ایتھنزمیں ہونے والے سالانہ ورلڈ ٹریڈ یونین کانگریس کے 16ویں اجلاس کے موقع پریونین کے نئے عہدیداران کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کرائی گئی

ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنزمیں ہونے والے سالانہ ورلڈ ٹریڈ یونین کانگریس کے 16ویں اجلاس کے موقع پریونین کے نئے عہدیداران کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کرائی گئی ۔اس کانفرنس میں ایک سوچار ممالک کے ساڑھے آٹھ سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی ۔کانگریس کے تیسرے روز نئے جنرل سیکریٹری کے انتخاب کے لیے سابقہ جنرل سیکریٹری یورگوس ماوریکوس کانام یونین کے صدر شعبان عزیز نے پیش کیاجس کومتفقہ طورپر دوبارہ بلامقابلہ منتخب کرلیاگیا۔ورلڈ ٹریڈیونین کے دیگر عہدیداران کاانتخاب بھی مکمل کرلیاگیا۔WFTUکے نئے جنرل سیکریٹری کاتعلق یونان کی کمیونسٹ پارٹی اورلیبر یونین پامے سے ہے۔ان کی دوبارہ انتخابپرپاکستانی وفد جن میں پیرزادہ امیتاز سید،ضیاء سید،سلطان خان،عبدالستار اوردیگر نے ان سے ملاقات کرکے خصوصی طورپران کومبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی کاوشوں سے ساؤتھ ایشیا خصوصاًپاکستان میں محنت کشوں کے استحصالی نظام کے بارے میں نمایاں کوششیں کریں گے۔انھوں نے وفد کوہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz