یورپی یونین کا اچھا اقدام

یورپی یونین نے پاکستان کی 75 صنوعات کو تین سال تک ڈیوٹی فری برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جس سے پاکستان کی سالانہ برآمدات میں 90کروڑ یورو کا اضافہ ہو گا۔ یورپی یونین نے جن مصنوعات کو ڈیوٹی فری کی سہولت دی ہے ان میں چمڑے کی 6‘ٹیکسٹائل کی 65اور زرعی مصنوعات شامل ہیں۔ یورپی یونین نے پاکستان کو یورپی منڈیوں تک اپنی مصنوعات ڈیوٹی فری فروخت کرنے کی 3سال کیلئے سہولت دی ہے پاکستان کی جن اشیاء کو یورپی منڈیوں میں ٹیکس کی رعایت دی گئی ہے ان میں65اشیاء ٹیکسٹائل شعبے اور6 لیدر کی اشیاء شامل ہیں۔ اس چھوٹ سے 9 سو ملین کی ڈیوٹی فری اشیاء یورپی منڈیوں تک پہنچ سکیں گی۔ اس وقت پاکستان سے درآمد کی جانیوالی مصنوعات کا حجم15بلین یورو ہے جس میں ٹیکس چھوٹ سے اضافے کی توقع ہے،برطانیہ کا تجویز کردہ ٹیکس چھوٹ پیکیج چند روز میں یورپین پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائیگا۔ یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ اب یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ کس طرح وہ مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرتا ہے اور اپنی اشیاء کو یہاں پہنچاتا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz