بے اختیار وزراء کی علیحدگی سے کوئی فرق نہیں پڑیگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہو یا کوئی اور اپوزیشن جماعت مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ انکی سیاسی مجبوری ہے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بے اختیار وزراء کی علیحدگی سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ نوازشریف کی خاطر تیسری بار وزیراعظم نہ بننے کی شرط ختم کی۔ مسلم لیگ ن ساتھ ہو یا نہ ہو، معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی کو کسی طور بھی ٹوٹنے نہیں دیا جائے گا۔ پنجاب میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا، اسکا فیصلہ پنجاب والے کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ شہباز شریف نے گیس کی تقسیم کا مسئلہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے سے خود روکا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو معلوم ہے کہ گیس لوڈ شیڈنگ سپلائی اور ڈیمانڈ کے فرق کی وجہ سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر شاہ محمود، حکومت، فوج اور پوری قوم کا موقف یکساں ہے۔ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے اور قومی سالمیت پر سمجھوتے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ امریکا کو بتادیا کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر اسٹریٹیجک تعلقات یرغمال نہیں بننے چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی وفاقی کابینہ میں واپسی کے منتظر ہیں۔ بابر اعوان کا لہجہ پنجاب کے حوالے سے تھوڑا نہیں خاصا سخت ہے۔ شاہ محمود قریشی کا صدر زرداری سے صرف وزارت کے قلمدان پر اختلاف تھا۔ انکا مستقبل پیپلز پارٹی سے وابستگی میں ہی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz