ن لیگ کا جلسہ اوربجلی چوری!

لاہور میں حلقہ این اے 123 میں نواز شریف کے جلسہ کے دوران کنڈے کے ذریعے حاصل کی گئی بجلی کی چوری پکڑی گئی،لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکوکی ابتدائی رپورٹ میں مسلم لیگ(ن)کوبجلی چوری کیس سے بری الزمہ قرار دے کرمتعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل جبکہ ٹی ایم او شالیمارٹاؤن کوتین ہزارروپے کاجرمانہ عاید کردیا گیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئرسرکل تھری ارشد رفیق نے نواز شریف کے کے جلسے کے دوران بجلی چوری کے واقعے کی ابتدائی رپورٹ چیف لیسکو کو بھجوا دی ہے۔لیسکوکے جنرل منیجرآپریشنز رانا محمد اجمل نے جیونیوزکوبتایا کہ بجلی چوری کے واقعہ میں براہ راست کوئی صارف ملوث نہیں پایاگیا،جبکہ ٹی ایم اونے خود ذمہ داری قبول کی۔ جنرل منیجرآپریشنز رانا محمد اجمل کے مطابق ٹی ایم اوشالیمارٹاؤن کوتین ہزارروپے کا بل جرمانہ کردیاگیاہے جبکہ غفلت برتنے پر متعلقہ لائن سپرنٹنڈنٹ کومعطل کردیا گیا۔لیسکو ذرائع کے مطابق لیسکوکے چیف ایگزیکٹواس رپورٹ کا جائزہ لیکر کوئی مزید کاورائی کا حکم دیں گے اورحتمی رپورٹ ایم ڈی پیپکو اور وفاقی وزیر پانی و بجلی کو بھجوائی جائے گی ۔

کیا خود کو عوامی نمائندہ کہنے والوں کو بجلی چرانے کا حق حاصل ہے؟

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz