ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں، چوہدری شجاعت

اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما امیر مقام نے سابق صدر پرویز مشرف سے دوستی کا اعتراف کرلیا، چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت کسی ہم خیالوں یا بے خیالوں میں نہیں گئی۔ اسلام آباد میں شانگلہ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے پارٹی کے رکن ارشاد خان کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ان کیخلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والوں کو آئندہ انتخابات میں اپنا زور دکھائیں گے۔ ق لیگ کو کسی کے ساتھ جانے کی ضرورت نہیں، اب جس نے آنا ہے ہمارے ساتھ آئے۔ مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق حقیقی اپوزیشن جماعت ہے جو ایشوز کی سیاست کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھمبوں کو ووٹ دینے کا وقت گزر گیا، پارٹی کے رہنما امیر مقام نے کہا کہ پرویز مشرف میرا دوست ہے اور میں اس دوستی سے انکار نہیں کر سکتا، دو حکومتوں کے دباوٴ کے باوجود الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کرائے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz