اغواء برائے تاوان : پولیس کا ایک اور کامیاب آیریشن

اغواء برائے تاوان : پولیس کا ایک اور کامیاب آیریشن :ریتریا (خلقیدہ) سے 2مغوی بازیاب
کام کا جھانسہ دے کر ایغالیو تھیوون روڈ سے اٹھائے جانے والے محسن ظفر اور وقاص احمد پولیس نے اغواء کنند گان کی حراست سے چھڑوالئے ، چار ملزمان گرفتار 2، مرکزی کردار مفرور
ایتھنز(نمائندہ خصوصی) منگل کی شام پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے بعد خلقیدہ سے قریباً بیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع قصبہ ریتریا سے تھیوون روڈ ایغالیو سے اغواء ہونے والے دو پاکستانیوں محسن ظفر (سیالکوٹ ) اور وقاص احمد (وزیر آباد) کو ملزمان کی حراست سے بازیاب کرا لیا تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے مسجد مہریہ نصیریہ ایغالیو کے قریب 2پاکستانی نوجوانوں کو ایک یونانی روسی پائوندی یورگو مادریوس 2پاکستانیوں کے ہمراہ کام کا جھانسہ دے کر گاڑی میں بٹھا کے خلقیدہ سے آگے ریتریا لے گیا ریتریا پہنچ کے یورگو مادریدس نے دیگر تین پاکستانی عامر شہزاد بھکھی منڈی بہائو الدین، شعیب ،کوٹ رسول گوجرانوالہ اورتصور اقبال ڈنگہ کے ہمراہ مغوی محسن ظفر اور وقاص احمد کو یرغمال بنا کر پاکستان میں لواحقین سے 6ہزار یورو فی کس کے حساب سے تاوان وصول کرنے کے لیے فون کرنے شروع کر دئیے محسن اور وقاص کے اغواء کی خبر جب ایتھنز میں کمیونٹی کی اہم سماجی شخصیت چوہدری شبیر دھامہ تک پہنچی تو انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا پولیس نے فو ری اقدامات کرتے ہوئے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا اور بالآخر منگل کی شام ایک کامیاب آپریشن کے بعد ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مغویان کو بر آمد کر لیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اغواء کی دیگر 2وارداتوں کا بھی اقرار کیا ہے جن میں پاکستانیوں کو اسپرپیرگوس اور ہنوئی سے اغواء کر کے تاوان وصول کیا گیا تھا ، جبکہ اس گینگ کے 2مرکزی کردار تا حال مفرور ہیں پولیس نے جنہیں جلد حراست میں لینے کا امکان ظاہر کیا ہے ذمہ دار ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق یونانی پائوندی ملزم یورگو ماوریدس تا حال مفرور ملزمان میں سے ایک کا دوست ہے اور اغواء کی تینوں وارداتوں میں شامل رہا ہے ۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz