بسنت پر پتنگ بازی نہیں ہوگی!

لاہور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بسنت کوتہوار قرار دے کر بے گناہ شہریوں کی گردنیں کاٹنے کی اجازرت نہیں دی جاسکتی ۔عدالت نے یہ ریمارکس بسنت کے موقع پر مخصوص ڈور اور پتنگوں کی اجازت دینے کے لئے دائر درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے دیئے، پنجاب حکومت نے بھی پتنگ بازی کی اجازت دینے کی مخالفت کی ہے اور عدالت کے روبرو دائر کردہ درخواست کے جواب میں اسے خونی کھیل قرار دیا اور کہا کہ اگر پتنگ بازی کی اجازت دی گئی تو امن و مان کی صورتحال کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا، حکومت کی طرف سے جواب میں کہا گیا ہے کہ 2006 سے 2009پتنگ بازی کی وجہ سے ایک درجن سے زیادہ معصوم لوگ جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ واپڈا اور حکومت کے دیگر اداروں کو بھی نقصان پہنچا، درخواست گذار سہیل انصاری نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے امتناع پتنگ بازی کا قانون ماہرین اور فریقین کی مشاورت سے تیار کرنے کا حکم دیا تھا، مگر حکومت نے باہمی مشاورت کے بغیر ہی قانون بنادیا، جو بنیادی حقوق کے منافی ہے، درخواست گذار نے پتنگ کے مخصوص سائز اور مخصوس ڈور کے نمونے بھی عدالت میں پیش کئے اور موقف اختیا ر کیا کہ آئندہ ایسے واقعات نہیں ہوں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz