شاہد آفریدی کے سرکپتانی کا تاج !

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دفاع کی جنگ جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی قیادت میں لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ورلڈکپ میں اپنی بحیثیت کپتان تقرری کے بعد معروف آل راؤنڈر نے کہا کہ وہ ماضی میں جھانکنے کے بجائے روشن مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں، آسٹریلیا میں گیند گڑبڑ کرنے کی سزا اور جرمانہ وہ بھگت چکے ہیں۔ اب ان کی کوشش ایک مربوط اور بھرپور اسپرٹ کے ساتھ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے میدان میں اتارنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی تقرری پر خوش ہوں، پوری کوشش ہو گی کہ ٹیم کو اچھے انداز میں لڑا کر ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کا دفاع کروں۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹیم منتخب کی گئی ہے وہ اچھے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ٹیم کو متحد رکھنا اور اچھے نتائج حاصل کرنا میری ذمہ داری ہے۔ کوچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہر شخص ذمہ دار اور سمجھدار ہے، ہمارا مقصد پاکستان کو کامیابی دلانا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی ٹیم گروپ اے میں پہلا میچ یکم مئی کو بنگلہ دیش سے جبکہ دوسرا میچ اگلے روز آسٹریلیا سے کھیلے گی۔ 12 ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز 30/ اپریل سے 16/ مئی تک ویسٹ انڈیز میں ہوں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz