سپریم کورٹ: نیب چیئرمین تعیناتی کیس، وفاقی حکومت نے مزید وقت مانگ لیا

سپریم کورٹ: نیب چیئرمین تعیناتی کیس، وفاقی حکومت نے مزید وقت مانگ لیا
وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے نیب چئیر مین جسٹس دیدار حسین شاہ کی تعیناتی سے متعلق جواب داخل کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔ نیب چئیرمین دیدار حسین کی تعیناتی کو چوہدری نثار اور شاہد اورکزئی نے چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ان کی تعیناتی کے آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ آج سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت کے وکیل عبد الحفیظ پیرزادہ نے نیب چئیر مین کی تعیناتی سے متعلق جواب داخل کرانے کیلئے مزید وقت دئے جانے کی استدعا کی۔ جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ اس کیس کے فیصلے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کرنا چاہتے، عدالت نے وفاق کو ایک ہفتے کا وقت دیتے ہوئے سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz