نئی وفاقی کابینہ کے 22ارکان نے حلف اٹھالیا

صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ کے استعفے منظور کر لیے ہیں . آج ایوان صدر میں‌منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں نئی وفاقی کابینہ کے بائیس وزرا نے حلف اٹھا الیا. صدر آصف علی زرداری نے نئے وزرا سے حلف لیا.
حلف اٹھانے والےنئے وزرا میں شہباز بھٹی، اسراراللہ زہری، غلام احمد بلور، فردوس عاشق اعوان، ارباب عالمبگیر، خدا بخش راجڑ، چنگیز جمالی، عمر گورگیج، رضا ربانی، رحمان ملک، عبد الحفیظ شیخ، بابر اعوان، ثمینہ خالد گھرکی، منظور وٹو، نوید قمر، مخدوم شہاب الدین، خورشید شاہ، مخدوم امین فہیم اور میر ہزار خان بجارانی شامل ہیں۔ حنا ربانی کھر نے وزیر مملکت کی حیثیت سے علیحدہ سے حلف اٹھایا جبکہ شاہ محمود قریشی نے نام فہرست میں ہونے کے باوجود حلف نہیں اٹھایا۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق پیر سید فضل علی شاہ گیلانی، سلمان فاروقی، خلیل احمد، چودھری عبدالغفور اور فرزانہ راجہ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر جبکہ سلیم مانڈوی والا، ڈاکٹر اشفاق احمد، مولانا عبد الغفور حیدری اور ڈاکٹر ندیم الحق کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر تھا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz