یونان میں عام پارلیمانی انتخابات چھ مئی کومنعقد کیے جائیں گے

ایتھنز(سکندرریاض چوہان)یونان میں عام پارلیمانی انتخابات چھ مئی کومنعقد کیے جائیں گے جس کے لیے آئین کی دفعہ اکتالیس کے پیراگراف دو کی شق تین کے مطابق یونان کے صدر کارلوس پاپالیاس نے بھی انتخابات کوچھ مئی کومنعقد کرانے کی منظوری دیتے ہوئے موجودہ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم لوقاس پاپادیموس نے وزراء کوآگاہ کیاکہ تمام اداروں سے مشاورت اورانتخابات کی حتمی تاریخ کے لیے صدر سے مشورہ کیاگیا اوران کوچھ مئی کے روز یونانی پارلیمانی انتخابات کی تاریخ سے آگاہ کرتے ہوئے منظوری لی گئی جس کی انھوں نے منظوری دیتے ہوئے پرامن شفاف اورجمہوری روایات کے عین مطابق انتخابات کے انعقاد کے لیے زوردیا۔صدر سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم نے کابینہ کااجلاس طلب کیاتھا جس میں انھوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے پانچ ماہ کے دوران کوشش کی ہے کہ یونان کومعاشی بحران سے نکالاجاسکے اوراس کے لیے تمام جماعتوں کاتعاون ازحد ضروری تھا جس کے لیے وہ تمام جماعتوں کے شکرگزار ہیں اورامید کرتے ہیں کہ انتخابی عمل میں بھی ان کاتعاون ساتھ رہتے گا انھوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ عوام سے تازہ اعتماد حاصل کیاجاسکے اوراس کے لیے انتخابات بہترین عمل ہے۔چھ مئی کوانتخابی عمل کے بعد انتخابات میں کامیاب ہونے والی جماعت سترہ مئی کوگیارہ بجے پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں ملک کانظم ونسق سنبھال لے گی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz