پیٹرول پھر مہنگا ہوگیا

ٓٓآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پیٹرول 6.10 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا جبکہ ڈیزل اوت متی کے تیل کی قیمتیں بڑھادی گئیں۔ اوگرا نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول 6.10 فی لیٹر ایچ او بی سی 7.41 روپے فی لٹر، مٹی کاتیل 3.32 اور ڈیزل کی قیمت میں 3.33 فی لٹر اضافہ کردیا ہے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 65.11 سے بڑھ کر 71.21 روپے، ایچ او بی سی کی قیمت79.43 سے بڑھ کر 86.84 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل60.75 سے بڑھ کر 64.07 اور ڈیزل کی قیمت3.33 کے اضافہ کے ساتھ71.89 ہوگئی ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz