یونان میں جشن عیدمیلاد النبیۖ کے جلوس کے حوالے سے منعقد ہونے والی میٹنگ میں بیس فروری کوایک جلوس نکالنے پراتفاق

ایتھنز(اجالانیوز)یونان میں جشن عیدمیلاد النبیۖ کے جلوس کے حوالے سے منعقد ہونے والی میٹنگ میں بیس فروری کوایک جلوس نکالنے پراتفاق کسی بھی تنظیم کواپنے بینر اورجھنڈے لے کر شامل ہونے پر پابندی عائد تقاریر کی بجائے صرف نعت خوانی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اجالانیوز کواپنے قریبی ومعتبرذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی یونان کے صدر چوہدری شبیر دھامہ کے دفتر واقع امونیا میں جشن عید میلاد النبیۖ کے جلوس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیاگیا جس میں میلاد کمیٹی کے ارکان جن میںچوہدری شبیر دھامہ،سیدمحمد جمیل،چوہدری موسیٰ خان،چوہدری اعجاز احمد شامل تھے جبکہ چوہدری مدثر اقبال وڑائچ اورحاجی محمد افضل شام پور جلوس میں شریک نہ تھے۔اجلاس کے دیگر شرکا میں دعوت اسلامی یونان کی جانب سے محمد آصف عطاری،محمد ناصر عطاری،ضیاالامت فاؤنڈیشن یونان کی جانب سے ڈاکٹر نثار احمد چشتی اورحافظ شہزاد احمد چشتی،مہیریہ نصیریہ ٹرسٹ یونان کی جانب سے رشید اعوان،راجہ اخلاق،قاری عاطف نواز،تحریک منہاج القرآن یونا ن کی جانب سے جاوید اقبال اعوان،قاری محمد اکرم زاہد،سلطان باہوٹرسٹ یونان کی جانب سے انصرسلطانی نے شرکت کی ۔رات گے تک جاری رہنے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اس سال ایک ہی جلوس نکالاجائے گاجس میں تمام جماعتوں کودعوت عام ہوگی۔جلوس بیس فروری بروز اتوار کودوپہر بارہ بجے بلدیہ ایتھنز کے سامنے واقع پارک کوجیا سے شروع ہوکر سی تغما(پارلیمنٹ سکوائر) پراختتام پذیر ہوگا۔جلوس میں کسی بھی جماعت کواپنے بینر یا جھنڈے لے کرشامل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔جلوس میں بینر اورجھنڈے میلاد کمیٹی کی جانب سے ہونگے اورجلوس میں میلاد کمیٹی کے زیر انتظام واہتمام نکالاجائے گا۔جلوس کے اختتام پرکسی کوتقریر کی اجازت نہ ہوگی جبکہ تمام مذہبی تنظیمات کے ایک ایک نعت خواں کونعت پڑھنے کاموقع فراہم کیاجائے گا۔جلوس کے اختتام پر دعاکرائی جائے گی جس کے لیے کوموتینی سیمفتی می جوجمال یا ان نمائندے کوخصوصی طورپر مدعوکیاجائے گاان کی عدم موجودگی پراختتامی دعا ضیاالامت فاؤنڈیشن یونان کے سید کاشف شاہ چشتی کرائیں گے۔عید میلاد النبیۖ کے جلوس کی اس اہم اجلاس میں کسی بھی صحافی کومدعونہیں کیاگیاتھاجس پر صحافی برادری کورنج ہے اورپاکستانی برادری کے اہم فیصلوں میں ان کوشریک نہ کرنا صحافیوں کے ساتھ زیادتی تصورکی جارہی ہے۔دریں اثنا اجالانیوز کے ذرائع کے مطابق عید میلاد النبیۖ کے جلوس کے حوالے سے ایک اہم مذہبی جماعت صحافی برادری کومدعو کرے گی اورعیدمیلاد النبیۖکے حوالے سے ان کے ساتھ نشست کرے گی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz