سلیم شہزاد قتل،کمیشن نہ بننے پر صحافیوں کا دھرنا،نواز شریف کی بھی شرکت

سلیم شہزاد سمیت چوہتر صحافیوں کے قتل کی تحقیقات آزاد عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافتی تنظیموں کا چوبیس گھنٹے کیلئے دھرنا شروع ہوگیا .صحافیوں سے خطاب میں مسلم لیگ نون کے قائد میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی گرفتاری تک انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا جاتا رہے گاوزیراعظم یوسف رضا گیلانی جب سینیٹ اور قومی اسمبلی کے ایوان میں شرکت کیلئے آئے تو صحافی پریس گیلری سے واک آؤٹ کرگئے اور تقریر کے دوران باہر موجود ڈائس پر احتجاج کیا اور بعد میں پارلیمنٹ کے گیٹ ون کے اندر اور باہر سڑک پر دھرنا دیا۔ صحافی رہنماوٴں نے اعلان کیا کہ اگر حکومت نے انکا مطالبہ نہ مانا تو وہ چوبیس گھنٹے بعد آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی معاملے کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی۔ صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے اپوزیشن اور حکومتی ارکا ن بھی دھرنے میں شریک ہوئے۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ وہ کون لوگ ہیں جو مظلوم کے مقابلے میں ظالم کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ ریاست اورآئین ان کے سامنے بے بس ہیں۔ مسلم لیگ نون کے قائد کا کہنا تھا کہ حکومت حقائق چھپانے سے گریز کرے۔انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی قرارداد باوجود ایبٹ آباد آپریشن پرتحقیقاتی کمیشن نہیں بن سکا۔ایسی پارلیمنٹ کا کیا فائدہ جس کی آواز نہ سنی جاتی ہو۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz