مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے۔ صوبوں کو منتقل ہونے والی وزارتوں کے مالی معاملات، زراعت اور ٹیوب ویل پر دی جانے والی سبسڈی پر غور کیا جارہا ہے۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صوبوں کو منتقل ہونے والی وزارتوں کے مالی معاملات، زراعت اور ٹیوب ویل پر دی جانے والی سبسڈی پر غور کیا جارہا ہے۔ اجلاس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جس میں مالیاتی امور اور گیس کی پیداوار اور تقسیم کے معاملات زیر بحث ہیں۔ اجلاس میں گیس لوڈشیڈنگ کے حوالے سے صوبوں کے تحفظات پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور وفاق کے نمائندے شریک ہیں

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz