سپریم کورٹ: ایچ ای سی کو نئی قانون سازی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت

سپریم کورٹ نے ہائرایجوکیشن کمیشن کی مجوزہ تحلیل سے متعلق درخواستیں نمٹاتے ہوئے نئی قانون سازی تک ادارے کو کام جاری رکھنے کا حکم دیدیا ہے۔چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایچ ای سی کی مجوزہ تحلیل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق نے کہا کہ ایچ ای سی کی تحلیل کیلئے کوئی حکم نامہ جاری نہیں ہوا، جوبھی تبدیلی آئے گی قانون سازی کے ذریعے آئے گی، اعلیٰ تعلیم سے متعلق کمیشن کے قانون کا مسودہ تیارکیا جارہا ہے۔
چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے درخواست گزاراعظم سواتی اورماروی میمن سے استفسارکرتےہوئے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ میں کیوں طے نہیں کیا جاتا۔ ماروی میمن نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کواس مسئلے پرگمراہ کیا جارہا ہے۔
Read more »

خانہ بدوشوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے باپ بیٹے کی نمازجنازہ آسپروپیرگوس ادا کردی گئی

ایتھنز(میاں وقا ر لادیاں)خانہ بدوشوں کے ہاتھوں  قتل ہونے والے باپ بیٹے کی نمازجنازہ آسپروپیرگوس ادا کردی گئی۔گذشتہ روز ایتھنز کے علاقہ آنولوسیا میں کوڑے کے ڈھیر سے اشیا اکٹھی کرنے  کے جھگڑے پرکوٹ جمیل کے گاؤں قلعہ اچھر کے رہائشی مرزا محفوظ جرال اوراس کے اٹھارہ سالہ بیٹے محمد بلال کے قتل کے بعد دونوں مرحومین باپ بیٹے کی نمازجنازہ آسپروپیرگوس میں اداکردی گئی۔دونوں باپ بیٹے کے قتل پرپاکستانی برادری میں بے انتہاغم وغصہ پایاجاتاہے اورواقعہ کے بعدعلاقے میں پاکستانیوں نے خانہ بدوشوں کووہاں سے بھگادیاہے۔آسپروپیرگوس میں تھانے کے سامنے دونوں مقتولین کی نمازجنازہ اداکی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی نمازجنازہ تحریک منہاج القرآن یونان کے امیر علامہ شہباز احمد صدیقی نے پڑھائی جس کے بعد اس بہیمانہ قتل پراحتجاج بھی کیاگیااورحکام سے قاتلوں کی گرفتاری اوران کوقرار واقعی سزا دینے کامطالبہ کیاگیا۔
Read more »

مزید تین پاکستانی مختلف واقعات میں زندگی کی بازی ہار گے

ایتھنز(اجالانیوز)مزید تین پاکستانی مختلف واقعات میں زندگی کی بازی ہار گے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو کاتوپاتیسیا کے علاقہ میں دونامعلوم حملہ آوروں نے  ایک پاکستانی کوکاتوپاتیسیا کی گلی یونیا اوریاکوواتون پرسرمیں گولیاں مار کرقتل کردیا۔فوری طورپر موصول ہونے والی معلومات کے مطابق قتل ہونے والے پاکستانی کانام ظفرعباس معلوم ہواجبکہ مزید معلومات کے مطابق مقتول کوگولیاں مارنے والے دو افراد تھیجوقتل کے بعد وہاں سے فرار ہوگے قاتلوں کے بارے مزید معلومات میسر نہیں آسکیں۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم قتل کے محرکات کے بارے میں مزید تفصیلات میسر نہیں آسکیں۔ایک اورواقعہ میںسیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا منصور احمد ولد سرفرازاحمد محلہ امام صاحب سیالکوٹ آٹھ ماہ قبل یونان آیا تھا جس کودمہ کا مرض لاحق تھا گذشتہ دنوں اس کی حالت زیادہ بگڑنے پراس کوہسپتال لے جایاگیاجہاں اس کاعلاج جاری تھا کہ گذشتہ روز اس کودورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا اوربیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملا مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کومسجد دارالامن امونیا میں اداکردی گئی جس کی ڈیڈباڈی کی روانگی کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔تیسرے واقعہ میں نیکیا میں رہائش پذیر مرزاندیم جرال آزادک کشمیر کے ضلع میرپور کے گاؤں جاتلاں پل منڈا کارہائشی تھااور وینس ٹیلی ویثرن کے پروگرام گریس ٹائم کے پروڈیوسر ابرہیم فیض کاعزیز تھا کورنتھوس میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کاساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ابراہیم فیض کے مطابق مرزا ندیم کام سے فارغ ہوکر واپس اپنے گھر روانگی کے لیے شاہراہ پرکھڑا تھا اورگاڑی میں سوار ہونے کے لیے اس کے پیچھے موجود تھاکہ ایک تیز رفتارگاڑی جس کایونانی ڈرائیور اس پرقابونہ رکھ سکنے کی بناکر گاڑی کاکنٹرول کھوبیٹھا جس کے نتیجہ میں سڑک پرگھر جانے کے لیے تیار کھڑے مرزا ندیم پر گاڑی چڑھ دوڑی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اوراس کاساتھی بھی زخمی ہواجبکہ تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور کوبھی شدید چوٹیں آئی اوراس کے جسم کی کافی ہڈیاں ٹوٹ گئی تمام زخمیوں کومقامی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم مرزا ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حادثے کی خبر سن کرابراہیم فیض اوردیگر افراد ہسپتال پہنچ گے ۔مرزا ندیم یونان میں عرصہ دراز سے مقیم تھااورمختلف ٹی وی ڈراموں میں بھی اس نے اداکاری کی تھی۔
Read more »

کوڑا سے مختلف اشیا اکٹھی کرنے کے تنازعہ پر خانہ بدوشوں کے ساتھ جھگڑے میں باپ بیٹا کوگولیاں مار کرقتل کردیاگیا

ایتھنز(اجالانیوز)کوڑا سے مختلف اشیا اکٹھی کرنے کے تنازعہ پر خانہ بدوشوں کے ساتھ جھگڑے میں باپ بیٹا کوگولیاں مار کرقتل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق ایتھنز کے نواحی علاقہ آنولوسیاجہاںپر شہر بھر سے اکٹھاکیے جانے والاکوڑا پھینکا جاتاہے جہاں کوڑے سے مختلف اشیا کواکٹھی کرکے فروخت کرنے کی غرض سے کافی زیادہ افراد وہاں پرموجود ہوتے ہیں جن میں یونانی خانہ بدوشوں کے علاوہ پاکستانی اوردیگر اقوام کے افراد بھی شامل ہیں۔گذشتہ روز کسی نامعلوم وجہ کی بنا پرخانہ بدوشوں اور آزاد کشمیر کے شہر کوٹ جمیل سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹا کی تلخ کلامی ہوگئی جس پر بات بگڑ جانے پر خانہ  بدوشوں نے پاکستانیوں پرگولیاں برسا دی جس سے کوٹ جمیل سے تعلق رکھنے والے مقصود اختر اوراس کے بیٹے بلال سبحانی کوگولیاں لگی جوجان لیوا ثابت ہوئیں جبکہ خانہ بدوشوںکی فائرنگ سے مزید تین پاکستانی زخمی ہوگے جن کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔دونوں باپ بیٹا کے قتل کی خبر سن کر پاکستانی برادری کی سماجی شخصیا ت نے موقع پر پہنچ کرتمام واقعہ کاجائزہ لیااورتھانے جاکر خانہ بدوشوں کے خلاف قتل کے مقدمات درج کرائے ۔دونوں باپ بیٹے کے قتل کے خلاف علاقے میں پاکستانی رہائشیوں اورخانہ بدوشوں کے درمیان لڑائی کے واقعات بھی ہوئے جس میںپاکستانی افراد نے خانہ بدوشوں کوتشدد کانشانہ بنایا۔پولیس نے علاقے میں گشت شروع کررکھاہے تاکہ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹاجاسکے۔

Read more »

ایتھنزمیں ہونے والے سالانہ ورلڈ ٹریڈ یونین کانگریس کے 16ویں اجلاس کے موقع پریونین کے نئے عہدیداران کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کرائی گئی

ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنزمیں ہونے والے سالانہ ورلڈ ٹریڈ یونین کانگریس کے 16ویں اجلاس کے موقع پریونین کے نئے عہدیداران کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کرائی گئی ۔اس کانفرنس میں ایک سوچار ممالک کے ساڑھے آٹھ سو سے زائد مندوبین نے شرکت کی ۔کانگریس کے تیسرے روز نئے جنرل سیکریٹری کے انتخاب کے لیے سابقہ جنرل سیکریٹری یورگوس ماوریکوس کانام یونین کے صدر شعبان عزیز نے پیش کیاجس کومتفقہ طورپر دوبارہ بلامقابلہ منتخب کرلیاگیا۔ورلڈ ٹریڈیونین کے دیگر عہدیداران کاانتخاب بھی مکمل کرلیاگیا۔WFTUکے نئے جنرل سیکریٹری کاتعلق یونان کی کمیونسٹ پارٹی اورلیبر یونین پامے سے ہے۔ان کی دوبارہ انتخابپرپاکستانی وفد جن میں پیرزادہ امیتاز سید،ضیاء سید،سلطان خان،عبدالستار اوردیگر نے ان سے ملاقات کرکے خصوصی طورپران کومبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی کاوشوں سے ساؤتھ ایشیا خصوصاًپاکستان میں محنت کشوں کے استحصالی نظام کے بارے میں نمایاں کوششیں کریں گے۔انھوں نے وفد کوہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔
Read more »

Read more »

ورلڈ کپ: پاکستانی امپائر علیم ڈار ناقابل شکست رہے

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ ہار گئی لیکن پاکستانی امپائر علیم ڈارفائنل میں بھی ناقابل شکست رہے۔ میگا ایونٹ میں ان کا دیا گیا کوئی فیصلہ غلط ثابت نہیں ہو سکا ۔ورلڈکپ کا فائنل کے لیے آئی سی سی نے علیم ڈار کا انتخاب کیا جنہوں نے ثابت کر دیا کہ وہ واقعی دنیا کے نمبر ون امپائر ہیں۔ فائنل میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے سری لنکن بیٹسمین کیخلاف "کاٹ بی ہائنڈ" کی اپیل کی جسے علیم ڈار نے مسترد کر دیا۔ دھونی نے فوری اس کا ری ویو مانگ لیا۔ ٹی وی امپائر نے بار بار ری ویو دیکھا لیکن وہ علیم ڈار کے دیئے گئے فیصلہ کو تبدیل نہ کر سکے۔ اس طرح علیم ڈار نے ورلڈکپ 2011ء میں سو فیصد درست فیصلے دینے کی روایت برقرار رکھی۔
Read more »

کابل: قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج، مزید 10 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں بھی امریکی پادری کے خلاف احتجاج کے دوران 10 افراد ہلاک جبکہ 81 زخمی ہو گئے۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں کچھ شدت پسند عناصر شامل تھےجنہوں نے پرامن احتجاج کے بجائے فوٹو گرافروں کی دکانوں کو آگ لگا د ی اور شہریوں کو ہلاک کیا.۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کو پتھر مارے گئے ۔ حکام نے ملک میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی افغانستان کے شہر مزار شریف میں مشتعل مظاہرین نے اقوام متحدہ کی عمارت پر دھاوا بول دیا جس سے سات غیر ملکیوں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
Read more »

لاہور: ڈاکٹرز کی ہڑتال، پولیو مہم ملتوی،ہلاکتوں‌کی تعداد40 ہوگئ

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی ہڑتال 34ویں روز بھی جاری ہے۔ینگ ڈاکڑز ایسوسی ایشن کے صدرحامد بٹ کا کہناہے کہ اگرحکومت ، ذوالفقار کھوسہ کی مجوزہ پیشکش پر عملدرآمد کا اعلان کرے تو ہڑتال ختم کر سکتے ہیں ۔ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث لاہورمیں پولیومہم ملتوی کردی گئی۔ڈاکٹرزکی ہڑتال کی وجہ سےآؤٹ ڈور،ان ڈور اورایمرجنسی سروس بند ہے۔بروقت طبی امداد نہ ملنےسےچالیس کے قریب مریض انتقال کرچکے ہیں۔ نشترہسپتال ملتان میں گذشتہ دودن کے دوران ایمرجنسی وارڈ میں نواوردیگروارڈز میں پندرہ مریض فوت ہو گئےہیں ۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ مسیحا قاتل بن چکے ہیں ان کیخلاف قتل کے مقدمے درج کئے جائیں۔ حکومت کی جانب سے ہسپتالوں میں متبادل انتظامات کامیاب نہیں ہو سکے ۔ہسپتالوں اور ہوسٹلز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،، لگتا ہے کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔ صدر ینگ ڈاکڑزحامد بٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر ذوالفقارکھوسہ نے بارہ ہزار سے بیس ہزار تک تنخواہوں میں اضافے کی پیشکش کی تھی اگر حکومت اس وعدے پرعملدرآمد کااعلان کرے توہڑتال ختم کرسکتے ہیں۔
Read more »

لاہورریجن کے صنعتی اداروں کی گیس 3روز کے لئے بند

وفاقی حکومت کی جانب سے صنعتوں میں دوروزہ گیس لوڈ شیڈنگ کے احکامات پرعمل نہ ہو سکا۔ لاہور ریجن کے صنعتی اداروں کو آج صبح چھ بجے سے تین روز کے لئے گیس فراہمی بند کر دی گئی ہے۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزحکام کے مطابق گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صنعتی اداروں کو گیس کی بحالی تین روز بعد چھ اپریل صبح چھ بجے ہوگی۔ جبکہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور کے صنعتی شعبے کو چھ اپریل سے تین روز کے لئے گیس بند ہو گی۔ دوسری طرف سی این جی سیکٹر میں لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ اورملتان کے علاقوں میں کل صبح چھ بجے سے دوروز کے لئے گیس بند رہے گی جوبدھ کی صبح چھ بجے بحال ہو گی۔
Read more »

گڑھی خدا بخش: کل بھٹو کی 32 ویں برسی، تیاریاں آخری مراحل میں داخل

پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹوکی32 ویں برسی آ گئی ہے ۔گڑھی خدا بخش میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ کل سندھ میں عام تعطیل ہوگی۔ پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں بے نظیر بھٹو کے قتل کے سلسلے میں اہم انکشافات کا امکان ہے۔چار اپریل کے نزدیک آتے ہی گڑھی خدا بخش میں لوگوں،سیاسی کارکنوں اور سیاستدانوں کی آمد میں اضافہ ہوجاتا ہے۔بھٹوکےمزارکی انتظامیہ اورپیپلزپارٹی نےبرسی تقریبات کےحوالےسے تیاریوں کوحتمی شکل دےدی۔صدر آصف علی زرداری تین اور چاراپریل کی درمیانی ‍شب بھٹو کی قبر پر حاضری کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔جلسہ گاہ کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ۔سیکورٹی کےفول پروف انتظامات کیےگئےہیں۔ نوڈیرو ہاؤس میں پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کیلئے بھی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی، ناہید خان، صفدر عباسی اور شیری رحمٰن کو دعوت نامے نہیں بجھوائے گئے۔ دوسری جانب برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے قافلوں کی روانگی شروع ہوگئی ہے ۔ ادھرصدر آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کواتوارکو نوڈیروہاؤس طلب کرلیاہے۔رحمان ملک پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کو بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔اس حوالے اہم انکشافات کا امکان ہے۔
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz