کی جانب سے ہونگے اورجلوس میں میلاد کمیٹی کے زیر انتظام واہتمام نکالاجائے گا۔جلوس کے اختتام پرکسی کوتقریر کی اجازت نہ ہوگی جبکہ تمام مذہبی تنظیمات کے ایک ایک نعت خواں کونعت پڑھنے کاموقع فراہم کیاجائے گا۔جلوس کے اختتام پر دعاکرائی جائے گی جس کے لیے کوموتینی سیمفتی می جوجمال یا ان نمائندے کوخصوصی طورپر مدعوکیاجائے گاان کی عدم موجودگی پراختتامی دعا ضیاالامت فاؤنڈیشن یونان کے سید کاشف شاہ چشتی کرائیں گے۔عید میلاد النبیۖ کے جلوس کی اس اہم اجلاس میں کسی بھی صحافی کومدعونہیں کیاگیاتھاجس پر صحافی برادری کورنج ہے اورپاکستانی برادری کے اہم فیصلوں میں ان کوشریک نہ کرنا صحافیوں کے ساتھ زیادتی تصورکی جارہی ہے۔دریں اثنا اجالانیوز کے ذرائع کے مطابق عید میلاد النبیۖ کے جلوس کے حوالے سے ایک اہم مذہبی جماعت صحافی برادری کومدعو کرے گی اورعیدمیلاد النبیۖکے حوالے سے ان کے ساتھ نشست کرے گی۔
Read more »

گذشتہ ہفتے کو کفیسیاکے علاقے سے ٹکڑوںمیں ایک لاش ملی تھی ،کوائف نہ ملنے کی وجہ ڈیڈ پاکستان روانہ کرنے میں دشواری پیش آرہی تھی

ایتھنز (کرائم رپورٹر)گذشتہ ہفتے کو کفیسیاکے علاقے سے ٹکڑوںمیں ایک لاش ملی تھی ،کوائف نہ ملنے کی وجہ ڈیڈ پاکستان روانہ کرنے میں دشواری پیش آرہی تھی ۔ پاکستان کمیونٹی کی سماجی شخصیت ملک اسلام کی کوششوں سے مرحوم کے کوائف مل گئے جس کی بناء پر تجہیزوتکفین کے بعد ڈیڈ باڈی پاکستان روانہ کردی گئی ہے ۔ مرحوم کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے اس کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک دیا تھا لیکن کوائف نہ ہونے کی بناء پر میڈیا کو بتایا گیا جس پر اسکے عزیز واقارب سے رابطہ ہوگیا ۔ مرحوم کانام عمران خان ولد محمد فرمان علی ہے اور اسکا تعلق ظفروال ضلع شکر گڑھ سے ہے ۔جامع مسجدسفینہ پنجتن پاک پیراستیری میں مرحوم کی نماز جنازہ اداکرنے کے بعد ڈیڈ باڈی وطن روانہ کردی گئی ۔ مرحوم کے کزن محمد ندیم نے میڈیا کو لاش کی شناخت میں اہم کردار اداکرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملک اسلام ،چوہدری شبیر دھامہ اور کیانی برادران کے تعاون پران کاشکریہ اداکیا۔
Read more »

پہلے وقتوںمیں نصیحت کرنیوالے کو محسن جانا جاتا تھالیکن آج مادیت کے دورمیں جبکہ معاشرہ اخلاقی طور پرتباہ ہوچکاہے

ایتھنز (سٹاف رپورٹر)پہلے وقتوںمیں نصیحت کرنیوالے کو محسن جانا جاتا تھالیکن آج مادیت کے دورمیں جبکہ معاشرہ اخلاقی طور پرتباہ ہوچکاہے ، برادشت کا مادہ نہ ہونے کی وجہ سے معمولی باتوں پر لڑائی جھگڑے اور تشدد کے واقعات آئے روز کا معمول بن گئے ہیں ۔ گذشتہ روز بنگلہ دیشی فیملی کے ساتھ رہائش پذیر اکرم حسین ولد عامر حسین کو برائی سے روکنے پر اس نے ساتھیوں کیساتھ ملکر اپنے29سالہ دوست ناصر حسین ولد محمد حسین عمر کو دھوکہ سے گھرکے قریب پلاتیہ میں بلاکر تشدد کرکے شدید زخمی کردیا اور اسکا ہاتھ کاٹ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مضروب ناصر حسین اور اکرم گہرے دوست تھے لیکن اکرم حسین غلط حرکات میں ملوث تھا ،ناصر حسین کے باربارمنع کرنے پر وہ باز نہ آتاتوناصر حسین نے اسکے گھروالوں کو بتایا جس پر اکرم حسین کو شدید غصہ تھا کہ گذشتہ ہفتہ کی رات اس نے ناصر کو گھرکے قریب پلاتیہ میں بلایا اور کہاکہ تمہارے بتانے کی وجہ سے گھروالوں نے مجھے گھرسے نکال دیا ہے اسی دوران اکرم پیشاب کرنے کے بہانے درختوں کی اوٹ میں چلاگیا اور وہاں پہلے سے بیٹھے اسکے ساتھیوں نے پیچھے سے حملہ کرکے ناصر کے سر پر لوہے کے راڈ سے حملہ کرکے شدیدزخمی کردیا اور اسکا بایاں ہاتھ کاٹ دیا ۔ اہل محلہ نے ناصر کو زخمی حالت میں ریڈ کراس ہسپتا ل میں داخل کرادیا۔تھانہ میں رپٹ درج کردی گئی ہے اور پولیس مصروف تفتیش ہے ۔ واقعہ کی اطلاع پر ایتھنز ایکسپریس کے سینئر ایڈیٹر میا ں وقاراحمدلادیاں ہسپتال پہنچ گئے جہاں مضروب نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ مجھے اچھی نصیحت کرنے کی سزاملی ہے ۔ میں نے بہت کوشش کی ہے کہ وہ برے افعال چھوڑ دے لیکن اس نے میری زندگی تباہ کردی ہے ۔ مضروب کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اور ڈاکٹروں کیمطابق اسکا ہاتھ جوڑ دیا گیا ہے،ہماری کوشش ہے کہ وہ صحیح طرح سے کام کرناشروع کردے ۔ بنگلہ دیشی کمیونٹی کے صدر ڈاکٹر زین العابدین نے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنا شروع کردی ہیں ۔
Read more »

دس یورو دوکام لو فراڈیوں اورجعل سازوں کاسادہ لوح لوگوں کے ساتھ فراڈ کاایک اورنیاطریقہ

ایتھنز(اجالانیوز)دس یورو دوکام لو فراڈیوں اورجعل سازوں کاسادہ لوح لوگوں کے ساتھ فراڈ کاایک اورنیاطریقہ۔تفصیلات کے مطابق مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے جن میں اکثریت افریقی ممالک سے ہے جوکہ مختلف حربے استعمال کرتے ہیںجن میں کہاجاتاہے کہ ان کی کمپنی جوکہ کسی عرب ملک یاکسی دوسرے امیر ملک سے ہوتی ہے کوبڑی تعداد میں ہنرمند افراد کی ضرورت ہے جس کے لیے وہ ایک فارم مہیا کرتے ہیں جس میں سائل کے تمام کوائف کودرج کرنے کالکھاہوتاہے فارم کوپرکرنے والے کے لیے کوئی شرط نہیں ہے کہ وہ یونان میں قانونی حثیت کاحامل ہے یاغیرقانونی حثیت کافارم پرکرکے متعلقہ فراڈیے فارم کے ساتھ دس یوروتاتیس یورو فیس وصول کرتے ہیںفیس کی وصولی کے بارے کہاجاتاہے کہ یہ ان کی دستاویزات کمپنی کوروانہ کرنے کے لیے وصول کی جاتی ہے یوں سائل کودوہرے مسائل کاسامناکرناپڑتاہے ایک تویہ کہ وہ اپنے تیس یورو سے ہاتھ دھوبیٹھتاہے دوسرے ان کی دستاویزات سے ممکن ہے کہ فراڈکرکے رقم یادیگر جعل سازی کی جائے جس کاخمیازہ لازماًاس فرد کوبھگتناپڑے گاجس نے فارم کوپر کیاہوگا۔پاکستانی بھائیوںکو آگاہ کیاجاتاہے کہ کوئی بھی بیرونی کمپنی یونانی قانون کے مطابق یونانی حکومت کی جانب سے باقاعدہ لائسنس جاری کیاجاتاہے اورحکومت یونان کی اجازت کے بغیر کسی قسم کی بھرتی سوائے فراڈ کے اورکچھ نہیں۔
Read more »

مشتری ہوشیار باش فراڈیوں اورجعل سازوں نے آپ کے مال پر نظر رکھ لی لالچ میں نہ آئیں اورنہ ہی غیرمتعلقہ دستاویزات کوپرکریں۔

ایتھنز(اجالانیوز)مشتری ہوشیار باش فراڈیوں اورجعل سازوں نے آپ کے مال پر نظر رکھ لی لالچ میں نہ آئیں اورنہ ہی غیرمتعلقہ دستاویزات کوپرکریں۔تفصیلات کے مطابق اسپین اوردیگر یورپی ممالک کے جعل سازوں اورفراڈیوں نے حکومت یونان کی جانب سے جاری کردہ آپ کے نام اورٹیکس نمبروں کوعوام کی سہولت کے لیے آن لائن کررکھاہے جس کافائدہ فراڈی بھی اٹھارہے ہیں اوروکی لیکس کی طرح وہ سرکاری ڈیٹا کوچوری کرکے ان سے ایشیائی اوردیگر غریب ممالک کے افراد کوان کے کاروباری پتہ پر مختلف دستاویزات روانہ کرتے ہیںجن کے اندر واپسی کے لیے ایک لفافہ بھی موجود ہوتاہے اورپرنٹ شدہ انتہائی نفیس فارم میں آپ کے نام،پتے اورفون نمبر جن کوغیر قانونی طورپر انٹرنیٹ کے ذریعہ سے چرایاگیاہوتاہے کوٹائپ کرکے آپ کے پتہ پر روانہ کیاجاتاہے جس میں فارم میں مختلف پرکشش انعامات اورحکومت کی جانب سے انعام کالالچ دیاجاتاہے جس کے جھانسے میں آپ متعلقہ فارم کواپنے مکمل کوائف اورکمپنی کے مہر کے ساتھ روانہ کردیتے ہیں جس سے فراڈی آپ کی دستاویزات کے سہارے آپ کے نام سے رقم اوردیگر اشیاحاصل کرلیتے ہیں جس کابل آپ کوبھرنا پڑتاہے۔اسی طرح کاایک فارم یورپین سٹی گائیڈ کے نام سے بھیجاجارہاہے ۔تمام پاکستانی تاجر برادری اورپاکستانیوںکوآگاہ کیاجاتاہے کہ اس طرح کے کسی بھی فارم یادستاویزات کومکمل کرنے اورروانہ کرنے سے پہلے اپنے متعلقہ اکاؤنٹینٹ،وکیل اورٹیکس آفس سے رابطہ کرکے ضروری معلومات حاصل کریں تاکہ کسی بھی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے۔
Read more »

یونا ن کے جزیرہ کریتی سے ایتھنز پہنچنے والے سینکڑوں پناہ گزینوں اوران کی جانب سے ایتھنز لاء کالج کے اندر بھوک ہڑتال کرنے پر یونانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوںکاسخت احتجاج

ایتھنز(اجالانیوز)یونا ن کے جزیرہ کریتی سے ایتھنز پہنچنے والے سینکڑوں پناہ گزینوں اوران کی جانب سے ایتھنز لاء کالج کے اندر بھوک ہڑتال کرنے پر یونانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوںکاسخت احتجاج۔پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے نیوڈیموکریٹک پارٹی کے رکن تھاناسیسی ناکوس نے کہاکہ ایک جزیرے سے اتنی بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی ایتھنز آمد اوران کی جانب سے قانونی حثیت کاتقاضہ کرنے کے علاوہ ایک اہم سرکاری درس گاہ کوقیام گاہ بنانا قابل غور ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ حکومت امن عامہ کو نافذ کرنے  میںناکام ہوچکی ہے اوریونانی عوام کویہ وارننگ دی گئی ہے کہ ہمارا ملک ہمارے لیے ہی تنگ ہے اوروہ جو چاہیں کریں ان کی ان کومکمل آزادی ہے۔انھوں نے کہاکہ پناہ گزینوں کی جانب سے اس عمل نے ہم کوایک پیغام دیاہے جس کے لیے ہم سب کوتیار رہنا پڑے گا۔
Read more »

مرکز تحریک منہاج القرآن ریندی مرکزمیںایک اجتماع میں عشق مصطفی ۖ اور ادب مصطفی ۖ پر ڈائریکٹر منہاج القرآن کیپسیلی قاری محمد اکرم کا خصوصی خطاب

یتھنز(نوید سحر)مرکز تحریک منہاج القرآن ریندی مرکزمیںایک  اجتماع میں عشق مصطفی  ۖ اور ادب مصطفی  ۖ پر ڈائریکٹر منہاج القرآن کیپسیلی قاری محمد اکرم کا خصوصی خطاب ۔تلاوت  و نعت کے بعد محفل کا باقاعدہ آغاز ہوا خطاب میں قاری محمد اکرم نے فرمایا کہ منہاج القرآن اس وقت پوری دینا میں دین اسلام کی سر بلندی کے لئے سر گرم عمل ہے اور پوری دنیا میں ہفتہ وار اجتماع تسلسل کے ساتھ منعقد ہو رہے ہیں ۔اور یہ اجتما عات روح کی تازگی ،ایمان کو پختہ کرنے اور عشق مصطفی کا درس دیتے ہیں ۔قاری محمد اکرم نے مزیدکہا کہ کوئی شخص کتنی ہی نمازیں پڑھتا ہو ،حج کرتا ہو ،زکوٰة دیتا ہو،روزہ رکھتا ہو لیکن دل میں عشق مصطفی نہ رکھتا ہو تو ایسا شخص جنت میں ہر گز داخل نہ ہو گا ۔ایک واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام شبلی  کے پاس ایک میت کو لایا گیا اور لوگوں نے عرض کیا کہ حضور اس کا جنازہ پڑھا دیں ۔آپ نے فرمایا کہ نہیں میں اس کا جنازہ نہیں پڑھائو ں گا یہ ایک گنہگار شخص تھا ۔تھوڑی دیر بعد آپ سونے کے لئے چلے گئے تو آپ کو دیدار مصطفی  ۖ ہوا آپ  ۖ نے امام شبلی  سے فرمایا کہ اے شبلی تو نے اس شخص کے گناہوں کو تو دیکھا لیکن یہ نہ دیکھا کہ دربار نبی  ۖمیں اس کی کیا قدر و منزلت ہے وہ میرا عاشق ہے اس کے دل میں عشق نبی  ۖ ہے اس کے دل میں ادب رسول  ۖ ہے ۔تو جااور اس کا جنازہ پڑھا ۔امام شبلی جلدی سے اٹھے اور اس شخص کا جنازہ پڑھایا ۔لوگوں نے پوچھا کہ یہ کیا معاملہ ہوا پہلے آپ نے اس کا جنازہ کیوں نہیں پڑھایا ۔امام شبلی نے فرمایا کہ پہلے مجھے علم نہ تھا کہ یہ شخص عاشق رسول  ۖہے ۔قاری صاحب نے تحرک کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا یہی مقصد ہے کہ مسلمانوں کے دل میں عشق مصطفی  ۖ کی شمع کو روشن کیا جائے ۔عشق سرکار کی اک شمع جلا لو دل میںبعد مرنے کے لحد میں بھی اجالا ہو گا محفل کی صدارت جاوید اقبال اعوان صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے کی ۔خصوصی شر کت میں تجمل نذیر صدر ذیلی مرکز کیپسیلی ،طارق شریف قادری نائب ناظم منہاج القرآن یونان ،محمدآصف چک بساوا،نوید سحر ناظم نشرواشاعت ،فواد یوسف بٹ ناظم گوشہ درود ،ناصر علی قادری ناظم رابطہ ،محمد الیاس صدر مرکز منہاج القرآن ریندی ،لقمان اشرف رفقاء و اراکین منہاج القرآن اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
Read more »

مختلف واقعات میں اٹلی جانے والے پناہ گزینوں کوگرفتارکرلیاگیا جبکہ اٹلی کے حکام نے بھی یونان سے اٹلی پہنچنے والے غیر قانونی پنا ہ گزینوں کوگرفتارکرکے واپس یونان بھجوادیا

انکونا،ایگومینچا،لوچا(اجالانیوز)مختلف واقعات میں اٹلی جانے والے پناہ گزینوں کوگرفتارکرلیاگیا جبکہ اٹلی کے حکام نے بھی یونان سے اٹلی پہنچنے والے غیر قانونی پنا ہ گزینوں کوگرفتارکرکے واپس یونان بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق اٹلی کی بندرگاہ انکونا کے حکام نے 36غیر قانونی پنا ہ گزینوں کوجن کاتعلق ایشیائی ممالک سے بیان کیاجاتاہے کویونان کی بندرگاہوں پاترا اورایگومینچا سے اٹلی پہنچنے پران کوحراست میں لے لیاگیا۔اطالوی حکام نے ضروری کارروائی کے بعدتمام پناہ گزینوں کوواپس یونان بھجوا دیا جہاں پریونانی حکام نے تمام افراد کوحراست میں لے کران کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔ایک اورکارروائی کے دوران حکام نے شمالی یونان کے علاقہ پیری ویزہ کے قریبی سمندری علاقے لوچا سے ایک فیری بوٹ جس پرہالینڈ کاجھنڈا تھااورفیری بوٹ روٹرڈیم میں رجسٹرڈ تھی کوچیک کیاجس کے اندر32غیر قانونی پناہ گزینوںکوموجود پایاگیا جن میںدوخواتین بھی شامل تھی۔حکام نے تمام افراد کوحراست میں لے کران کے خلاف مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اورایجنٹوں کی تلاش بھی شروع کردی ہے جوان کوغیر قانونی طورپر اٹلی لے جانا چاہتے تھے۔
Read more »

شراب خانہ خراب است نامعلوم افراد نے بھارتی شہری کوگھر کے اندر بے دردی سے قتل کردیا

اینوفیتا(اجالانیوز)شراب خانہ خراب است نامعلوم افراد نے بھارتی شہری کوگھر کے اندر بے دردی سے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق اینوفیتا دوبھارتی اورایک پاکستانی شہری اکٹھے ایک مکان میں رہائش پذیر تھے ذرائع کے مطابق تینوں افرادشراب نوشی کے عادی تھے ۔گذشتہ شب پولیس کو گھر والوں کی جانب سے مطلع کیاگیاکہ کسی نے ان کے ساتھ رہائش پذیر بھارتی شہری کوبے دردی سے قتل کردیاہے۔وپولیس کے مطابق گھر میں رہائش پذیر پاکستانی اوراس کے ساتھی بھارتی شہری نے پولیس کوآگاہ کیاکہ وہ گھر سے باہر تھے اورواپس گھر آنے پر گھر کے اندر انھوں نے اپنے ایک ساتھی کوخون میں لت پت دیکھا جس کوبے دردی سے ٹوٹی ہوئی بوتل اورچھریوں کے وار کرکے قتل کردیاگیاتھا۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کے گھر سے برآمد ہونے والے سامان میں ایک شراب کی ٹوٹی ہوئی بوتل بھی ملی ہے جس سے مقتول کوقتل کیاگیا اوراس کے جسم پرجابجاتیز دھار آلے کے نشانات تھے۔پولیس نے جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھے کرکے باقی دونوں افراد کوشامل تفتیش کرلیاہے۔
Read more »

لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی یونان میں مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے پرزور مذمت

لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی یونان میں مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے پرزور مذمت۔لاہور میں عرس حضرت داتاگنج بخش علی ہجویری کے آخری روز کے تقریبات اورچہلم حضرت امام حسین کے موقع پرلاہور اور کراچی میں ہولاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی یونان میں مقیم پاکستانی برادری کی جانب سے پرزور مذمتنے والے بم دھماکے کی تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور مذمت کی ہے اوراس کوایک بزدلانہ کوشش اورامت مسلمہ کے اندر نفاق وانتشار پیداکرنے کی مذموم کوشش کی سخت مذمت کرتے ہوئے انسانیت کے ان دشمنوں کوپیغام دیاہے کہ وہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کرکے ملک وقوم کے اتحاد کوپارہ پارہ نہیں کرسکتے۔اس موقع پرپاکستانی کمیونٹی کی جانب سے حکومت پاکستان اورحکومت پنجاب پرسخت تنقید کرتے ہوئے حکومت کوایسے حساس مواقع پربھی سکیورٹی کے اقدامات ناکام ہوچکے ہیں اوردہشت گردوں کی کمر توڑنے کے اعلانات کوہوا میں اڑا دیاگیاہے۔پاکستانی کمیونٹی نے حکومت پاکستان اورتمام صوبائی حکومتوںسے مطالبہ کیاہے کہ وہ ہرقسم کی سیاسی دباؤ اوراندرونی وبیرونی انتہاپسندوں کی دھمکیوں کونظرانداز کرتے ہوئے واقعات میں ملوث افراد کوقرار واقعی سزا دی جائے اورتمام حقائق کوعوام کے سامنے لایاجائے تاکہ عوام میں موجود تحفظات کوختم کیاجاسکے۔لاہور اور کراچی میں ہونے والے بم دھماکے  کی مذمت کرتے ہوئے جعفریہ آرگنائزیشن یونان کے ترجمان قیصر غوری نے کہاکہ دہشت گردوں کاتعلق کسی فرقہ سے نہیں بلکہ شیطانوں اورملک دشمن قوتوں سے ہے جوپاکستان کوکمزورکرنا چاہتے ہیںانھوں نے کہاکہ لاہوراورکراچی میں ہونے والے بم دھماکے نے ثابت کردیاہے کہ یہ شعیہ سنی کانہیں بلکہ یہ مذہبی منافرت پھیلانے والے دہشت گردوں کی مذموم حرکات ہیںجوکسی بھی مکتبہ فکر کوبرداشت نہیں کرنا چاہتے۔لاہور اورکراچی کے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے عزاخانہ گلزار زینب کی جانب سے بھی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیاگیاہے۔لاہور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) یونان،پاکستان جرنلسٹس کلب رجسٹرڈ یونان ،ضیاالامت فاؤنڈیشن یونان اوردیگر تنظیمات اورجماعتوں نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دونوں بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں اوردیگر افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیااورپولیس اہلکاروںکی ہمت وبہادری کوسراہا۔
Read more »

جامع مسجد ایسن میں عید میلاد النبی ۖ کے سلسلہ میں عظیم الشان اجتماع 26فروری بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب ہوگا

جامع مسجد ایسن میں عید میلاد النبی  ۖ کے سلسلہ میں عظیم الشان اجتماع 26فروری بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب ہوگا
جرمنی (ایسن)  22جنوری بروز ہفتہ جناب حاجی عبد اللطیف صاحب کی سربراہی میں انتظامیہ جامع مسجد ایسن کا اجلاس ہوا جس میں طے کیا گیا کہ جامع مسجد ایسن میں عید میلاد النبی  ۖ کے سلسلہ میں عظیم الشان اجتماع 26فروری بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب ہوگا۔تمام احباب اس عظیم اجتماع میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔محفل کے اختتام پر لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔
Read more »

ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم خطرناک ثابت ہوگی،گنگولی

ورلڈ کپ:پاکستانی ٹیم خطرناک ثابت ہوگی،گنگولی

کولکتہ: سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم خطرناک ثابت ہوگی۔ کولکتہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گنگولی نے کہا کہ انیس فروری سے مشترکہ طور پر بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ میں تمام ٹیمیں مکمل تیاری کے ساتھ آئیں گی، ہر ٹیم اپنے بہترین کھلاڑی میدان میں اتارے گی۔ بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا مضبوط ٹیمیں ہیں لیکن پاکستان ایک ایسی ٹیم ہے جو کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتی ہے۔ سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ میں دیگر ممالک کے لئے خطرناک ثابت ہوگی۔ ورلڈ کپ جیسا میگا ایونٹ کوئی بھی ٹیم آسان نہیں لے گی۔ عالمی کپ سے قبل متعدد کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تاکہ وہ مکمل فٹ ہوکر ورلڈ کپ میں شرکت کرسکیں۔ دیگر ٹیمیں اپنی جگہ لیکن پاکستان ایسی ٹیم ہے جس کے بارے میں پیشگوئی کرنا مشکل ہے۔ پاکستانی ٹیم میں خطرناک کھلاڑی موجود ہیں جو گرین کیپس کو میچ جیتوا سکتے ہیں۔
Read more »

مصر:حکومت مخالف مظاہرے، انسداددہشتگردی فورس تعینات

مصر:حکومت مخالف مظاہرے، انسداددہشتگردی فورس تعینات

قاہرہ: مصرمیں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔ حکومت کی کوشش کے باوجود صدر حسنی مبارک، بیروزگاری اور کرپشن کیخلاف شہریوں کے احتجاج میں کمی نہیں آرہی۔ حکومت نے انٹر نیٹ سروس بند کر دی ہے جبکہ مظاہرے روکنے کیلئے شہروں میں انسداد دہشت گردی فورس تعینات کر دی گئی۔ نوبل انعام یافتہ جمہوریت پسند رہنما محمد البرادی مظاہروں کی قیادت کیلئے ملک واپس آگئے ہیں۔ اخوان المسلون نے بھی مظاہروں کی حمایت کر دی۔ اخوان المسلون کے بیس ارکان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ احتجاج کا سلسلہ دارالحکومت سے دیگر شہروں میں پھیل گیا ہے۔ سنائی کے علاقے میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ سوئز، اسمالیہ میں پولیس نے مظاہرین کو مشتعل کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ دوسری جانب حکومتی جماعت نے کہا ہے کہ مظاہرین سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سیکریٹری جنرل سفوت الشریف نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ مظاہرین سے پر امن اور قانونی طریقے سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے مصر کی حکومت سے احتجاج کے حق کے احترام اور مظاہرین کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وائٹ ہاوٴس نے کہا ہے کہ حسنی مبارک کے لئے موقع ہے کہ عوام کی آواز سنیں اور سیاسی اصلاحات کریں۔
Read more »

کوئٹہ: لانگ مارچ روکنے کیلئے نظربند کردیا گیا ہے، شاہ زین

کوئٹہ: لانگ مارچ روکنے کیلئے نظربند کردیا گیا ہے، شاہ زین بگٹی
جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی کو لانگ مارچ سے روکنے کے لیے کوئٹہ میں نظر بند کر کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے بھی لانگ مارچ سے روکنے کے لیے بلا جواز گرفتار کیا گیا تھا اور اب ایک دفعہ پھر لانگ مارچ کو روکنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی سے آنے والی 280 گاڑیوں میں سے 240 کو بلاجواز روک لیا گیا ہے۔ جب کہ اُن کے گھر کے سامنے بھی ایف سی کی بھری نفری تعینات کی گئی ہے جس کے خلاف احتجاج کا وہ پورا حق رکھتے ہیں۔
Read more »

لاہور: امریکی اہلکار 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: امریکی اہلکار 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
لاہور میں دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے امریکن سفارتی اہلکار ریمنڈ ڈیوس کا چھ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے۔ گزشتہ دوپہر دو بجے مزنگ چوک پر2امریکی سفارتی اہلکار ریمنڈ ڈیوس نے فائرنگ کر کے 2افراد فہیم اور فیضان حیدر کو قتل کر دیا تھا اور گاڑی بھگا دی تھی ۔ اس دوران اسکی گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوارعبادالرحمٰن جاں بحق ہوگیا تھا۔ ملزم کے مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔آج ریمنڈ ڈیوس کو کینٹ کچہری میں سول جج کے سامنے پیش کیا گیا جہنوں نے ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسری جانب تین شہریوں کو قتل کرنے والے امریکی سفارتی اہلکار کا کہنا ہے کہ اس سے جو کچھ بھی کیا اسے اس پر افسوس ہے اور وہ اس پر شرمندہ ہیں۔ جبکہ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے معافی بھی مانگی۔ ریمنڈ ڈیوس کا کہنا ہے کہ اس کی جان کو خطرہ ہے جس کے باعث اس کی سیکورٹی کو بڑھایا جائے۔
Read more »

توہین رسالت قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی، رحمن ملک

توہین رسالت قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی، رحمن ملک
وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ توہین رسالت قانون میں ہر گز کوئی تبدیلی نہیں لا رہے۔ ہمارے پاس ملک توڑنے کے منصوبے کا بلیو پرنٹ موجود ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات پہلے سے بہت بہترہیں۔ اور فوج اور ہماری مشترکہ کوششوں نے ملک توڑنے کا منصوبہ ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پر پارلیمنٹ کو ان کیمرہ بریفنگ دینے کیلئے تیار ہوں۔ وزیر داخلہ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ مذہب میں تقسیم نہیں ہونی چاہیے، یہ ملک کیلئے خطرناک ہے۔ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سودا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پرچم کی بے حرمتی ہرگز برادشت نہیں کی جائے گی۔ گرفتار امریکی معاملے کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور حکام ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں قومی مفاد میں بیان نہیں کی جا سکتیں۔
Read more »

