ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی کامیابی

راولپنڈی کے حلقہ این اے 55کے ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک شکیل اعوان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 21ہزار ووٹوں سے شکست دے کر انتخابی معرکہ جیت لیا ۔ جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ انتخاب ہار جیت کا نام ہے، وہ الیکشن کمیشن میں کوئی اعتراض داخل نہیں کریں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نوازشریف نے کہا کہ این اے 55کے نتائج انقلابی سیاست کا پیش خیمہ ثابت ہونگے۔ الیکشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ 221پولنگ اسٹیشنوں سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار شکیل اعوان 63888لے کر پہلے جبکہ شیخ رشیداحمد 42530ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ راولپنڈی میں الیکشن آفس کے باہرفتح کا جشن منانے کیلئے جمع ہونے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے مخالفین کو عبرت کا نشان بنادیاہے، نتائج کے مطابق اب تک ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے۔این اے 55 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد333928 ہے اور اس حلقے میں 250 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ اس سے قبل پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے اکادکاواقعات کے علاوہ امن وامان کی صورتحال مجموعی طور پر پُرامن رہی۔ راولپنڈی میں علی الصباح ہونے والی بارش نے پولنگ کے انتظامات کو تھوڑابہت متاثرکیامگر عوام کی گہما گہمی بڑھتی گئی۔حلقے میں امن وامان کی صورتحال مجموعی طورپر پرامن رہی تاہم بعض علاقوں میں لڑائی جھگڑے اورہنگامے کے اکادکا واقعات پیش آئے شیخ رشیداحمدنے سرکاری مشینری پردھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن جو کچھ کرلے وہ آخری بال تک لڑیں گے۔ دریں اثناء مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے نامزد امیدوار شکیل اعوان کی ضمنی انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر راولپنڈی کے عوام کا شکریہ ادا کرنے کیلئے مرکزی انتخابی دفتر پہنچ گئے۔

مسلم لیگ ن کی کامیابی ملکی سیاست پر کیا اثرات مرتب کرے گی؟

آپ کے خیال میں شیخ رشید کی شکست کیا اسباب ہیں؟

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz