کپتان آفریدی نے سابق کرکٹرز کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پرفارمنس پر سوالیہ نشان لگانے اور شائقین کو الو بنانے والے کرکٹ مبصرین کو ذرا ریکارڈ چیک کر بات کرنی چاہئے۔ دوسری جانب ٹیم کوچ وقار یونس اور منیجر انتخاب عالم ٹیم کی حالیہ پرفارمنس سے خوش نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ تنازعات نے پاکستان کرکٹ کو بہت پریشان کیے رکھا اب سب کچھ بھلا کر کھیل پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