ملک کی موجودہ صورتحال پریشان کن ہے، نواز شریف

ملک کی موجودہ صورتحال پریشان کن ہے، نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال پریشان کن ہے، ہم نے خواب میں بھی ایسی دہشتگردی نہیں دیکھی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کے بحران کی اصل وجوہات پر بھی سوچنا چاہئے، ہم نہ چاہتے ہوئے حکومت میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دس نکاتی ایجنڈا پارٹی کا ذاتی نہیں بلکہ عام آدمی کے مسائل کے حل کا ایجنڈا ہے، اس سے غربت کا خاتمہ ہو گا اور ملک میں گڈ گورننس قائم ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے بڑے مگر مچھوں پر اب سپریم کورٹ ہاتھ ڈال رہی ہے۔
Read more »

لاہور: امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج

لاہور: امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج
صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری پولیس کی تحویل ہے اور اس کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ان کا کنہا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس نے بغیر اطلاع سکیورٹی اصول کی بھی خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھاکہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ امریکی شہری نجی گاڑی میں اسلحہ لئے کیوں گھوم رہا تھا، لگتا ہے کہ امریکی اہلکار کسی خفیہ مشن پرتھا۔ نوجوانوں کو قتل کرنے کے بعد اس نے ساتھیوں کو وائرلیس پر اطلاع دی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بے قصور لوگوں کو دوسری گاڑی نے کچل ڈالا، اس کی تفصیل موجود ہے اور امریکی قونصل خانے نے اس کی تصدیق بھی کی ہے۔
اس سے قبل لاہور کےعلاقے مزنگ میں امریکی شہری کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اوراس کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مسلح افراد نے امریکی کو روکنے کی کوشش کی۔ عینی شاہدین کے مطابق ریمنڈ ڈیوس پرائیوٹ گاڑی میں قرطبہ چوک سے گزر رہا تھا اچانک اس نے گاڑی کے اندر سے دو نوجوانوں پرفائرنگ کردی ۔ اس کی گاڑی کی ٹکر سے شاہ عالمی کا موٹر سائیکل سوار عبیدالرحمان شدید زخمی ہوگیا جوبعد میں موقع پرہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے فیضان حیدر اور دوسرے نامعلوم شخص کو سروسزہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔ تھانہ پرانی انارکلی نے گاڑی قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی جب کہ غیر ملکی ریمنڈ ڈیوس کوسرکاری گاڑی میں نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی سیکورٹی رانا فیصل نے کہا کہ فیضان اور نامعلوم شخص پستول کے زور پر امریکی شہری کو روکنا چاہتے تھے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتحال پر پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
Read more »

شاہ زین بگٹی کے کوئٹہ سے باہر نکلنے 90 دن کی پابندی، وزارت داخلہ بلوچستان

شاہ زین بگٹی کے کوئٹہ سے باہر نکلنے 90 دن کی پابندی، وزارت داخلہ بلوچستان
کراچی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں‌پانچ روز کیلئے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے، وزارت داخلہ کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ میں اسلحے کے تمام لائسنس منسوخ‌کر دئیے گئے ہیں. پابندی شاہ زین بگٹی کی سوئی روانگی کے تناظر میں‌لگائی گئی ہے. دوسری جانب وزارت داخلہ بلوچستان نے شاہ زین بگٹی کے کوئٹہ سے باہر نکلنے پر 90 دن کی پابندی لگا دی ہے. اس سے قبل جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کل سے لانگ مارچ شروع کیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم کل سے بھرپور لانگ مارچ کا آغاز کیا جائے گا۔ انہیں امید ہے کہ حکومت بلوچستان لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ پر امن ہو گا۔ ان کی گرفتاری لانگ مارچ روکنے کیلئے کی گئی تھی، لیکن لانگ مارچ ہو کر رہے گا۔
Read more »

تنزانیہ اورمصرکے بعد یمن میں بھی حکومت مخالف مظاہرے

تنزانیہ اورمصرکے بعد یمن میں بھی حکومت مخالف مظاہرے
تیونس اور قاہرہ کے بعد یمن کے دارالحکومت صنعاء میں بھی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جن میں تیس سال سے عہدۂ صدارت پر فائز عبداللہ صالح سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مظاہروں کا انتظام حزب اختلاف کی جانب سے کیا گیا تھا جن میں دس ہزار کے قریب افراد نے شر کت کی۔ حزب اختلاف کے ایک رہنما کا کہنا تھا کہ یمن کی عوام اب اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Read more »

آسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر

آسٹریلین اوپن: دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر
آسڑیلین اوپن کے مقابلے دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئے، دفاعی چیمپئن اور عالمی نمر دو راجر فیڈرر نوواک جوکووچ سے ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے جبکہ چین کی لی ناء ٹاپ سیڈ ووزنیاکی کو اپ سیٹ شکست دے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ایشئن سٹار بن گئیں۔ ادھر کم کلسٹرز نے بھی فیصلہ کن میچ کھیلنے کیلئے سیٹ پکی کر لی۔ میلبورن میں ہونیوالے پہلے گرینڈ سلیم کے سیمی فائنلز میں اپ سیٹ شکستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیڈ تھری نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اس کانٹے دار میچ کا اسکور سات چھ، سات پانچ اور چھ چار رہا۔ ویمنز مقابلوں میں چین کی لی ناء نے عالمی نمبر ایک ووزنیاکی کو تین چھ، سات پانچ اور چھ تین سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی لی ناء کسی بھی گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچنے والی ایشیا کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ ادھر سابق عالمی نمبر ون بیلجئیم کی کم کلسٹرز نے روس کی ویرا زوناریوا کو سٹریٹ سیٹ میں چھ تین اور چھ تین سے مات دی۔
Read more »

سکھر: دریائے سندھ میں اندھی ڈالفن کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری

سکھر: دریائے سندھ میں اندھی ڈالفن کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری
دریائے سندھ میں نایاب نسل کی اندھی ڈالفن کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سکھر کے علاقہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین جبکہ گڈو بیراج کے قریب ایک ڈولفن مردہ پائی گئی۔ سکھر کے علاقہ گول علی واہن کے قریب دریا سے گذشتہ روز ایک مردہ ڈالفن برآمد ہوئی تھی جبکہ آج اسی مقام سے مزیر دو ڈالفن مردہ پائی گئی ہیں۔ اسی طرح گڈو بیراج کے قریب بھی ایک مردہ ڈالفن ملی ہے۔ محکمہ جنگلی حیات اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ڈالفن مچھیروں کے جال میں پھنس جانے کے باعث ہلاک ہوتی ہیں۔
Read more »

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ

پاک نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ چار اوورز کے بعد ہی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ کوئنز ٹاؤن میں دوسرے ون ڈے کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیتا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں۔ اسد شفیق کی جگہ احمد شہزاد، شعیب اختر کی جگہ عمر گل اور عبدالرحمن کی جگہ وہاب ریاض کو شامل کیا گیا۔ بارش کے باعث صرف چار اعشاریہ ایک اوور کا کھیل ہو سکا۔ جس میں پاکستانی اوپنرز نے اکتیس رنز بنائے۔ محمد حفیظ نے چار جبکہ احمد شہزاد نے پچیس رنز کی اننگز کھیلی۔ احمد شہزاد نے چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ چھ میچز کی سیریز کا تیسرا ون ڈے 29 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔
Read more »

پی سی اوججوں کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ

پی سی اوججوں کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ نے پی سی اوججوں کے خلاف توہین عدالت کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔ دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ نےریمارکس دئیے کہ پی سی او ججوں کے متعلق فیصلے سے پہلے جرنیلوں کو نوٹس جاری کرنے کے بارے میں فیصلہ دیں گے۔ جسٹس شاہد صدیقی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ کے روبرو کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسنات کے وکیل نے استدعا کی کہ جرنیلوں کو نوٹس جاری کئے جانے تک پی سی او ججوں کے خلاف توہین عدالت کی سماعت روک دی جائے۔ کیس سے تاثر ملتا ہے کہ عدالت خاکی والوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی جبکہ کالے کوٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا عدالت کی معاونت کیلئے بار کے عہدیداروں کو طلب کیا جائے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نےریمارکس دئیے کہ کیس کے فیصلے سے پہلے جرنیلوں کو نوٹس جاری کرنے کے بارے میں فیصلہ دیا جائے گا۔ جسٹس سید زاہد حسین کے وکیل ایس ایم ظفر کا مؤقف تھا کہ کسی بھی جج کے خلاف کارروائی صرف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ہو سکتی ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
Read more »

القاعدہ قیادت پاکستان میں شدید دبائو میں ہے، اوبامہ

القاعدہ قیادت پاکستان میں شدید دبائو میں ہے، اوبامہ
امریکی صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ القاعدہ قیادت پاکستان میں شدید دبائو میں ہے۔ نائن الیون کے بعد پہلی بار القاعدہ دباؤ کا شکار ہوئی ہے۔ اسٹیٹ آف یونین سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نائن الیون حملوں کے بعد القاعدہ کے خلاف گھیرا تنگ ہونا شروع ہوا اور امریکا نےالقاعدہ کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ جس کے بعد اب ان کے محفوظ ٹھکانے محدود ہو رہے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ القاعدہ پاکستان میں شدید دباؤ میں مبتلاہوگئی ہے، جو کہ نائن الیون کے بعد پہلی مرتبہ دباؤ کاشکار ہوئی ۔ان کاکہنا تھا کہ القاعدہ قیادت کے ساتھ کارکن بھی میدان جنگ سے فرار ہورہے ہیں۔ افغان سرحد سے القاعدہ کو پیغام دیا ہے کہ ہار نہیں مانیں گے اور دنیا بھر میں قیادت کو میسیج بھیجا ہے کہ ہم انہیں شکست دیں گے۔
Read more »

کرپشن اور جعل سازی میں ملوث شاہد ستار وفاقی مشیر مقرر

کرپشن اور جعل سازی میں ملوث شاہد ستار وفاقی مشیر مقرر
حکومت نے کرپشن ، دھوکہ دہی اور جعل سازی کے مقدمات میں ملوث میٹرک پاس شاہد ستار کو وزارت پانی و بجلی کا مشیر مقرر کرکے اربوں روپے کا منصوبہ سونپ دیا ہے۔ دنیا ٹی وی کو ملنے والی سرکاری دستاویزات کے مطابق وزارت پانی و بجلی میں مشیر تعینات کیے جانے والے شاہد ستار کے خلاف اسلام آباد کے تین تھانوں میں دھوکا دہی۔ جعل سازی اور کرپشن کے تین مقدمے درج ہیں۔ شاہد ستار کے خلاف تھانہ سیکریٹیریٹ میں پہلا مقدمہ اورینٹ پٹرولیم انٹر نیشنل کے صدر کی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکا دہی ، جعل سازی، اور کرپشن کا درج ہوا۔ اس کیس کا چالان مکمل ہوچکا ہے۔ تھانہ کوہسار میں درج ہونے والا دوسرا مقدمہ دوہزار دو میں سیکرٹری پٹرولیم جی اے صابری نے درج کرایا۔ یہ مقدمہ ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ اسلام آباد کے اسی تھانے میں کرپشن کے الزامات کے تحت شاہد ستار کے خلاف تیسرا مقدمہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف پروٹوکول افسر عرفان بابر خان کی جانب سے درج کرایا گیا۔ شاہد ستار اس سے پہلے واپڈا میں بھی مشیر تعینات رہا۔ لیکن انیس سو اٹھانوے میں وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے حکم پر اسے برطرف کردیا گیا۔ بحیثیت مشیر واپڈا شاہد ستار نے سات لاکھ سے زائد سرکاری رقم غیر قانونی طور پر خرچ کی۔
Read more »

لاہور: اردو بازار چوک میں دھماکہ، 10 افراد جاں بحق، 70 زخمی

لاہور: اردو بازار چوک میں دھماکہ، 10 افراد جاں بحق، 70 زخمی
لاہور کے اردو بازار چوک میں خودکش دھماکے سے 10 افراد جاں بحق اور 70 کے قریب زخمی ہو گئے. جاں بحق ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار اور ایک خاتون بھی شامل ہیں. دھماکے کی آواز سے حضرت علی ہجویریٌ کے دربار پر موجود زائرین میں بگدڑ مچ گئی. دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا. پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی. زخمیوں کو ایمبولینس، رکشوں اور نجی گاڑیوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا. پولیس ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کا سر اور دھڑ مل گیا ہے اور حملہ آور کی عمر 14 سال کے لگ بھگ ہے. پولیس نے دربار اور کربلا گامے شاہ جانے والے تمام راستے سیل کر دیے ہیں.
Read more »

کراچی: میلر ہالٹ میں خودکش دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

کراچی: میلر ہالٹ میں خودکش دھماکہ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
کراچی کے علاقے میلر ہالٹ میں خودکش دھماکے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہو گئے. عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ پولیس موبائل میں ہوا اور زخمیوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے. دھماکے کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں. زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے. زخمیوں میں علی حسن، اے ایس آئی منظور اور ایک نا معلوم شخص شامل ہیں، جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت 20 سالہ حافظ محمد کاشف کے نام سے کر لی گئی ہے.
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سی سی پی او کراچی فیاض لغاری سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے
Read more »

300پنا ہ گزینوںنے رہائشی ورک پرمٹ کے لئے ایتھنز اور تھسلونیکی میں بھوک ہڑتال کر دی

Read more »

جامع مسجد محمدیہ کلونوز میں داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کی شاندار تقریب منعقد کی گئی

Read more »

یونان میں حجاب وا خلق کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد

Read more »

مرکز ضیاالامت کروپی میں داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس کی شاندار تقریب منعقد کی گئی

Read more »

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، شاہ محمود قریشی

افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری میں پاک۔افغانستان۔امریکہ سہ فریقی مذاکرات ہوں گے۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھار ت کے درمیان دیر پا امن کیلئے کوششیں جاری رکھنی چاہئیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے دورے کیلئے دعوت دی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کے وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے اور ان سے پاک۔افغان تعقلات میں مزید بہتری پر بات ہو گی
Read more »

بھارت: مالے گاؤں کے ایڈیشنل ڈپٹی کلیکٹر کو زندہ جلا دیا گیا، بھارتی میڈیا

بھارت: مالے گاؤں کے ایڈیشنل ڈپٹی کلیکٹر کو زندہ جلا دیا گیا، بھارتی میڈیا
بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے علاقے ناشک میں مالے گاؤں کے ایڈیشنل ڈپٹی کلٹر کو زندہ جلا دیا گیا، واقعے سے قبل یشونت پٹرول بلیک کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کر رہا تھا جب اسے جلا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مجرم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بھارتی پولیس مجرموں کی تلاش میں جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے۔
Read more »

قومی اسمبلی: ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان ہنگامہ آرائی

قومی اسمبلی: ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان ہنگامہ آرائی
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم اور ن لیگ کے ارکان کے درمیان تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی، اجلاس کل شام چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بات کی تو الٹا رد عمل دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو ایم کیو ایم کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اٹھارویں ترمیم کی کمیٹی میں شامل تھی، فوج کو گالیاں دینا یا مارشل لا کی باتیں کرنا کیا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت آئین کے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو کراچی کے امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور وہ کراچی میں فوج کشی چاہتی ہے۔
Read more »

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کاچہلم آج عقیدت و احترام سے منایاجارہا ہے، مختلف شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، بنوں میں کرفیو جبکہ جھنگ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کراچی میں نشتر پارک سے چہلم کا مرکزی جلوس برآمد ہوگا، عزاداران سینہ کوبی اورزنجیر زنی کریں گے۔ جلوس ایم اے جناح روڈ، ایمپریس مارکیٹ، ریگل، تبت سینٹر، ریڈیو پاکستان سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔
لاہور میں تعزیہ کا مرکزی جلوس الف حویلی اندرون شہر سے برآمد ہوا، جو قدیمی راستے سنہری مسجد، رنگ محل چوک، پانی والا تالاب سے ہوتا ہوا رات گئے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔ تعزیے کے جلوس میں عزاداروں کو صرف ایک راستے سے داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔
ملتان میں مختلف علاقوں سے چالیس ماتمی جلوس برآمد ہوں گے، امام بارگاہ جوادیہ النگ دہلی گیٹ میں دو پہر دو بجے تک مجلس عزا ہو گی جس کےبعد مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہو گا جو مقررہ راستوں کپ بازار، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر چوک سے ہوتا ہوا رات 9 بجے آستانہ لعل شاہ پر اختتام پزیر ہو گا۔
راولپنڈی میں چہلم کا مرکزی جلوس کرنل مقبول امام بارگاہ سے بر آمد ہو گیا ہے جو اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہے، عزا دار ماتم کر رہے ہیں۔ جلوس شام کے وقت اختتام پزیر ہوگا۔
پشاور میں مرکزی جلوس اندرون شہر کوہاٹی چرچ روڈ کی امام بارگاہ اخون آباد سے سخت سکیورٹی میں نکالاجائے گا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا شام کے وقت اسی جگہ پر اختتام پذیر ہوگا۔
کوئٹہ میں مرکزی جلوس رحمت اللہ چوک سے برآمد ہوا جو علمدار روڈ، طوغی روڈ سے ہوتا ہوا بہشت زینب قبرستان پر اختتام پذیر ہوگا۔ پولیس، اے ٹی ایف اور ایف سی کے دو ہزار جوان جلوس کے روٹ اور شہر کے دیگر حصوں میں تعینات ہیں۔ جلوس کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
لاڑکانہ میں کھچی امام بارگاہ، جعفری امام بارگاہ، جاڑل شاہ امام بارگاہ اور بہادرشاہ امام بارگاہ سے بڑے جلوس نکالے جائیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فلیگ مارچ بھی کیا۔
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz