بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا135ویں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گورنر سندھ، تینوں مسلح افواج کے نمائندے اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے مزار پر حاضری کے بعد پھول چڑھائے۔ مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے علاوہ گرلز گائیڈ اور بوائز اسکاؤٹس کے نمائندوں نے بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے مزار پر حاضری دی۔ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینار اور تقاریب کا انعقاد کیا جائے رہا ہے۔