قزاقوں سے مزید پاکستانیوں کی رہائی،حکومت نے نوٹس لے لیا

صومالیہ کے بحری قزاقوں کی قید میں مزید سات پاکستانیوں کے ہونے کے انکشاف پر وفاقی حکومت نے مغویوں کی تٖفصیلات اور بحری جہاز کے مالک سے رابطے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس ادارے کو ٹاسک دیا ہے کہ صومالی قزاقوں کی قید میں موجود تمام پاکستانیوں کی تفصیلات دو دن میں فراہم کی جائیں،جبکہ فیصل آباد کے سات مغوی پاکستانیوں کی ابتدائی رپورٹ آج ہی ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ حکومت نے بحری جہاز ایم وی ایمبیڈو کے ایرانی مالک سے بھی سرکاری سطح پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے جن پر پاکستانی مغوی کام کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ادارے نے فیصل آباد،کراچی اورمانسہرہ کے تمام مغویوں کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی ہیں.

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz