میڈیا پر پابندیاں

مارشل لائی ایمرجنسی کی آندھی نے جس طرح نجی ٹیلی ویثرن چینلز کے روشن دیئے بجھادیئے ہیں اس کااثر پورے ملک کی ذہنی اور سماجی زندگی پر پڑ رہا ہے۔ ہر طرف تشویش ، بے یقینی اور افسردگی کا سماں ہے۔ اخبارات پر بھی نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور جنگ گروپ کے پریس کو سیل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ وہی حکمراں جو سینہ پھلاکر میڈیا کو بے مثال آزادی دینے کا دعویٰ کرتے نہ تھکتے تھے اب عوام کو معلومات حاصل کرنے اور اظہار کی آزادی کے بنیادی، انسانی اور آئینی حقوق سے محروم کررہے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں میڈیا کی آزادی کو کبھی اس طرح سلب نہیں کیا گیا کیوں کہ اس دفعہ غیر ملکی نیوز چینلز کے ساتھ ساتھ جیو کے انٹرٹینمنٹ اور اسپورٹس چینلز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔بلکہ ایسا لگتا ہے کہ جیو اور جنگ گروپ کو خاص نشانہ بنایاجارہا ہے۔

اس پریشان کن اور اضطرابی صورتحال نے آپ کی زندگی کو کس طرح متاثر کیا ہے؟ غیر مصدقہ خبروں اورا فواہوں کی دھند میں آپ کیا دیکھ رہے ہیں؟ ان حالات میں آپ کیا محسوس کرتے ہیں ہمیں بتایئے۔ جو نیوز چینلز آپ کی روزانہ زندگی کا حصہ تھے ان کے بغیر آپ کے شب و روز کیسے گزر رہے ہیں؟ اپنے تاثرات، اپنی رائے، اپنے مشورے، مختصر الفاظ میں بیان کیجئے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz