مقتول پاکستانی محمد جاوید کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور حصول انصاف کے لئے پاکستانی سراپا احتجاج ،جائے وقوعہ پر پھولوں کے ڈھیر لگا دئیے گئے

مقتول پاکستانی محمد جاوید کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور حصول انصاف کے لئے پاکستانی سراپا احتجاج ،جائے وقوعہ پر پھولوں کے ڈھیر لگا دئیے گئے
ایتھنز(اجالانیوز ) مقتول پاکستانی محمد جاوید کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور حصول انصاف کے لئے پاکستانی سراپا احتجاج ،جائے وقوعہ پر پھولوں کے ڈھیر لگا دئیے گئے ۔رقت آمیز مناظر پرہر آنکھ اشکبار پاکستان کمیونٹی کی کال پر سینکڑوں اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار پلاتیہ وکٹوریہ میں سینکڑوں پاکستانیوں نے محمد جاوید مرحوم کے قتل کے خلاف زبر دست احتجاجی ریلی نکالی ۔احتجاجی ریلی میں شامل مظاہرین ہاتھوں میں پھول اورنعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھائے پلاتیہ وکٹوریہ سے جائے وقوعہ تک گئے ۔کالیمنو اسٹریٹ پر جس جگہ مرحوم کو سفاک متعصب درندوں نے سینے پر فائر کر کے مار دیا تھا وہاں پر مقتول محمد جاوید مرحوم کے قاتلوں کی گرفتاری اور حصول انصاف کی خاطر زبر دست نعرہ بازی کی گئی ۔احتجاجی مظاہرین سے کمیونٹی صدر جاوید اسلم آرائیں نے حکومت یونان اور پولیس انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے سخت غصے میں کہا کہ بس ہمارے پیمانہ صبر سے لبریز ہو چکا ہے ۔ساری وارداتیں صرف پاکستانیوں کے خلاف ہی کیوں ؟انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔آج حکومت یونان اور انتظامیہ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستانیوں کے خلاف تعصبی وارداتوں کو کور کرنا چھوڑ دیں ۔پاکستانی محنت کش اور شریف ضرور ہے مگر اپنی قومی غیرت پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے ۔اس موقعہ پر محمد عرفان تیمور نے کہا کہ غیر ملکی یونانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انتظامیہ فی الفور ہمارے بھائی ہمارے دوست محمد جاوید مرحوم کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے انہوں نے مزید کہا ایسے تعصبی واقعات سے پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کمیونٹیز میں اعتماد کا شدید فقدان پیدا ہو رہا ہے جس سے یونانی معاشرے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو نگے نیا یونیا سے مشہور نوجوان سماجی کارکن اور بینکہ چیمہ ایسوسی ایشن کے نمائندہ سمیع اللہ بٹ نے کہا آجکل کے نازک دور میں ہمیں اپنے دلوں سے خوف اور وسوسوں کو نکالنا ہو گا اتحادو اتفاق سے حالالت کا ڈٹ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے گزشتہ سال نیا یونیا میں ہونے والے واقع کا ذکر کیا مقتول محمد جاوید مرحوم کے قریبی دوست علی حسن نے کہا کہ ہم نے اگر آج ہوش کے ناخن نہ لئے اور مل جلکر اپنے حقوق اور انصاف کے لئے آواز نہ اٹھائی تو ہم انتہائی بد قسمت قوم ہو نگے اوریونان میںہمارا مستقبل مخدوش ہو گا۔احتجاجی مظاہرین سے انسانی حقوق کی تنظیمات ،بنگلہ دیش کمیونٹی ،سینیگال کمیونٹی ،الیبانیہ کمیونٹی،عرب کمیونٹی ،انڈونیشیا کمیونٹی،اور سینکڑوں ہم وطنوں نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ گزشتہ بدھ 2جون دوران ڈیوٹی تقریبا! ساڑھے چار بجے صبح نا معلوم سفاک درندوں نے 35سالہ نوجوان محمد جاوید جو کہ پاکستان ضلع سیالکوٹ کے گائوں گلاب گڑھ سے تعلق رکھتے تھے۔تقریباً دس سال قبل ان کی شادی انڈونیشیا کی مسلم خاتون سے ہوئی تھی۔اور مرحوم کا ڈھائی سال کا بیٹا بھی ہے ۔گزشتہ جمعرات مرحوم کی نماز جنازہ پیراستیری مسجد میںاد ا کی گئی اور جمعہ کو ڈیڈ باڈی پاکستان روانہ کر دی گئی ۔مرحوم کو گزشتہ ہفتے کی صبح ان کے آبائی گائوں میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz