ہنگوبائی پاس پرخودکش دھماکہ،9افرادجاں بحق،33زخمی

ہنگو میں بائی پاس روڈ پر خودکش حملہ میں 2 پولیس اہلکارروں سمیت 9 افراد جاں بحق جبکہ 33 زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او ہنگو عبدالرشید کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے ہنگو بائی پاس روڈ پر اپنی گاڑی پولیس وین سے ٹکرا دی جس کے نتیجہ میں نو افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ واقعہ میں 33افراد زخمی ہوئے اور قریب واقع پانچ گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بارہ خواتین اور تین پولیس اہلکاروں سمیت تمام زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں تین سے چار سو کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz