پٹرول ڈیزل اورمٹی کا تیل پھر مہنگا

اوگرا نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ایک روپے 50 پیسے سے ساڑھے تین روپے اضافہ کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔ بدھ کو یہاں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان جواد احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پٹرول کی نئی قیمت 2.57 روپے اضافہ کے ساتھ 73.14 روپے، ایچ او بی سی 1.50 روپے اضافہ کے ساتھ 87.56 روپے، مٹی کا تیل 3.31 روپے اضافہ کے ساتھ 64.81 روپے، ڈیزل 3.50 روپے اضافہ کے ساتھ 73.39 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.73 روپے اضافہ کے ساتھ 62.20 روپے فی لیٹر ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ طیاروں میں استعمال ہونے والے ایندھن جے پی ون کی فی لیٹر قیمت 54.54 روپے، جے پی فور 53.10 روپے اور جے پی 8 کی قیمت 54.26 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پیٹرول 6 فیصد، ڈیزل 8 فیصد، فرنس آئل ایک فیصد، مٹی کا تیل 7 فیصد مہنگا ہوا ہے تاہم پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 4 فیصد، ڈیزل 5 فیصد اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کی بنیادی وجہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں بہتری اور گزشتہ اضافے کے اثرات ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ ملکی سطح پر تیار کی جانے والی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کا تعین بھی عالمی مارکیٹ کے تناسب سے طے شدہ فارمولے کے تحت ہوتا ہے۔



عوام کو ریلیف کی بجائے تکلیف دینا کہاں کا انصاف ہے؟
ان قیمتوں کے بڑھنے سے روز مرہ کے اشیاء پر اس کے کیااثرات ہوں گے؟

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz