وکی لیکس، زرداری نواز تنازعہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے طے کرایا
ویکی لیکس کے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ رچرڈ ہالبروک کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے پاکستان میں زرداری اور نواز شریف کا تنازع حل کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ عام پاکستانی طالبان سے زیادہ کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی غلط داخلہ پالیسی کے باعث برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں دہشت گردی بڑھی ہے۔ 3 اپریل 2009 کو ڈیوڈ کیمرون اور ہالبروک کی ملاقات میں پاکستان کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ ہالبروک کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو پاکستان پر مزید توجہ دینی چاہیے۔ برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے اسلام آباد پر دباؤ ڈالا جا سکتا ہے۔ ڈیوڈ ملی بینڈ نے پاکستان میں زرداری اور نواز شریف کا تنازع حل کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ برطانیہ کو پاکستان میں کرپشن کے خاتمے میں بھی کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ عام پاکستانی طالبان سے زیادہ کرپٹ سیاستدانوں سے تنگ ہیں۔ ایڈمرل مائیک مولن کے دورہ کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کی فضا بحال کرنا تھا۔ کیمرون نے کہا کہ برطانیہ امریکہ کی پالیسی کی حمایت کرتا ہے۔ برطانیہ میں مقیم دس لاکھ پاکستانی طالبان کے حمایتی نہیں ہیں مگر مسئلہ کشمیر اور عراق جنگ کی وجہ سے کچھ انتہا پسند ہو گئے ہیں۔ اس کی وجہ برطانیہ کی غلط داخلہ پالیسی ہے۔ کیمرون نے کہا کہ انتہاپسند اور پرتشدد مسلم گروہوں کے خلاف یکساں پالیسی بنائی جائے گی۔