Posted by Unknown on Thursday, May 19, 2011
بیجنگ: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاک چین تجارتی حجم نو ارب سے بڑھا کر پندرہ ارب ڈالر کیا جائے گا۔ بیجنگ میں پاک چین تجارتی فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے کثیر الجہتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہوگا۔ دونوں ملکوں کے کارپوریٹ سیکٹر کو مشترکہ منصوبے شروع کرنے چاہئیں۔ پاکستان اور چین میں تعاون دونوں ممالک اور خطے کے لئے تو فائدہ مند ہے ہی اس سے دیگر ممالک کے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ چین کے ایگزم بینک کے چیئرمین لی ورگو نے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم گیلانی نے پاکستان کی ترقی میں ایگزم بینک کے کردار کو سراہا۔ ایگزم بینک کراچی سے فیصل آباد اور گوادر تک موٹر وے کی تعمیر میں تعاون کرے گا۔ انڈسٹریل کمرشل بینک آف چائنا پاکستان میں دو برانچیں کھولے گا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 19, 2011
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ سینئر پلیئرز کی دستبرداری سے لندن اولمپکس کی تیاری میں مدد ملے گی۔تاہم دورہ یورپ میں گول کیپر سلمان اکبر دستیاب ہونگے۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ فیڈریشن نے سابق کپتان ذیشان اشرف کو باہر نہیں کیا بلکہ وہ خود دستبردار ہوئے ہیں، دیگر سینئر کھلاڑی بھی ان کی تقلید کریں تو یہ اولمپکس کے لئے بہترین کمبی نیشن تیارکرنے کے حوالے سے خوش آئند ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ملائیشین حکام نے دو طرفہ سیریز سے اتفاق کیا ہے اور جلد ملائیشیا کا تین رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آصف باجوہ نے کہا کہ اے ایچ ایف نے دو ہزار بارہ میں ایشین کلب اور انڈور ہاکی چیمپیئن شپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی ہے، جس سے پاکستان میں ہاکی کی بین الاقوامی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ اذلان شاہ کپ میں بھارت کو شکست دینے اور فائنل کھیلنے پر فیڈریشن کھلاڑیوں کے لئے انعام کا اعلان کر چکی ہے، امید ہے کہ حکومت بھی کھلاڑیوں کو انعام واکرام سے نوازے گی۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 19, 2011
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاک چین تجارتی حجم پندرہ ارب ڈالر تک لے جائیں گےوزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بیجنگ میں پاک چین فورم سے خطاب کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت کا حجم نو ارب ڈالر سے بڑھا کر پندرھ ارب کیا جائے گا۔ فورم میں پاکستان اور چین کے مضبوط سیاسی تعلقات کو پائیدار تجارتی روابط میں تبدیل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم سے چینی بینک کے چئرمین سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں بینکاری کے شعبے میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔ بینک آف چائنہ نے پاکستان میں اپنی دو شاخیں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے بینکاری کے شعبے میں مزید تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 19, 2011
القاعدہ نے اسامہ بن لادن کی موت کے بعد اس کی پہلی آڈیو ٹیپ مختلف جہادی ویب سائٹیس پرجاری کردی ہے۔ویب سائٹس کی مانیٹرنگ کرنے والی تنظیم ایس آئی ٹی ای کے مطابق اسامہ نے عرب ممالک میں انقلاب کی لہر اٹھنے پرعوام کی تعریف کی ہے جبکہ مصراور تیونس میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اسامہ کو دو مئی کو امریکی فوجیوں نے آپریشن میں ہلاک کر دیا تھا۔ ادھر امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کے گھر سے ملنے والی فائلوں میں درج القاعدہ کے ارکان کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 19, 2011
حکومت نے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو ساٹھ ہزار تک ماہانہ گزارہ الاؤنس دینے کا اعلان کیا ہے ، جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اب ہر وہ چیز جو راز میں رکھی جاتی ہے ، سب کو معلوم ہو جاتی ہے، وزارت داخلہ سے لاپتہ افراد کے بارے میں معلومات چیمبر کے بجائے کھلی عدالت میں سننا پسند کریں گےلاپتہ افراد کیس کی سماعت جسٹس جاوید اقبال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ کر رہا ہے ،۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے کے آغا نےعدالت کو بتایاکہ حکومت نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو ماہانہ گزارہ الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر متاثرہ خاندان کو زیادہ سے زیادہ ساٹھ ہزار روپے دئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ حکومت کی معاشی حیثیت تو بہت کمزور ہےتاہم زکوۃ فنڈ کے اربوں روپے اس مقصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ میں خود سیکرٹری خزانہ سے رابطہ کر کے اس رقم کے اجرا کے لیے بات کروں گا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن نے حافظ ابراہیم خلیل کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جبکہ حافظ ابراہیم خود ہی منظر عام پر آ گئے۔ انہوں نے کسی پر الزام بھی عائد نہیں کیا۔ جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ان پر کوئی دباؤ ہو۔ ہم بھی ڈھائی ماہ قید رہے ،اس دوران کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی
Read more »