سینئر پلیئرز کی دستبرداری ٹیم کیلئے خوش آئند ہو گی، آصف باجوہ

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ سینئر پلیئرز کی دستبرداری سے لندن اولمپکس کی تیاری میں مدد ملے گی۔تاہم دورہ یورپ میں گول کیپر سلمان اکبر دستیاب ہونگے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے سابق کپتان ذیشان اشرف کو باہر نہیں کیا بلکہ وہ خود دستبردار ہوئے ہیں، دیگر سینئر کھلاڑی بھی ان کی تقلید کریں تو یہ اولمپکس کے لئے بہترین کمبی نیشن تیارکرنے کے حوالے سے خوش آئند ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملائیشین حکام نے دو طرفہ سیریز سے اتفاق کیا ہے اور جلد ملائیشیا کا تین رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آصف باجوہ نے کہا کہ اے ایچ ایف نے دو ہزار بارہ میں ایشین کلب اور انڈور ہاکی چیمپیئن شپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی ہے، جس سے پاکستان میں ہاکی کی بین الاقوامی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ اذلان شاہ کپ میں بھارت کو شکست دینے اور فائنل کھیلنے پر فیڈریشن کھلاڑیوں کے لئے انعام کا اعلان کر چکی ہے، امید ہے کہ حکومت بھی کھلاڑیوں کو انعام واکرام سے نوازے گی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz