ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے: وزیراعظم گیلانی

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دنیا پر واضع کیا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق عالمی امن واستحکام کےلئے کوشاں ہےغیر ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں کی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستانی چوکیوں پر اتحادی افواج کے حملے سے ہماری قومی سلامتی کو شدید دھچکا پہنچا ہے.پاکستان ملکی سلامتی اور خود مختاری کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گا. وزیر اعظم گیلانی نے کہا کہ ملکی دفاع کےلئے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ اور ساتھ کھڑی ہے,عوام کی حمایت کے بغیر کوئی پالیسی نہیں بنائی جاسکتی, ہم ملکی سرحدوں کی حفاظت کےلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں.نیٹو اور ایساف کےساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں. سفیروں کی کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیاء اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے.خطے کے استحکام کےلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے.

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz