مصر:صدر حسنی مبارک کیخلاف ملین مارچ

قاہرہ: مصر کے صدر حسنی مبارک کیخلاف ملین مارچ جاری ہے ۔ فوج نے طاقت کے استعمال سے انکار کردیا۔صدر حسنی مبارک نے نائب صدر کو اپوزیشن سے فوری مذاکرات کی ہدایت کردی۔قاہرہ کے تحریر اسکوائر میں جمع ہزاروں افراد کا رخ ایوان صدر کی جانب ہے۔ مظاہرین کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ مطلق العنان صدر حسنی مبارک اقتدار سے علیحدہ ہوجائیں۔ حکومت نے ملین مارچ روکنے کیلئے ملک بھر میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ کرفیو کے باجود مظاہروں کا سلسلہ پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ گذشتہ روز آئی اے ای اے کے سابق سربراہ اور حزب اختلاف کے رہنما محمد البرادعی نے کہا تھا کہ تبدیلی آ رہی ہے۔ عوام تحمل سے کام لیں ۔نائب صدر عمر سلیمان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ صدر حسنی مبارک نے تمام جماعتوں سے فوری مذاکرات کی ہدایت دی ہے۔ صدر مذاکرات کے ذریعے آئینی تبدیلی پر آمادہ ہیں۔۔اخوان المسلون سمیت ملک کی پانچ بڑی جماعتوں نے البرادعی کو حکومت سے مذاکرات کے لئے نامزد کردیا ہے۔ مصری فوج نے کہا ہے کہ مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں لہٰذا ان کے خلاف قوت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔ امریکا نے مصری حکومت اور مظاہرین سے اپیل کی ہے کہ تحمل سے کام لیں اور تشدد سے گریز کیا جائے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz