پاکستانیوں سے زبردستی جوتے حاصل کرنے والے چارپولیس اہلکاروں کومعطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی

ایتھنز(اجالانیوز)پاکستانیوںسے زبردستی جوتے حاصل کرنے والے چارپولیس اہلکاروں کومعطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹر نے چار پولیس اہلکاروں کومعطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے جن پردو پاکستانیوں نے الزام عائد کیاہے کہ ان سے چاروں پولیس اہلکاروں نے زبردستی جوتے حاصل کرنے کے بعد اس کوچھوڑدیا۔مختلف نوعیت کے جعلی جوتے فروخت کرنے والے دو پاکستانیوں کودو پولیس اہلکاروں نے گلفادہ سے جوتوں کی غیر قانونی فروخت کے الزام میں گرفتارکیااوران کے قبضہ سے مختلف برانڈ کے جعلی جوتے برآمد کرنے کے بعد مزید تفتیش کی خاطر مقامی تھانے لے گے جہاں پران کومزید پوچھ گچھ کی گئی اوران کوجوتے دینے کے بدلے چھوڑدینے کاعندیہ دیاجس پرپاکستانیوںنے جان بچانے کے لیے رضامندی ظاہر کی جس پرچار پولیس اہلکاروں نے ان کے تھیلے کولے کراپنی گاڑی کی ڈکی میں رکھنے کے بعد ان کوجانے کی اجازت دے دی۔دونوں پاکستانیوں نے اس واقعہ کے بعد ایتھنز کے علاقہ ریندی میں مبینہ پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت درج کرائی اورتمام واقعہ سے آگاہ کرنے کے بعد ان کی کار کانمبر بتانے کے بعداس میں موجود جوتوں کی موجودگی کی نشان دہی کی گئی جس پرپولیس کے اعلیٰ افسر نے فوری تلاشی کاحکم دیاجس پرکار کی ڈکی سے مطلوبہ مال برآمد کرلیاگیا۔تمام واقعہ کے بعد چاروں ملوث اہلکاروں کومعطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گئی ہے۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ چاروں اہلکاروں کومقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیاگیاہے اوران کے خلاف کارروائی قانون کے مطابق کی جارہی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz