کہتے ہیں شوق کاکوئی مول نہیں یونان کے شہر پاترا میں نوجوانوں نے کارنیوال کوانوکھے طریقے سے منانے کی خاطر گدھے کوچرالیا

پاترا(اجالانیوز)کہتے ہیں شوق کاکوئی مول نہیں یونان کے شہر پاترا میں نوجوانوں نے کارنیوال کوانوکھے طریقے سے منانے کی خاطر گدھے کوچرالیا گدھابھی رنگارنگ تہوار میں جانے کے لیے رضامندی اوراپنے بھرپور گدھے پن سے اپنے نئے ساتھیوں کے ساتھ چل پڑا۔پاترا سے چند نامعلوم نوجوانوں نے مقامی نواحی علاقہ سے ایک گدھاچوری کرلیاتاکہ اس کوکارنیوال کے تہوار میں لے جاکرایک انوکھے انداز سے کارنیوال منایاجاسکے۔چوروں نے گدھے کوچرانے کے لیے انوکھے انداز میں پہلے اس کوگھاس پیش کی جس کے بعد اس کواپنے پیچھے پیچھے لے جاتے ہوئے علاقے سے نکال لے گے گدھااپنے گدھے پن سے چوروں کی چال کوجان نہ سکایاپھراس کے کان میں کارنیوال کے تہوار کی رنگینیوںکے تذکرے سے گدھا مچل کران کے ساتھ ہولیا۔پولیس کے مطابق چوروں نے گدھے پرلکھارکھاتھاکہ اس مہنگائی اورغربت کے دور میں اس سے بہتر سستااورانوکھاتہوار نہیں منایاجاسکتا۔پولیس نے گدھے کوبازیاب کراکے اس کے پرانے مالک کے حوالے کردیاجواپنے گدھے کی محبت میں اس کوپیار سے اپنے گھر لے گیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz