سپریم کورٹ نے میمو کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے میمو کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے,میمو کیس کا تفصیلی فیصلہ 88 صفحات پر مشتمل ہے.تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے لکھا.

میمو کیس کا تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے لکھا جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس اعجاز افضل نے اس پر اضافی نوٹ لکھے.میمو کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تفصیلی فیصلے میں صدر زرداری,وزیر اعظم گیلانی,آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی,ڈی جی آئی ایس آئی اور حقانی کے درمیان ملاقاتوں کی تفصیلات کو بھی شامل کیا گیا ہے.میمو کیس کے فیصلے میں جنرل کیانی اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل پاشا کے جوابات کو بھی بیان حلفی کا حصہ بنایا گیا.جسٹس جواد ایس خواجہ نے میمو کیس پر لکھے گئے اپنے نوٹ میں کہا ہے کہ یہ ہماری قومی بدنصیبی ہے کہ آزادی کے بعد بھی قوم کو اہم امور سے بے خبر رکھا گیا.ہمارا کام بلا خوف وخطر آئینی حقوق کا نفاذ ہے اور یہاں بھی ہم یہی کام کر رہے ہیں

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz