بار کونسلز کوفنڈز کی تقسیم!

ایک طرف بھوک و افلاس سے لوگ خود کشیاں کر رہے ہیں، بے روزگاری سے پریشان ہیں، پائی پائی کو محتاج ہیں دوسری جانب بار کونسلز کو بھاری رقوم تقسیم کی جارہی ہیں، جس پر بعض سیاست دانوں تنقید بھی کی ہے،وفاقی وزیر بابر اعوان کا موقف ہے کہ وہ عدلیہ کے خلاف سازش نہیں کر رہے ہیں، اداروں کی مضبوطی اولین ترجیح ہے جمہوریت کے ساتھ ملک کا مستقبل وابستہ ہے،حکومت مدت پورے کرے گی ہم بار اور عدلیہ پر آنچ نہیں آنے دیں گے ،بابر اعون کے مطابق ہم عدلیہ کو اس کی ضرورت کے مطابق فنڈز دے رہے ہیں، اس پر کیوں اعتراض کیا جارہا ہے،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیر قانون بابر اعوان نے بارز کو دی جانیوالی گرانٹس کو متنازع بناکے رکھ دیا ہے بار ایسوسی ایشنز کو دی جانیوالی گرانٹس اس وقت کہاں تھیں جب بار کونسلیں عدلیہ کہ بحالی میں مصروف تھیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ عین اس وقت جب کہ ملک معاشی بحران میں مبتلاء ہے اس طرح امدادی مد میں رقوم کی تقسیم کا کوئی آئینی طریقہ کار تو ہوگا، بعض سیاستدان اسی کھلی رشوت سے تعبیر کررہے ہیں، وکلاء کو خریدنے کا عندیہ دے رہے ہیں، جبکہ عدلیہ کے اراکین اس طرح فنڈز کی تقسیم پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کر رہے ہیں،قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا تھا کہ وزیر قانون غریب ملک کا جہاز کرائے پر لے کر دورے کر رہے ہیں، وزیر قانون نوٹوں سے بھرے بریف کیس لے کر شہر شہر پھر رہے ہیں۔
Read more »

پاکستان مسلم لیگ ن کے معروف راہنما چوہدری عابدرضا آف کوٹلہ نے صاحبزادہ پیر سید انتصار الحسن کی خالہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا

Read more »

مائیکل جیکسن کے گانے مصنوعی آواز میں ریکارڈ ہوتے تھے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی پہلی برسی کے موقع پر ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مائیکل جیکسن کے گانوں میں آواز مائیکل جیکسن کی نہیں ہوتی تھی بلکہ یہ گانے مصنوعی آواز میں ریکارڈ کئے جاتے تھے۔ مائیکل جیکس کی پہلی برسی کے موقع پر پیش کی جانے والی دستاویزی فلم ”گون ٹو سون“ میں آنجہانی مائیکل جیکسن کی شخصیت اور فنی زندگی کے راز بے نقاب کئے گئے ہیں۔ دستاویزی فلم کے مطابق ان کے گانے اصلی نہیں بلکہ مصنوعی آواز میں ریکارڈ کئے جاتے تھے۔ فلمساز ایان ہیل پیرن کے مطابق جب وہ مائیکل جیکسن سے ملے تو وہ ان کی آواز سن کر چونک گئے کیونکہ ان کی آواز بالکل مردانہ تھی جبکہ گانوں میں ان کی آواز باریک اور تھرتھراتی محسوس ہوتی ہے جس کے سحر میں اب تک دنیا کے کروڑوں لوگوں جکڑے ہوئے ہیں۔ فلمساز کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کئی لوگوں نے کی ہے کہ مائیکل جیکسن کی حقیقی آواز بالکل مختلف تھی۔رپورٹ کے مطابق کنگ آف پاپ گھر میں اکثر کیپ پہنی رکھتے تھے۔فلم ’گون ٹو سون ‘ آج پاپ لیجنڈ مائیکل جیکسن کی پہلی برسی کے موقع پر 58 ملکوں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
Read more »

صبر آیا نہ رحم ،ماں نے چار بچے مار دئیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماڈل ٹاﺅن کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس کانسٹیبل کی اہلیہ نے گھریلو جھگڑے پرچار کمسن بچوں کو زہریلے ٹیکے لگا کر ہلاک کر دیا اور خود کو بھی زہریلہ ٹیکہ لگا لیا۔پولیس کے مطابق قربان لائنزمیں فلائنگ سکواڈ کے کانسٹیبل ریاض الدین کو صبح سات بجے اس کی بیوی منزہ نے فون پر بتایا کہ اس نے اپنے آپ کو اور چاروں بچوں کو زہریلے ٹیکے لگاکر ہمیشہ کےلئے اس کے خاندان سے چھٹکارا پالیا ہے۔ ریاض الدین فوری طور پر گھر پہنچا تو کمرے میں اپنی بیوی منزہ اور چاروں بچوں نو سالہ عمیزہ، سات سالہ آئزہ، چار سالہ انزہ اور تین سالہ نعمان کوبے ہوش پڑے دیکھا۔ ریاض الدین نے پانچوں کو محلہ داروں کی مدد سے فوری طور پر اتفاق ہسپتال منتقل کیا جہاں پہنچنے سے قبل ہی چاروں بچے دم توڑ چکے تھے جبکہ منزہ کو تشویشناک ہونے کے باعث اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کر دیا گیاجہاں ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہلاک شدگان کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کانسٹیبل ریاض الدین نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے بیوی بچوں سمیت جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہ رہا تھا اور اس کے پاس ایک ہی کمرہ تھا جس میں اس کی فیملی کا گزارہ مشکل تھا جبکہ سرمایہ زیادہ نہ ہونے کے باعث وہ الگ گھر بھی نہیں لے سکتا تھا۔ اس نے بتایا کہ اس کا اپنی بیوی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں تھا جبکہ اس کی ماں اور بہنوں کے ساتھ اس کی بیوی کا جھگڑا اکثر رہتا تھا جس کے باعث اس کی بیوی منزہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
Read more »

لیاری کا نعرہ۔۔۔۔گینگ وار نہیں فٹ بال

کراچی کا قدیم علاقہ لیاری جو حالیہ چند برسوں میں گینگ وار کے حوالے سے بدنام ہوا ہے۔ کبھی فٹ بال اور باکسنگ کے حوالے سے نیک نام ہوا کرتا تھا۔ بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی نے خاص کر علاقوں کے نوجوانوں کو جرائم کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج جو نوجوان اپنے کاندھوں پر کلاشنکوفیں اٹھائے پھرتے ہیں ۔کبھی ان کے ہاتھوں میں باکسنگ کے دستانے اور پاؤں میں فٹ بال کھیلنے کے جوتے ہوا کرتے تھے۔ماضی کے سنہرے دنوں کی جھلک آج بھی لیاری میں دیکھی جا سکتی ہے۔ جب سے فیفا فٹ بال کپ شروع ہوا ہے ایسا لگتا ہے عالمی کپ جنوبی افریقا میں نہیں ، لیاری میں ہو رہا ہے۔گلی محلوں میں نوجوان فیفا فٹ بال کپ میں شریک مختلف ٹیموں کی رنگ برنگی شرٹیں پہنے دکھائی دیتے ہیں۔ مختلف میچوں کے دوران گلیوں ،بازاروں میں سناٹا چھا جاتا ہے اور بچوں سے لے کر بزرگوں تک سب کے سب فٹ بال میچ دیکھنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ اس دوران گینگ وار کی گھن گرج تھم سی جاتی ہے۔ اورپسندیدہ ٹیموں اور کھلاڑیوں کے حق میں نعرے گونجنے لگتے ہیں۔لیاری کی سب سے پسندیدہ ٹیم برازیل ہے۔ گینگ وار میں شریک کئی نوجوان ایسے بھی ہیں جو کبھی فٹ بال کے بہترین کھلاڑی ہوا کرتے تھے۔ کلاشنکوف اٹھائے ایسے ہی ایک نوجوان نے ”دی نیوز“ کو بتایا کہ برازیلین کھلاڑی کاکا کو ریڈ کارڈ دکھانے والا ریفری اگر اس کے قریب ہوتا تو اسے گولی مار دیتا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ ایک میچ میں اس نے تین گول کیے تھے توتماشائیوں نے اسے کاندھوں پر اٹھا لیا تھا۔ آج بھی جب وہ برازیل کی ٹیم کو گول کرتے ہوئے دیکھتا ہے تو اسے اپنا واقعہ یاد آجاتا ہے۔نوجوان کا کہنا تھا کہ آج بھی اسے جرائم پیشہ کی بجائے کوئی فٹ بالر کے نام سے یاد کرتا ہے تو وہ اپنے اندر ایک نئی زندگی محسوس کرتا ہے۔لیاری کی زندگی گینگ وار نہیں ہے ۔ فٹ بال اور دیگر روایتی کھیل ہیں۔ لیاری نے نہ صرف عالمی سطح کے فٹ بالر پیدا کیے بلکہ باکسنگ میں بھی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی پیدا کیے۔
Read more »

خودکشی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ

گزشتہ کچھ عرصے سے ملک بھر میں خودکشی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔سب سے افسوسنا ک امر یہ ہے کہ غربت کے مارے لوگ اپنے بچوں سمیت خود کو زہر دے کر مار رہے ہیں۔ مسلم لیگ ق کے ایک رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ زندہ رہنا اور مرنا اللہ کی رضا سے ہے۔ اگر کوئی اپنی مرضی سے خودکشی کر رہا ہے تو ہمیں اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ وفاقی وزیراطلاعات قمر الزمان کائرہ کا فرمان ہے کہ لوگ اپنے بچوں کو مارنے کے بجائے بیت المال کے حوالے کر دیں۔ اب بیت المال ان کے ساتھ کیا سلوک کرے گا۔اس سلسلے میں کسی حکومتی عہدیدار نے ابھی تک اپنے زریں خیالات کا اظہار نہیں کیا۔ مسلم لیگ ن جو سستی روٹی مہم چلا رہی ہے وہ بھی بڑھتی ہوئی خودکشیوں کے معاملے پر خاموش تماشائی بنی ہوئی حالانکہ اجتماعی خودکشیوں کے واقعات بھی سب سے زیادہ پنجاب میں ہو رہے ہیں۔لگتا یہی ہے کہ نہ تو وفاقی حکومت کے پاس اس مسئلے کا کوئی حل موجود ہے اور نہ ہی صوبائی حکومتوں کے پاس لوگوں کو اپنے بچوں کو زہر دینے سے روکنے کا کوئی بندوبست ہے۔مہنگائی ہے کہ آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔ بے روزگاری ہے کہ بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔حکومتیں ناکام ہوجائیں تو عوام اپنی کوئی سبیل پیدا کرلیتے ہیں۔ ایک سبیل تو یہ ہے زندگی کا اپنے ہاتھوں سے خاتمہ کر لیا جائے۔جس کی اجازت اسلام میں نہیں ہے۔ دوسری سبیل آپ کی نظر میں کیا ہو سکتی ہے کہ لوگوں کو اپنے بچوں کو زہر دے کر مارنے سے روکا جائے اور انہیں معاشرے میں باعزت طریقے سے زندہ رہنے کے حالات پیدا کیے جائیں۔
Read more »

جعلی ڈگریاں اسمبلی کے ماتھے پرکلنک کا ٹیکہ

ہمارے ملک میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے اراکین اسمبلی اور سینٹ نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسمبلی کی حاکمیت پہ قبضہ کرلیا اور جہاں من مانے فیصلے کئے وہیں جعلی ڈگری والے بھی بھی اسمبلی میں پہنچ گئے جو سیاسی شعور و آگاہی سے ناواقف ہیں، لیکن مراعات سے خوب خوب فائدہ اٹھایا اور عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔عوام نے اس پر احتجاج بھی کیا، وہ ڈھٹائی سے اس پر قائم رہے کہ وہی درست ہیں،اسی ضمن میں سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ جعلی ڈگری رکھنے والے اراکین کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ عدالت نے جعلی ڈگری کے ایک کیس میں 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ ایسے تمام اراکین کے خلاف ایکشن لے جو کہ جعلسازی اور بدعنوانی کے مرتکب ہوئے یا جنہوں نے دانستہ طور پر جعلی دستاویز کو اصل بنا کر استعمال کیا الیکشن کمیشن ایسے معاملات میں تفتیش کو ایماندارانہ بنائے اور یہ بھی یقینی بنائے کہ تفتیش مہارت کے ساتھ ہو اور جلد ہو رہی ہے جبکہ مزید الیکشن کمیشن کو یہ بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ ان معاملات کی نگرانی کیلئے ایک آفیسر کو تعینات کرے اور تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے پاس الیکشن کمیشن جعلی ڈگری کے مقدمات بھجوائے گئے وہ الیکشن قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی تاخیر کے بغیر ان کے ٹرائل کو مکمل کریں اور ٹرائل میں تین ماہ سے زائد کا عرصہ نہ لگائیں۔ جعلی ڈگری کی سزا تین سال قید ہے۔ آئین کی آرٹیکل 218 کے تحت الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری ہو کہ وہ جعلی اسناد والے افراد کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکے۔ الیکشن کمیشن ایسا نہ کرنے پر اپنے فرائض سے کوتاہی کی مرتکب ہو گا۔ تفصیلی فیصلے میں درج کیا گیا کہ کسی قانون کو اچھا یا برا قرار دینا آئینی اداروں کی ذمہ داری ہے‘ مہذب معاشرے میں کسی فرد کو قانون کو اچھا یا برا قرار دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ جعلی ڈگریاں رکھنے کی برائی کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا گیا تو یہ برائی پورے معاشرے کو تباہی کی طرف لے جائے گی۔
Read more »

حکومت کی شاہ خرچیاں اور غریب عوام!

پاکستان میں ہمیشہ غریب عوام اور امیر طبقات کے درمیان ایک کشمکش چلی آرہی ہے، سادہ طرز زندگی اور نمود نمائش کا تضاد ایک عام روایت بن کے رہ گئی ہے جہاں غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں وہیں قومی و صوبائی اسمبلیوں اورسینٹ میں براجمان افراد اپنی مراعات کے ساتھ شاہانہ زندگی گذار رہے ہیں، اس کی ایک مثال وہ تقریر ہے جس میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ جن وزراء نے چھ چھ گاڑیاں رکھی ہوئی ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، حکومت خزانے پر بوجھ بننے والے 8 اداروں اور چند ہزار افراد کی خاطر ملکی معیشت کو تباہ نہیں کرسکتی، خدمات پر سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہے جسے صدر آصف زرداری یا وزیراعظم گیلانی بھی نہیں چھین سکتے،ہراہم شعبے میں موجود حکومتی ادارے خودکام کرتے ہیں نہ نجی شعبے کوکرنے دیتے ہیں،ان اداروں نے پورے ملک کویرغمال بنایا ہوا ہے، سول بیوروکریسی کانظام درست کرنے کی بھی اشدضرورت ہے، چندطاقتور لوگوں نے پوری ملکی معیشت کوجکڑرکھاہے، مفادپرست طبقوں سے ٹکرلینا ہوگی، سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ ٹیکسوں کے نام پر سیاست کرکے معیشت کو خطرات میں نہ دھکیلا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں مزیدکمی پرغورکیاجارہاہے تاہم تمام وزیرامیرنہیں ان میں کچھ متوسط طبقے سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔حفیظ شیخ کاکہناتھا کہ ماضی میں پی آئی اے جیسے اداروں کوسبسڈی دی گئی،کون سا غریب ہوائی جہازمیں سفرکرتاہے،سبسڈی ان شعبوں کودی جاتی ہے جس سے غریبوں کوفائدہ ہو۔ وزیر خزانہ کی اس تقریر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کسی نے تو عوام کا درد محسوس کیا۔ کیونکہ ایک طرف نمودو نمائش ہے اور ایک طرف عوام غربت کی وجہ سے خودکشی پہ مجبور ہوں جہاں عوام بے روزگار ہوں وہ کیا سوچتے ہوں گے؟
Read more »

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک نئے دوراہے پر!

ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد اتوارکو دمبولا میں قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ محسن خان نے کپتان شاہد آفریدی‘ کوچ وقار یونس اور پی سی بی کے چیئرمین اعجاز بٹ کے ساتھ میٹنگ کے بعد انگلینڈ میں آسٹریلیا کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچوں کے لیے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کیا ہے جس میں نئے اور پرانے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا گیا ہے، تاکہ ٹیم کو مزید بہتر بنایا جاسکے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد آصف کی جگہ وہاب ریاض اور فواد عالم کو جگہ ملی ہے جبکہ ٹیسٹ ٹیم میں وہاب ریاض اور تنویر احمدکو موقع دیا گیا ہے انگلینڈ میں طویل دورے کے دوران پاکستانی ٹیم سینئر بیٹسمینوں محمد یوسف‘ یونس خان‘ فیصل اقبال کی خدمات سے محروم ہوگی ۔ شعیب اخترکو ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ مل سکی کیونکہ وہ ایشیاء کپ میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے، ٹیسٹ ٹیم میں مڈل آرڈر بیٹسمین یاسر حمید اور نوجوان اوپنر اظہر علی کو شامل کیا گیا ہے۔ 32 سالہ سابق کپتان یونس خان جو سرے کاؤنٹی کی طرف سے انگلش سیزن میں حصہ لے رہے ہیں، پی سی بی نے ان پر عائد پابندی اٹھا لی ہے، اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ یونس خان سرے کی طرف سے اگر کارکردگی دکھائیں گے تو ان کی شمولیت پر غورکیا جائے گا۔دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی محمد یوسف جیسے تجربہ کار بلے باز کی خدمات سے محروم ہے۔ اور اب یونس خان کو باہربٹھا کر مڈل آرڈرکا بحران نمایاں کر دیا گیا ہے۔ آپ کے خیال میں یونس خان کا عدم انتخاب ٹیم کے لیے کتنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے؟
Read more »

کیا خودکشیاں اللہ کی رضا سے ہو رہی ہیں؟

یقیناً موت و حیات اللہ کے ہاتھ میں ہے، یہ اسکا اختیار ہے لیکن بر سر اقتدار طبقہ کی بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں، حاکم کے فرائض اوررعایاکے کچھ حقوق بھی ہوتے ہیں لیکن ہمارے اراکین اسمبلی خود تو مزے لوٹ رہے ہیں مفلس اور غریب عوام ان کے زیر سایہ خود کشیاں کر رہے ہیں،اور وہ خود کو اس سے بری الزمہ قرار دے رہے ہیں،جو کسی غریب کی موت پر میڈیا کی آزادی اور آگاہی پر اعتراض کر رہے ہیں، غریب عوام کو ریلیف دینا ان کا کام نہیں ہے؟ مسلم لیگ ق کے ریاض پیرزادہ نے حالات سے تنگ افراد کی خودکشی کے واقعات کوخدا کی رضا قراردیا ہے۔ملک میں خودکشی کے واقعات پر ان کا کہناتھا کہ جوپیدا ہوا اس نے مرنا بھی ہے ہم اللہ کے کاموں میں دخل کیوں دیں۔موت حادثاتی ہو یا فطری وہ کسی کے اختیار میں نہیں ہوتی اس طرح تو کسی کی موت پر آنسو بہانے پر اعتراض کرنے والے کس طرح قوم سے مخلص ہوسکتے ہیں؟
Read more »

قومی کرکٹ ٹیم کے ”اتحاد“ کی آزمائش!

ایشیا کی چار بڑی کرکٹ پاورز پاکستان، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان خطے میں حکمرانی کیلئے سری لنکامیں مدمقابل ہیں۔ شاہد آفریدی نے پراعتماد انداز میں کہا ہے کہ ٹیم متحد ہے، ٹورنامنٹ ان کے دعوے کی آزمائش ثابت ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اپنے اندرونی تنازعات پیچھے چھوڑ کر سری لنکا آئی ہے اور کپتان شاہد آفریدی ٹیم کو جیت کی راہ پر دیکھنے کے شدت سے آرزومند دکھائی دیتے ہیں۔ ٹیم میں شعیب اختر اور شعیب ملک کی واپسی ہوئی ہے ۔ ٹیم میں شاہ زیب حسن کے علاوہ دو نئے کھلاڑی اسد شفیق اور عمر امین شامل کیے گئے ہیں۔ شاہد آفریدی حریف بیٹنگ کو قابو میں کرنے کیلئے شعیب اختر، محمد آصف، محمد عامر اور سعید اجمل سے توقعات وابستہ رکھے ہوئے ہیں ،آپ کے خیال میں شاہد آفریدی کی یہ توقعات کس حد تک پوری ہوں گی؟جبکہ ایک بڑے اسکور کیلئے ٹیم ان کے علاوہ سلمان بٹ، عمران فرحت اور شعیب ملک کی طرف دیکھے گی۔مذکورہ بیٹسمین ٹیم کیلئے بڑا اسکور کرسکیں گے؟سری لنکا نے اب تک چار مرتبہ ایشیا کپ جیتا ہے ۔ وہ اس بار چمپئن بننے کے لیے فیورٹ ہے۔آپ کے خیال میں سری لنکن ٹیم ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرسکے گی؟دیکھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیا کارنامہ انجام دیتی ہے، ایونٹ میں بھارت جیسی مضبوط ٹیم کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی اچھے مقابلے کے لئے تیار ہے، دیکھنا ہے کہ پاکستان ٹیم ماضی کے تجربات کو پیش نظر رکھتے ہوئے اس ایشیاء کپ کے حصول میں کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے کیونکہ موجودہ ٹیم اچھے بالرز اور بیٹسمینوں پر مشتمل ہے،اچھی فیلڈنگ آزمائش کی حامل ہوگی۔
Read more »

غربت زدہ خاندان خود کشی پہ مجبور؟

خود کشی ایک بھیانک جرم ہے لیکن بعض افراد نے کسی کے آگے ہاتھ پھیلانے کی بجائے غربت سے تنگ آکر مرنا پسند کرلیا، اور یہ سب کچھ اس شہر میں ہوا جہاں دو روپے کی روٹی کی تقسیم کا شور شرابہ رہتا ہے،اور وہاں ایک خاندان اس طرح زہر کھانے پہ مجبور ہوا۔اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہ پور کانجراں کے رکشہ ڈرائیور نے غربت سے تنگ آکر اپنی تین بچوں اور بیوی سمیت زہر کھالیا، باپ اور دو بیٹیاں ہلاک ہوگٴیں،شاہ پور کانجراں کا رہائشی امجد کے مطابق اس کا بھائی اکبر علی رکشہ ڈرائیور تھا ضروریات پوری نہ ہونے پر گھر میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا بھائی نے بتلایا کہ اکبر علی نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب گندم محفوظ کرنے والی گولیاں لاکر خود بھی کھالیں، اپنے تین بچوں اوربیوی کو بھی کھلادیں زہر کی گولیاں کھانے والے تینوں افراد ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہوگئے، جہاں اس کی اہلیہ کو بچالیا گیا،نہ جانے کتنے ایسے خاندان ہوں گے جو اسی طرح غربت کی زندگی بسر کررہے ہوں گے، ان کی فریاد کون سنے گا۔؟
Read more »

ایران پر پابندیاں!

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لئے ایران پر نئی مالی، فوجی اور تجارتی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ترکی اور برازیل نے مخالفت کی ہے جبکہ لبنان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں بار ہ ممالک نے پابندیوں کے حق میں ووٹ ڈالے۔ایران کے صدر احمدنژاد نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کو کاغذ کا ٹکڑا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے کچرے کے ڈبے میں پھینکے دیں گے۔قرار داد میں متعلقہ ممالک کو ایران کے لئے ممنوعہ سامان لیجانے جہازوں کی تلاشی لینے کی جازت ہوگی۔قرارداد کے مطابق تمام ممالک ایران کو کسی قسم کا فوجی سازوسامان ،میزائل سسٹم ، فوجی طیارے،ہیلی کاپٹرز، یورینیم اوراس سے متعلق مواد فروخت یا فراہم نہیں کریں گے اور نہ ایران کی سرزمین پر ایسے کسی منصوبے میں سرمایہ کاری کریں گے۔ امریکی صدر اوباما نے اسے ایران کے لئے سلامتی کونسل کے اس اقدام کو ایران کے لئے ایک واضح پیغام سے تعبیر کیا ہے۔پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایران پر نئی عالمی پابندیوں پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پابندیوں سے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ متاثرنہیں ہوگا اور پاکستان ایران کے ایٹمی معاملے کو بات چیت سے حل کرنے کا حامی ہے۔

ایران کو جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے پابندیاں لگا نا درست اقدام ہے؟

اسرائیل کی ایٹمی صلاحیت پر عالمی برادری کا دوہرا معیا ر کیوں؟

کیا دیگر عالمی طاقتیں خود جوہری پروگرام پرعمل پیرا نہیں ہیں ؟

کیا پرامن ایٹمی صلاحیت کا حصول کسی بھی ملک کا بنیادی حق نہیں؟

ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیوں پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Read more »

دنیائے فٹ بال پر حکمرانی کی جنگ

جوہانسبرگ میں ہونے والے ورلڈکپ فٹبال نے دنیا بھر میں ایک ہیجان برپا کر رکھا ہے۔ورلڈکپ فٹبال کے اس ایونٹ میں 32 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔جنہیں8گروپ میں تقسیم کیاگیاہے اورہرگروپ میں 4 ٹیمیں ہیں اورفیفاکے قوانین کے مطابق ہراسکواڈ 23 کھلاڑیوں پرمشتمل ہے۔ ماہرین ٹورنامنٹ میں برازیل، اسپین اور انگلینڈکوفیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ ورلڈکپ2010 دنیائے فٹ بال کا19واں ایونٹ ہے۔ یہ پہلاموقع ہے جب ٹورنامنٹ کی میزبانی افریقی ملک کررہا ہے۔ ایونٹ کے لیے عالمی معیارکے 10اسٹیڈیم تیارکیے گئے ہیں جن میں سے سب زیادہ گنجائش جوہانسبرگ کے سوکر سٹی اسٹیڈیم میں ہے جس میں91 ہزار141تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے جب کہ نیلس پروٹ کے ایم بوم بیلا اسٹیڈیم میں43ہزار589 تماشائیوں کی گنجائش ہے۔ فیفا کے صدر سیپ بلاٹر نے ورلڈ کپ کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ میں تمام کھلاڑیوں اورکوچزسے اپیل کرتا ہوں کہ ایونٹ کو فیئرپلے بنایا جائے ،2010 میں ہم ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ فٹ بال کا کھیل صرف گیندکوکک لگانے کا نہیں بلکہ اس کی سماجی اور ثقافتی اقدار ہیں، اس لیے ہم کھلاڑیوں سے کہیں گے کہ فیئر پلے کا مظاہرہ کریں تاکہ وہ باقی دنیا کے لیے ایک مثال بنیں۔برازیل کی ٹیم سب سے زیادہ5 مرتبہ میگا ایونٹ جیت کرپہلے نمبرپر ہے جبکہ دفاعی چیمپئن اٹلی کی ٹیم یہ ٹورنامنٹ 4 مرتبہ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے ، جرمنی نے 3 ، یوراگوئے اور ارجنٹائن نے دو، دو، جبکہ انگلینڈ اور فرانس نے ایک ایک مرتبہ ورلڈکپ جیتا ہے۔

آپ کے خیال میں کونسی فٹبال ٹیم ہارٹ فیورٹ ہوسکتی ہے ؟

فیفا ورلڈکپ پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔
Read more »

ترک یونان سرحد پر یونان میں غیر قانونی طورپرداخل ہونے والے پناہ گزینوں کی لاشیں ملنے کاسلسلہ جاری

ایتھنز(اجالانیوز)ترک یونان سرحد پر یونان میں غیر قانونی طورپرداخل ہونے والے پناہ گزینوں کی لاشیں ملنے کاسلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق ترکی اوریونان کوتقسیم کرنے والے دریائے ایورس پر یونانی حکام کوگذشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک عورت اوربچے سمیت پانچ افراد کی لاشیں دسیتاب ہوئیں ہیں جوغیر قانونی طورپر ترکی کی جانب سے یونانی حدود میں داخل ہوتے ہوئے موت کاشکارہوئے۔حکام کے مطابق ایک ہفتہ قبل سرحد پر واقع ایک نالے کے قریب سے ایک عورت اورایک مرد کی لاش ملی تھی جن کاتعلق تیونس اور صومالیہ سے تھا کہ گذشتہ روز سرحدی محافظوں کوایک چھ ماہ کے بچے کی لاش بھی ملی جس کے بعد اب حکام نے مطلع کیاکہ ان کوایک مرد کی لاش ترک یونان سرحد پر واقع یونانی سرحدی گاؤں دیدموتیخو کے قریب ایک گہرے کھڈے میں سے ملی ۔حکام کاکہناہے کہ لاش کسی افریقی ممالک کے باشندے کی معلوم ہوتی ہے۔گرمیوں کاآغاز ہوتے ہی ترکی کی جانب سے سمندری اورخشکی علاقہ جات سے یونان داخل ہونے والے بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کی آمد کاسلسلہ شروع ہوجاتاہے جوترکی اوریونان کی سرحد بننے والے دریاکوعبور کرکے یونان داخل ہوتے ہیں جس دوران اکثر حادثات میں پناہ گزین اپنی جانوں کو ضائع کربیٹھتے ہیں۔
Read more »

یونان کے وزیر اعظم یورگوپاپاندریو لیبیا کے دورے پر روانہ ہوگے اپنے دورے کے دوران وہ معمر قذافی سمیت لیبیا کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں

ایتھنز(اجالانیوز)یونان کے وزیر اعظم یورگوپاپاندریو لیبیا کے دورے پر روانہ ہوگے اپنے دورے کے دوران وہ معمر قذافی سمیت لیبیا کے اعلیٰ حکام اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریںگے۔یونان کے وزیر اعظم کولیبیا کے دورے کی دعوت یونان کے دورہ پرآئے ہوئے لیبیا کے وزیر اعظم نے اپنے دورے کے دوران دی تھی جس کے بعد یورگوپاپاندریو کا دورہ لیبیا کے حتمی شیڈول کوترتیب دیاگیا۔اپنے دورہ کے دوران یورگوپاپاندریو لیبیا کے ساتھ انتہائی اہم شعبہ جات میں تعاون علاقائی تعاون کوفروغ دینے کے علاوہ توانائی کے بحران پر قابوپانے کے لیے لیبیاسے لیکوڈ گیس کی دستیابی کے لیے بات چیت کریں گے۔اپنے دورہ کے دوران وہ لیبیائی تاجروں سرمایہ کاروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔یونان میں جاری معاشی بحران کی وجہ سے سرمایہ کاری میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کوحل کرنے کے لیے یونان کے وزیراعظم سمیت تمام وزرا اوردیگر شعبہ جات کے اعلیٰ حکام عرب ممالک کے ساتھ خصوصی پیش رفت کوفروغ دے رہے ہیں اورگذشتہ چند ماہ کے دوران یونان کی عرب ممالک کے وزرائے اعظم کے دورہ یونان اوریونان کی جانب سے اعلیٰ سطح کے وفودکے عرب ممالک کے دورے کیے گے جس میں سرمایہ کاری،صعنت وخرفت،توانائی،دوہرے ٹیکسوں میں چھوٹ کے علاوہ جہاز رانی کے شعبہ جات میں تعاون پرکام کیاگیاہے اورعرب سرمایہ کاروںکویونان کے مختلف شعبہ جا ت میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے خصوصی طورپر مائل کیاجارہاہے۔
Read more »

یتھنز کے مرکز میں موجود غیر قانونی سٹور میں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی طورپر سڑکوں پر مال فروخت ہونے والی اشیاکو برآمد کرکے قبضہ کرل

ایتھنز(اجالانیوز)ایتھنز کے مرکز میں موجود غیر قانونی سٹور میں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے غیر قانونی طورپر سڑکوں پر مال فروخت ہونے والی اشیاکو برآمد کرکے قبضہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اورٹیکس آفس کے خصوصی عملے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایتھنز کی معروفسڑک شاپفوس پر واقع ایک غیر قانونی سٹور پر چھاپہ مارگیااوروہاں سے بغیر ٹیکس کے رکھی ہوئی اشیاجن میں کپڑے،جوتے،گھڑیاں،ڈی وی ڈیز،لائٹس،بلب،کھلونے اوردیگر اشیا کو قبضہ میںلے لیاگیاچھاپے کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجودتھی جبکہ سڑک پر سبزیاں اورپھل فروخت کرنے والے افراد کی تمام سبزیاں اورپھل بھی اٹھالیے گے۔حکومت کی جانب سے غیر قانونی تجارت کرنے والے افراد کے خلاف پارلیمنٹ میں بحث کے بعد قانون نافذ کرنیو الے اداروں نے غیر قانونی کارروبارکرنے والوں کے خلاف اپریشن کلین اپ شروع کررکھاہے تاکہ سڑکوںپر اشیا فروخت کرنے والے افراد کی حوصلہ شکنی کی خاطر حکومت نے غیرقانونی کاروبار کرنے والے سڑکوں پر اشیافروخت کرنے والوں اورغیرقانونی ذخیرہ کی ہوئی اشیاکی برآمدگی کی خاطر اپریشن شروع کردیاہے۔حکومت پر گذشتہ دنوں پارلیمنٹ میں غیرقانونی تجارت اورحکومتی خزانے کونقصان پہنچانے والوںکے خلاف سخت تنقید کاسامنا کرناپڑاتھااورحکومت نے ان کے خلاف موثر کارروائی کاعندیہ دیاتھا جس کے فوری بعداپریشن شروع کردیاگیا۔مزید اطلاعات کے مطابق ایتھنز کے مرکزی مقامات پرموجود غیرقانونی تجارتی ٹھکانوں کی خفیہ نگرانی کی جارہی ہے اورخفیہ اطلاع ملتے ہیں کارروائی کردی جاتی ہے۔
Read more »

دوجواں سال لڑکیوں کو اسی سالہ بوڑھے فقط دس یورو کی خاطر قتل کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا

دوجواں سال لڑکیوں کو اسی سالہ بوڑھے فقط دس یورو کی خاطر قتل کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا
ایتھنز(اجالانیوز)دوجواں سال لڑکیوں کو اسی سالہ بوڑھے فقط دس یورو کی خاطر قتل کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیاگیا۔ایتھنز کے شمالی شہر سیرس میں ایک گھر میں رہائش پذیر ایک اسی سالہ بوڑھا جوکہ گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھاکو لوٹنے کی کوشش کے دوران دولڑکیوں جن کی عمریںپندرہ اورسولہ سال بیان کی جاتی ہیں کوقتل کے الزا م میں گرفتارکرکے ان کے خلاف تحقیقات کاآغاز کردیاگیاہے۔مقامی پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں نے بوڑھے کو اکیلا پاکر اس کو لوٹنے کی کوشش کی اوراس کے پرس جس میں دس یوروتھے چھیننے کی کوشش کی جس دوران مزاحمت لڑکیوں نے بوڑھے کوچھریوں کے وا رکرکے قتل کردیا۔
Read more »

مقتول پاکستانی محمد جاوید کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور حصول انصاف کے لئے پاکستانی سراپا احتجاج ،جائے وقوعہ پر پھولوں کے ڈھیر لگا دئیے گئے

مقتول پاکستانی محمد جاوید کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور حصول انصاف کے لئے پاکستانی سراپا احتجاج ،جائے وقوعہ پر پھولوں کے ڈھیر لگا دئیے گئے
ایتھنز(اجالانیوز ) مقتول پاکستانی محمد جاوید کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری اور حصول انصاف کے لئے پاکستانی سراپا احتجاج ،جائے وقوعہ پر پھولوں کے ڈھیر لگا دئیے گئے ۔رقت آمیز مناظر پرہر آنکھ اشکبار پاکستان کمیونٹی کی کال پر سینکڑوں اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار پلاتیہ وکٹوریہ میں سینکڑوں پاکستانیوں نے محمد جاوید مرحوم کے قتل کے خلاف زبر دست احتجاجی ریلی نکالی ۔احتجاجی ریلی میں شامل مظاہرین ہاتھوں میں پھول اورنعروں پر مبنی پلے کارڈ اٹھائے پلاتیہ وکٹوریہ سے جائے وقوعہ تک گئے ۔کالیمنو اسٹریٹ پر جس جگہ مرحوم کو سفاک متعصب درندوں نے سینے پر فائر کر کے مار دیا تھا وہاں پر مقتول محمد جاوید مرحوم کے قاتلوں کی گرفتاری اور حصول انصاف کی خاطر زبر دست نعرہ بازی کی گئی ۔احتجاجی مظاہرین سے کمیونٹی صدر جاوید اسلم آرائیں نے حکومت یونان اور پولیس انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے سخت غصے میں کہا کہ بس ہمارے پیمانہ صبر سے لبریز ہو چکا ہے ۔ساری وارداتیں صرف پاکستانیوں کے خلاف ہی کیوں ؟انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔آج حکومت یونان اور انتظامیہ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستانیوں کے خلاف تعصبی وارداتوں کو کور کرنا چھوڑ دیں ۔پاکستانی محنت کش اور شریف ضرور ہے مگر اپنی قومی غیرت پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے ۔اس موقعہ پر محمد عرفان تیمور نے کہا کہ غیر ملکی یونانی معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انتظامیہ فی الفور ہمارے بھائی ہمارے دوست محمد جاوید مرحوم کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے انہوں نے مزید کہا ایسے تعصبی واقعات سے پاکستانیوں سمیت تمام تارکین وطن کمیونٹیز میں اعتماد کا شدید فقدان پیدا ہو رہا ہے جس سے یونانی معاشرے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو نگے نیا یونیا سے مشہور نوجوان سماجی کارکن اور بینکہ چیمہ ایسوسی ایشن کے نمائندہ سمیع اللہ بٹ نے کہا آجکل کے نازک دور میں ہمیں اپنے دلوں سے خوف اور وسوسوں کو نکالنا ہو گا اتحادو اتفاق سے حالالت کا ڈٹ کر فیصلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے گزشتہ سال نیا یونیا میں ہونے والے واقع کا ذکر کیا مقتول محمد جاوید مرحوم کے قریبی دوست علی حسن نے کہا کہ ہم نے اگر آج ہوش کے ناخن نہ لئے اور مل جلکر اپنے حقوق اور انصاف کے لئے آواز نہ اٹھائی تو ہم انتہائی بد قسمت قوم ہو نگے اوریونان میںہمارا مستقبل مخدوش ہو گا۔احتجاجی مظاہرین سے انسانی حقوق کی تنظیمات ،بنگلہ دیش کمیونٹی ،سینیگال کمیونٹی ،الیبانیہ کمیونٹی،عرب کمیونٹی ،انڈونیشیا کمیونٹی،اور سینکڑوں ہم وطنوں نے شرکت کی ۔یاد رہے کہ گزشتہ بدھ 2جون دوران ڈیوٹی تقریبا! ساڑھے چار بجے صبح نا معلوم سفاک درندوں نے 35سالہ نوجوان محمد جاوید جو کہ پاکستان ضلع سیالکوٹ کے گائوں گلاب گڑھ سے تعلق رکھتے تھے۔تقریباً دس سال قبل ان کی شادی انڈونیشیا کی مسلم خاتون سے ہوئی تھی۔اور مرحوم کا ڈھائی سال کا بیٹا بھی ہے ۔گزشتہ جمعرات مرحوم کی نماز جنازہ پیراستیری مسجد میںاد ا کی گئی اور جمعہ کو ڈیڈ باڈی پاکستان روانہ کر دی گئی ۔مرحوم کو گزشتہ ہفتے کی صبح ان کے آبائی گائوں میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔
Read more »

پیراستری میں مقیم پاکستانی برادری کے اہل خانہ اوردوست احباب کی جانب سے ان کے بچے کے لیے دعائے صحت کی اپیل

پیراستری میں مقیم پاکستانی برادری کے اہل خانہ اوردوست احباب کی جانب سے ان کے بچے کے لیے دعائے صحت کی اپیل
یتھنز(ملک عدنان پہلوان)پیراستری میں مقیم پاکستانی برادری کے اہل خانہ اوردوست احباب کی جانب سے ان کے بچے کے لیے دعائے صحت کی اپیل۔پیراستری میں مقیم رحمت خان انصاری جن کایک بچہ اس وقت سخت بیمار ہے اورایتھنز کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے بچے کی صحت یابی کے لیے بچے کے والدین کے علاوہ کالاگوجراں ویلفئیر سوسائٹی یونان،میر شوکت علی عرف شوکی،میر باقر علی عرف باقری،افضال بٹ،فیاض احمد،،قمر عباس،میررضا،جہانگیر انصاری اورمحمد تصور نے تمام پاکستانی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نونہال کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکریں تاکہ اللہ تعالیٰ اپنی خاص رحمت سے بچے کو جلد صحت یابی عطاکرے۔اہلخانہ نے تمام مذہبی جماعتوں مساجد کے آئمہ کرام اورخطباسے بھی اپیل کی ہے وہ ان کے بچے کے لیے دعائے صحت کریں
Read more »

سپیکرخیبرپختونخواہ اسمبلی کرامت اللہ خان چغرمٹی اٹھارہویں ترمیم کے تحت کل اسمبلی سیشن میں اپنے عہدے کا دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔




گورنرخیبر پختونخواہ اویس احمد غنی نے کل سہ پہرچاربجے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت گورنرکی غیرموجودگی میں سپیکر صوبائی اسمبلی کو قائم مقام گ

ورنربننا ہوتا ہے اس لئے سپیکر کا دوبارہ حلف اٹھانا لازمی ہے۔ دوسری جانب بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ حلف نامے میں چونکہ سرحد کی جگہ خیبر پختونخواہ لکھا جائے گا اور اس سے پرانا حلف کارآمد نہیں رہے گا ۔ اس لئے تمام اراکین اسمبلی کو اپنے عہدوں کا

وبارہ حلف اٹھانا پڑے گا۔ ماہرین کے مطابق اٹھارہویں ترمیم سے خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قانونی پیچیدگی پیدا ہوئی ہے ۔ بعض قانون دان اراکین اسمبلی کے دوبارہ حلف اٹھانے سے اتفاق نہیں کرتے ان کا موقف ہے کہ پرانا حلف قانون کے عین مطابق ہے۔

Read more »

کیا یہ عوامی بجٹ ہے؟

اسلام آباد…آئندہ مالی سال 2010-11 کیلئے32کھرب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے ،جس میں 50 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیاگیا ہیجبکہ وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کی تنخواہوں میں 10فیصد کمی کابھی اعلان کیا۔وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کے معاملات طے کرنے کے بعدپیش کئے جانے والے بجٹکا مجموعی حجم32کھرب 59 ارب روپے ہے،دستیاب وسائل کا تخمینہ25کھرب74 ارب روپے ہے،جنرل سیلز ٹیکس16 سے بڑھاکر 17 فیصد کردیا گیا۔ گریڈ ایک سے 15 تک کے سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں سوفیصد اضافہ جبکہ گریڈ16 سے 22 کے سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں بنیادی تنخواہ کا 15 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔ 2001سے پہلے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں20فیصد جبکہ2001کے بعد کے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔فیملی پنشن 50فیصد سے بڑھا کر 75فیصد کی گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے اپنی تقریر میں کہاکہحکومت نے صوبوں کو حقوق دےئے، این ایف سی ایوارڈ کا مسئلہ حل کیا،دوسری جنگ عظیم کے بعد اب دنیا بدترین اقتصادی حالات سے گزر رہی ہے،معاشی بحران نے دنیا کے کسی ملک کو نہیں چھوڑا،یونان جیسے ملک کو آئی ایم ایف اور یورپی یونین نے قرض دیکر سنبھالا،ملک کو بحران سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ہمسائے میں سیکورٹی کی صورتحال کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی۔بجٹ میں ہر سگریٹ کی تیاری پر ایک روپیہ سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی عائدکی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ این ایف سی میں صوبوں کاحصہ 50سے بڑھاکر57.5فیصدکردیا،این ایف سی میں صوبوں کاحصہ بڑھانے سے وفاق کاحصہ کم ہوگا۔یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، دالوں اور چائے کی پتی پر سبسڈیز ختم کردی گئی ہے۔کم سے کم تنخواہ6ہزارسے بڑھاکر7ہزارروپے کردی گئی ہے ۔حکومت کے تمام غیرترقیاتی اخراجات کو منجمد کردیا گیا ہے۔،280ارب روپے ترقیاتی اخراجات وفاق کیلئے مختص،ایک ہزار 33ارب صوبوں کو ملیں گے۔جنرل سیلز ٹیکس میں اکتوبر 2010ء سے اصلاحات لائی جائیں گی اورصوبوں سے متعلق مشاورت کے بعد نافذ کیا جائے گا۔،نیا جی ایس ٹی صحت، تعلیم اور اشیائے خوردونوش پر نافذ نہیں کیا جائے گا۔،ایئرکنڈیشن،ڈیپ فریزراوردیگربرقی آلات پر10سے15فیصدفیڈرل ایکسائزڈیوٹی عائدکیا گیا ہے۔75لاکھ تک فروخت والے کاروبارپرجنرل سیلز ٹیکس نہیں ہوگا۔،تمام شعبوں اورمصنوعات پرجی ایس ٹی17فیصدہوگا۔کسٹم کی کسی مصنوعات پرکوئی اضافی ڈیوٹی نہیں ہوگی۔25ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے شہریوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔انکم ٹیکس کیلئے حد 2لاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ روپے کردی گئی۔وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد ایڈہاک الاوٴنس ملے گا۔2001ء سے پہلے ریٹائر ہونے والے افراد کی پنشن میں 20فیصد اور اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ کیا جائے گا۔کم از کم ماہانہ پنشن 2ہزار سے بڑھا کر 3ہزار روپے کی جارہی ہے۔فیملی پنشن 50فیصد سے بڑھا کر 75فیصد کی جارہی ہے۔تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی کابینہ پر نہیں ہوگا۔بجلی کے بل پرانکم ٹیکس کی شرح10کے بجائے5فیصدکردی۔25ہزارروپے ماہانہ کمانے والے پرٹیکس نہیں ہوگا۔
Read more »

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کروانے کا منصوبہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کو عرف عام میں بائیومیٹرکس سسٹم کہا جاتا ہے۔نادرا کے تیار کردہ اس نظام میں دھونس، دھاندلی اور بوگس ووٹنگ کے امکانات انتہائی کم ہیں۔بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر کئی ایک ممالک میں اسی نظام کے تحت ہونے والے انتخابات کو حد درجہ شفاف اور غیرجانبدار قرار دیا جا چکا ہے۔ پاکستان میں بائیومیٹرکس سسٹم کے تحت انتخابات کروانے کی تجویزپاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخارحسین نے پیش کی۔جسے ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی نے نہ صرف سراہا بلکہ آئندہ الیکشن اسی نظام کے تحت منعقد کروانے کا پرزور مطالبہ کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس تجویز کی افادیت کو سمجھتے ہوئے مختلف سیاسی پارٹیوں سے بھی مشاورت کی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کروانے کی تجویز کو قابل عمل قرار دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف کمپنیوں نے مطلوبہ مشینیں فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی ہے۔اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے سے قبل الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے طریقہ کار سے آگاہ کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔آپ کے خیال میں بائیومیٹرکس سسٹم پاکستان میں کس حد تک کامیاب ہو سکتا ہے؟۔ عمران خان کی تحریک انصاف جیسی جماعتیں تو اس نظام کی پرزور حامی ہیں لیکن بعض بڑی سیاسی جماعتیں جو دھونس، دھاندلی، بوگس ووٹنگ جیسے روایتی حربوں پر یقین رکھتی ہیں کیا کسی ایسے نظام کی حمایت کرسکتی ہیں؟جو عام ووٹر کو ایسی آزادی کی نوید سنا رہا ہے جس میں وہ بغیر کسی دباؤ کے اپنا ووٹ اپنی پسندید ہ پارٹی کے امیدوار کے حق میں استعمال کرسکتا ہو۔
Read more »

سمندری طوفان کا خطرہ!

اطلاعات کے مطابق بحیرہٴ عرب میں بننے والا شدید سمندری طوفان عمان کے ساحلی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کا رخ کرے گا۔ سلطنت عمان کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد طوفان کی شدت کم ہوجائے گی، جبکہ کراچی میں آج بعد دوپہر آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔مندرجہ بالا دیے گئے نقشے کے مطابق کراچی کے ساحل تک پہنچنے تک سمندری طوفان ” پیٹ“ کیٹگری ٹی ڈی (Tropical Depression) میں تبدیل ہوجائے گا جس سے اس کی شدت میں کمی واقع ہوگی اور ساحلی علاقوں میں 63 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 36 گھنٹوں میں مسقط اور عمان کے شمالی علاقوں میں بارش ہو گی۔ سمندری طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں900 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ آئندہ24گھنٹوں کے دوران طوفان کی شدت کے مزید بڑھ جانے کی توقع ہے، جبکہ جمعرات کو سمندری طوفان کا رخ سندھ کے ساحلی علاقوں کی طرف ہوجانے کا امکان ہے۔ طوفان کی وجہ سے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کے امکان کے علاوہ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں بھی تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سمندر ی طوفان کے باعث اگلے3 سے4 روز کے دوران صوبہ سندھ کے اکثر زیریں علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کی توقع ہے، اس دوران کراچی میں بھی آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات بلوچستان کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں کیلئے آئندہ 12گھنٹے اہم ہیں۔طوفان کی شدت میں کمی کا امکان لیکن اگر طوفان کی شدت کم نہ ہوئی تو بلوچستان کے ساحلی علاقے اورماڑہ، پسنی، گوادر متاثر ہوسکتے ہیں۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کی نسبت طوفان کی زیادہ شدت سندھ کے علاقے بدین، ٹھٹھہ اور کراچی میں ہوگی۔
Read more »

مالی سال 2010-11 کا بجٹ پیش

اسلام آباد…آئندہ مالی سال 2010-11 کیلئے32کھرب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے ،جس میں 50 ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد اضافہ کیاگیا ہیجبکہ وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے وفاقی کابینہ میں شامل وزراء کی تنخواہوں میں 10فیصد کمی کابھی اعلان کیا۔وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ این ایف سی ایوارڈ کے معاملات طے کرنے کے بعدپیش کئے جانے والے بجٹکا مجموعی حجم32کھرب 59 ارب روپے ہے،دستیاب وسائل کا تخمینہ25کھرب74 ارب روپے ہے،جنرل سیلز ٹیکس16 سے بڑھاکر 17 فیصد کردیا گیا۔ گریڈ ایک سے 15 تک کے سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں سوفیصد اضافہ جبکہ گریڈ16 سے 22 کے سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں بنیادی تنخواہ کا 15 فیصد اضافہ کیا گیاہے۔ 2001سے پہلے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں20فیصد جبکہ2001کے بعد کے ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔فیملی پنشن 50فیصد سے بڑھا کر 75فیصد کی گئی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے اپنی تقریر میں کہاکہحکومت نے صوبوں کو حقوق دےئے، این ایف سی ایوارڈ کا مسئلہ حل کیا،دوسری جنگ عظیم کے بعد اب دنیا بدترین اقتصادی حالات سے گزر رہی ہے،معاشی بحران نے دنیا کے کسی ملک کو نہیں چھوڑا،یونان جیسے ملک کو آئی ایم ایف اور یورپی یونین نے قرض دیکر سنبھالا،ملک کو بحران سے بچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،ہمسائے میں سیکورٹی کی صورتحال کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی۔بجٹ میں ہر سگریٹ کی تیاری پر ایک روپیہ سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی عائدکی گئی ہے۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ این ایف سی میں صوبوں کاحصہ 50سے بڑھاکر57.5فیصدکردیا،این ایف سی میں صوبوں کاحصہ بڑھانے سے وفاق کاحصہ کم ہوگا۔یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، دالوں اور چائے کی پتی پر سبسڈیز ختم کردی گئی ہے۔کم سے کم تنخواہ6ہزارسے بڑھاکر7ہزارروپے کردی گئی ہے ۔حکومت کے تمام غیرترقیاتی اخراجات کو منجمد کردیا گیا ہے۔،280ارب روپے ترقیاتی اخراجات وفاق کیلئے مختص،ایک ہزار 33ارب صوبوں کو ملیں گے۔جنرل سیلز ٹیکس میں اکتوبر 2010ء سے اصلاحات لائی جائیں گی اورصوبوں سے متعلق مشاورت کے بعد نافذ کیا جائے گا۔،نیا جی ایس ٹی صحت، تعلیم اور اشیائے خوردونوش پر نافذ نہیں کیا جائے گا۔،ایئرکنڈیشن،ڈیپ فریزراوردیگربرقی آلات پر10سے15فیصدفیڈرل ایکسائزڈیوٹی عائدکیا گیا ہے۔75لاکھ تک فروخت والے کاروبارپرجنرل سیلز ٹیکس نہیں ہوگا۔،تمام شعبوں اورمصنوعات پرجی ایس ٹی17فیصدہوگا۔کسٹم کی کسی مصنوعات پرکوئی اضافی ڈیوٹی نہیں ہوگی۔25ہزار روپے سے کم ماہانہ آمدنی والے شہریوں پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔انکم ٹیکس کیلئے حد 2لاکھ سے بڑھا کر 3لاکھ روپے کردی گئی۔وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 50فیصد ایڈہاک الاوٴنس ملے گا۔2001ء سے پہلے ریٹائر ہونے والے افراد کی پنشن میں 20فیصد اور اس کے بعد ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ کیا جائے گا۔کم از کم ماہانہ پنشن 2ہزار سے بڑھا کر 3ہزار روپے کی جارہی ہے۔فیملی پنشن 50فیصد سے بڑھا کر 75فیصد کی جارہی ہے۔تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق وفاقی کابینہ پر نہیں ہوگا۔بجلی کے بل پرانکم ٹیکس کی شرح10کے بجائے5فیصدکردی۔25ہزارروپے ماہانہ کمانے والے پرٹیکس نہیں ہوگا۔
Read more »

کیا یورپی یونین کی طرز پر مسلم یونین بن سکتی ہے؟

یورپی ممالک نے مشترکہ یونین کے پلیٹ فارم سے حالیہ برسوں میں بے مثال ترقی کی ہے۔ یورپین یونین کی مثال کو سامنے رکھتے ہیں مسلم ممالک میں اسی طرح کے اشتراک کی اہمیت اور ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔ کئی ایک سروے رپورٹس میں بھی اس خواہش کا اظہار کیا گیا ہے کہ اگر مصر سے پاکستان تک اسلامی ممالک مسلم یونین قائم کر لیں تو ایک دوسرے کو درپیش مشکلات سے مشترکہ کاوشوں کے ذریعے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔سروے رپورٹس میں ان مشترکہ کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے مسلم امہ کی توجہ اس جانب مبذول کروائی گئی ہے کہ وہ بھی سیاسی سماجی حکمت عملی کے ساتھ ساتھ معاشی اصلاحات کی طرف توجہ دیں تو خود کو معاشی استحکام سے ہمکنار کرسکتے ہیں اور وسائل کو بہتر طور پہ استعمال کرکے خود کویورپی ممالک کے قریب لاسکتے ہیں، قدرتی وسائل کی موجودگی کے باوجود انہیں قابل ذکر نہ بنانا ہی ان کی اصل کمزوری ہے۔ یورپی یونین نے اپنی مشترکہ کاوشوں سے معاشی تعاون بڑھا کر اور ایک دوسرے کی ترقیاتی اسکیموں سے فائٴدہ اٹھا کر اپنی منصوبہ بندی کرتے ہوئے کام کیا اور ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ معاشی فوائد حاصل کرتے ہوئے ترقیاتی اہداف حاصل کئے۔ لیکن مسلم امہ وسائل کی موجودگی کے باوجود انتشار کا شکار رہی ہے، جہاں دہشت گردی کے علاوہ دیگر عوامل نے سر اٹھایا ہوا ہے۔ ایک سیر حاصل سروے کے مطابق یہ بات نوٹ کی گئی ہے کہ مسلم امہ اپنے ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی بجائے باہمی چپقلش سے دو چار ہے، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں تساہل پایا گیا ہے ۔تاہم چندایک اسلامی ممالک نے ان سب باتوں سے درکنار تجارتی اور معاشی روابط کو بڑھایا۔ اپنے وسائل کو بہتر طور پہ استعمال کیا ۔ دنیا بھر میں تعلیم ،ٹیکنالوجی اور سائنس و انجینئرنگ کے شعبوں میں مسلم امہ کا ایک اچھا تصور موجود ہے لیکن اپنی حکومتوں کی جانب سے اچھی حکمرانی نہ ہونے کے سبب ان کی ترقی محدود ہوکر رہ گئی، حالانکہ وہ چاہیں تو ترقی یافتہ ممالک سے مدد لے سکتے ہیں تمام شعبوں میں ہر قسم کے سیاسی تناظر سے ہٹ کر جدید ٹیکنالوجی، ماہر ین معاشیات ، معدینات اور دیگر سائنسی اصولوں کو اپناکر اپنے عوام کو ریلیف پہنچا سکتے ہیں۔ مسلم اور ایشائی ممالک میں اچھی افرادی قوت موجود ہے جہاں ہر قسم کے مواقع موجود ہیں ۔ مسلم ممالک متحد ہوکر ہی اپنے اہداف کے حصول میں ایک دوسرے کے ساتھ چل سکتے ہیں۔ جرمنی، اٹلی، امریکہ، روس، انگلستان اور دیگر یورپی ممالک نے ماضی کی جنگوں سے نقصان اٹھانے کے بعد بھی تمام رنجشوں اور تلخیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے باہمی تعلقات کے ذریعے اپنی بہترین منصوبہ بندی معاشی تقاضوں کے مطابق اپنائی اور ترقیاتی منصبوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے دنیا کو آگاہی دی۔اپنے مالیاتی اخراجات کو دیکھتے ہوئے انہیں معاشی معاونت میں بہتر طور پہ استعمال کیا،اپنے پڑوسیوں سے تعلقات کو بہتر بنایاکیونکہ سماجی معاشی اور تجارتی تعلقات ہی قوموں کی زندگی میں اصل کردار ادا کرتے ہیں ۔آج جب کہ پوری دنیا ایک گلوبل ولیج میں تبدیل ہو چکی ہے ۔کوئی بھی ملک تنہا رہ کر زندگی نہیں گزارنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اچھی منصوبہ بندی ہی مالی بحران سے نجات کا سبب بن سکتی ہے ۔ یورپی یونین سے ہمیں یہی سبق ملتا ہے کہ مسلم ممالک بھی مشترکہ پالیسیاں اپناتے ہوئے مسلم یونین کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھ جائیں ۔آپ کے خیال میں موجودہ صورتحال میں ایک مشترکہ مسلم ریاست یا خلافت کی تشکیل ممکن ہے۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو مسلم ممالک کس انداز میں قریبی روابط کو فروغ دیتے ہوئے ایک دوسرے کی معیشت کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں؟
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz