سپریم کورٹ: ایچ ای سی کو نئی قانون سازی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی مجوزہ تحلیل سے متعلق درخواستیں نمٹاتے ہوئے نئی قانون سازی تک ادارے کو کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا ہے۔چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایچ ای سی کی مجوزہ تحلیل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے کہا کہ ایچ ای سی کی تحلیل کیلئے کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا، جوبھی تبدیلی آئے گی قانون سازی کے ذریعے آئے گی، اعلیٰ تعلیم سے متعلق کمیشن کے قانون کا مسودہ تیارکیا جارہا ہے۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے درخواست گزاراعظم سواتی اورماروی میمن سے استفسارکرتےہوئے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں کیوں طے نہیں کیا جاتا۔ ماروی میمن نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کواس مسئلے پرگمراہ کیا جارہا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz