ن لیگ سے کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوگی :عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات ہوسکتی ہے ۔ پی پی اور ن لیگ احتساب نہیں چاہتے ۔ این آر او کی وجہ سے بڑے ڈاکوؤں کو بچایا گیا تھا ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عدلیہ واحد ادارہ ہے جس کی وجہ سے ملک بچا ہوا ہے ۔ جمہوری نظام میں سپریم کورٹ کے فیصلے مانے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں ملک کو لوٹا جارہا ہے ۔ دولت کے لیے شہید ہونے والوں کے خلاف عوام مٹھائی بانٹیں گے ۔ سپریم کورٹ کے خلاف کوئی اقدام کیا گیا تو ہم سپریم کورٹ کے ساتھ ہوں گے ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz