وینا ملک اور آصف میں صلح!

کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ ’جہاں بھی گئے داستاں چھوڑ آئے‘ یہی حال ہمارے کرکٹرز کا بھی ہے جو اکثر کھلنڈرے پن سے گل کھلاتے رہتے ہیں چاہے وہ کرکٹ کا میدان ہو یا کوئی نائٹ کلب، دل پھینکنے کاہنر کوئی ان سے سیکھے، کھیل پہ دھیان کم اور جہاں کوئی اچھی صورت دیکھی یا کسی نے ان سے گھل مل کے باتیں کیں اور ہوگئے لٹو۔

بقول شاعر ”دل ہی تو ہے نہ سنگ وخشت درد سے بھر نہ آئے کیوں“


واہ ایک کمال شعیب ملک نے کیا اور اپنی محبت کو سچ کردکھایا، شادی رچالی اور بہت دھوم دھام سے لیکن اس کے برعکس ٹیلی ویژن اور فلم اسٹار وینا ملک اور ہمارے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد آصف کے درمیان ہونے والی دوستی اوردشمنی کا قصہ زوروں پررہا جہاں دولت کی جھنکار اور محبت کا رنگ ایک تنازعہ کا باعث بن گیا، کس نے کیا دیا اور کس نے کیا لیا ،ہمیں اس سے غرض نہیں ، ایک دوسرے پہ الزامات کی بوچھاڑ کے بعد پیسے کی لین دین پر معاملہ اس حد تک بڑھا کے وہی محبت اوردوستی دشمنی میں بدل گئی، بات ایف آئی آر سے عدالت تک پہنچ گئی، جب بات زیادہ بگڑنے لگی تو کوئی بیچ بچاؤ کے لئے درمیان میں آگیا اور یوں صلح صفائی ہوگئی۔

وینا ملک کے درمیان دوستی ، دشمنی اور صلح کو آپ کس طرح دیکھتے ہیں؟

کیا ہمارے قومی کھلاڑیوں کو صرف اپنے کھیل توجہ مرکوز نہیں رکھنی چاہئے؟


کیا وینا ملک کو اپنے فن اداکاری پہ ناز تھا اور محمد آصف کو اپنی شہرت پر ؟

یہاں جیت کس کی ہوئی حسن کی یا دولت کی،یا کہ دونوں کا ضمیر بروقت جاگ گیا؟

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz