Showing posts with label International News. Show all posts
Showing posts with label International News. Show all posts

مذاکرات کا مطلب کرزئی حکومت کو تسلیم کرنا نہیں : افغان طالبان

افغان طالبان نے واضح کیا ہے کہ امریکا سے امن مذاکرات کا یہ مطلب نہیں کہ انہوں نے حامد کرزئی کی حکومت کو تسلیم کر لیا ہے ۔ طالبان کی جانب سے یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب قطر میں طالبان نے اپنا دفتر قائم کرلیا ہے اور امریکا کے ساتھ طالبان کے امن کے لیے مذاکرات جاری ہیں تاکہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہو سکے ۔
طالبان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا اور سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں لیکن اس کا قطعا یہ مطلب نہیں کہ حامد کرزئی کی حکومت اور ان کے بنائے آئین کو تسلیم کر لیا ہے ۔ طالبان کے مطابق غیر ملکی افواج کے انخلا تک مسلح جدوجہد جاری رہےگی ۔

Read more »

آئیوری کوسٹ: جھڑپوں میں،4 افراد ہلاک ،13 زخمی

آئیوری کوسٹ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ دارالحکومت عابد جان کے قصبہ سیکنسی میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد متعدد افراد مظاہرے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ اس موقع پر جھڑپوں میں چار افراد ہلاک جبکہ 13 سے زائد زخمی ہوگئے
Read more »

"There are actors and there are actors and there is Dilip Kumar”

Amitabh Bachchan is overjoyed after receiving praise from Dilip Kumar.



"There are actors and there are actors and there is Dilip Kumar, Dilip Saheb, Yusuf Khan! From the moment I saw him in a film, I knew he was the ultimate inspiration for me.

Today he posted a generous comment on me on his Twitter account, and I have nothing more to say but this -- I do not care for any comment from any critic, colleague," the 69-year-old posted on his blog.

"I do not care for any opinion from anyone. This below is the the most endearing and lasting endorsement that any actor could receive. I feel today after 42 years in the Industry, that there is a fulfilment of thought and value.

Nothing greater could have been asked for, nor received. I believed in a man who to me represented the ultimate. He was he is and he shall always be, The Dilip Kumar," he further stated.

Dilip Kumar sent an open letter to Amitahb appreciated performances in the movies like "Black" and "Paa".

Dilip Kumar wrote: "With tears of pride in her eyes Saira handed over the print out of your (Big B) eloquent tribute to my work (Dilip Kumar) in your blog. I read it once, then again and again...

"...I am certainly privileged to know from your affectionate compliments that someone as knowledgeable and competent as you has liked my work.

Yes, now that you have reminded me, I can recall the scenes that brought us together before the cameras for  Shakti . I should say the respect and admiration are mutual.

Not just  Shakti , your work in several films I have watched has been world class and inimitable.

"In recent times, I can remember  Black  and, if I remember right, Saira and I were at a loss for words at the premiere night, after the curtain came down, to express our myriad feelings of admiration for your outstanding performance.

It is a pity the film missed the Oscar nomination. If any Indian actor, in my personal opinion, deserves the world s most coveted award, it is you.
Read more »

کینیڈا:شہریت کا حلف اٹھاتے وقت حجاب پہننے پر پابندی

کینیڈا نے شہریت کا حلف اٹھاتے وقت مسلم خواتین پر برقع یا حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔نئے قانون کے تحت شہریت کیلئے حلف کےموقعے پر مسلم خواتین کو چہرے کو نقاب، برقعے یا کسی اور چیز سے ڈھانپنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ امیگریشن کے وزیر جیسن کینے کا کہنا ہے کہ ججز اور ارکان پارلیمنٹ نے شکایت کی تھی کہ تقریب حلف برداری میں اس بات کا تعین نہیں کیا جا سکتا کہ حلف اٹھانے والا الفاظ دہرا بھی رہا ہے یا نہیں۔ اس قانون کے تحت حلف اٹھانے والی خواتین پر لازم ہے کہ وہ حجاب یا برقعہ نہیں پہن سکتیں۔
Read more »

پینٹاگان نے سائبراسپیس آپریٹنگ اسٹریٹجی کااعلان کردیا

امریکی اخبار کے مطابق ملٹری کمپیوٹر نیٹ ورکس کو ہیکرزکے حملوں سے محفوظ بنانے کے لئے امریکی محکمہ دفاع نے سائبر اسپیس کی آپریٹنگ اسٹرٹیجی کا اعلان کیا۔امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا کے مطابق سائبر حملوں کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور امریکی سلامتی اور معیشت کو روزانہ 60 ہزار نئے نقصان دہ سوفٹ ویئر پروگراموں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈپٹی ڈیفنس سیکریٹری ولیم لین کا کہنا تھا کہ سابئر اسٹرٹیجی کے تحت فورسز کو سائبر حملوں سے دفاع کی ٹریننگ دی جائے گی۔ نئے ٹولز سائبر حملہ کرنے والے نیٹ ورکس کو منتشر یا تباہ کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے ذریعے سائبر حملے روکنے میں اہم پیش رفت ہوگی۔
Read more »

قزاقوں سے مزید پاکستانیوں کی رہائی،حکومت نے نوٹس لے لیا

صومالیہ کے بحری قزاقوں کی قید میں مزید سات پاکستانیوں کے ہونے کے انکشاف پر وفاقی حکومت نے مغویوں کی تٖفصیلات اور بحری جہاز کے مالک سے رابطے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انٹیلی جنس ادارے کو ٹاسک دیا ہے کہ صومالی قزاقوں کی قید میں موجود تمام پاکستانیوں کی تفصیلات دو دن میں فراہم کی جائیں،جبکہ فیصل آباد کے سات مغوی پاکستانیوں کی ابتدائی رپورٹ آج ہی ارسال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ حکومت نے بحری جہاز ایم وی ایمبیڈو کے ایرانی مالک سے بھی سرکاری سطح پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے جن پر پاکستانی مغوی کام کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس ادارے نے فیصل آباد،کراچی اورمانسہرہ کے تمام مغویوں کی تفصیلات اکھٹی کرنا شروع کردی ہیں.
Read more »

شمسی ائیربیس خالی نہیں کریں گے،امریکا

امریکی حکام نےوزیردفاع احمد مختار کا شمسی ائیر بیس خالی کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے یہ واضح کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شمسی ائر بیس خالی کرنے کا مطالبہ ہے لیکن ہم اسے مسلسل نظر انداز کررہے ہیں۔ امریکی حکام شمسی بیس کو ڈرون حملوں کے لئے استعمال کرتے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ مستقبل میں ڈرون حملے جاری رکھنے کے لئے اس بیس کو استعمال کیا جاے گا۔ دوسری جانب دنیا نیوز کے رابطہ کرنے پر امریکی سیکرٹری دفاع کے ترجمان نے اس بیان کی تردید کی اور واضح کیا ہے کہ شمسی ائیر بیس پر کوئی امریکی اہلکار موجود نہیں ہے۔
Read more »

امریکہ کو اُسامہ کی اطلاع دینے والے 5 پاکستانی سی آئی اے ایجنٹ گرفتار

پاکستانی خفیہ ایجنسی نے اسامہ بن لادن کو معلومات فراہم کرنے والے پانچ سی آئی اے کے مخبروں کو حراست میں لے لیا ہےجن میں ایک بھی میجر بھی شامل ہے۔ پاک فوج نے خبر کی تردید کردیامریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچوں مخبر پاکستانی ہیں،جن میں پاک فوج کا ایک میجر بھی شامل ہے۔ انکی دی ہوئی اطلاعات پر امریکا نے ایبٹ آباد آپریشن کیا جس میں اسامہ بن لادن ہلاک ہو گیا تھا ۔ اخبار کے مطابق سی آئی اے مخبروں کی حراست اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے ان پانچوں کے بارے میں امریکا کو کوئی اطلاع نہیں۔ سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے گزشتہ ہفتے اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے اس بارے میں بات چیت بھی کی تھی۔ اُدھر پاک فوج کے ترجمان نے امریکی اخبار میں چھپنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُسامہ کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے فوج کے کسی اہلکار کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے.
Read more »

پاک چین تجارتی حجم 15 ارب ڈالر کیا جائے گا، وزیراعظم گیلانی

بیجنگ: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاک چین تجارتی حجم نو ارب سے بڑھا کر پندرہ ارب ڈالر کیا جائے گا۔ بیجنگ میں پاک چین تجارتی فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے کثیر الجہتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہوگا۔ دونوں ملکوں کے کارپوریٹ سیکٹر کو مشترکہ منصوبے شروع کرنے چاہئیں۔ پاکستان اور چین میں تعاون دونوں ممالک اور خطے کے لئے تو فائدہ مند ہے ہی اس سے دیگر ممالک کے عوام کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ چین کے ایگزم بینک کے چیئرمین لی ورگو نے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم گیلانی نے پاکستان کی ترقی میں ایگزم بینک کے کردار کو سراہا۔ ایگزم بینک کراچی سے فیصل آباد اور گوادر تک موٹر وے کی تعمیر میں تعاون کرے گا۔ انڈسٹریل کمرشل بینک آف چائنا پاکستان میں دو برانچیں کھولے گا۔
Read more »

القاعدہ نے اسامہ کی موت کے بعد اس کی آڈیوٹیپ جاری کردی

القاعدہ نے اسامہ بن لادن کی موت کے بعد اس کی پہلی آڈیو ٹیپ مختلف جہادی ویب سائٹیس پرجاری کردی ہے۔ویب سائٹس کی مانیٹرنگ کرنے والی تنظیم ایس آئی ٹی ای کے مطابق اسامہ نے عرب ممالک میں انقلاب کی لہر اٹھنے پرعوام کی تعریف کی ہے جبکہ مصراور تیونس میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ اسامہ کو دو مئی کو امریکی فوجیوں نے آپریشن میں ہلاک کر دیا تھا۔ ادھر امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ کے گھر سے ملنے والی فائلوں میں درج القاعدہ کے ارکان کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
Read more »

کابل: قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف احتجاج، مزید 10 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے قندھار میں بھی امریکی پادری کے خلاف احتجاج کے دوران 10 افراد ہلاک جبکہ 81 زخمی ہو گئے۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں کچھ شدت پسند عناصر شامل تھےجنہوں نے پرامن احتجاج کے بجائے فوٹو گرافروں کی دکانوں کو آگ لگا د ی اور شہریوں کو ہلاک کیا.۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کو پتھر مارے گئے ۔ حکام نے ملک میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی افغانستان کے شہر مزار شریف میں مشتعل مظاہرین نے اقوام متحدہ کی عمارت پر دھاوا بول دیا جس سے سات غیر ملکیوں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
Read more »

طرابلس : اتحادی طیاروں کی صدر قذافی کے کمپاؤنڈ پر بمباری

طرابلس میں اتحادی طیاروں نے صدر قذافی کے کمپاؤنڈ پر بمباری کی ہے، جس سے بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہوگئے ہیں ،نیٹوارکان میں اب تک لیبیاکےخلاف آپریشن کی مرکزی کمانڈ سنبھالنےپراتفاق نہیں ہو سکا ہے
اتحادی افواج اور معمر قذافی کے فوج کے حملوں کے درمیان لیبیا کے عوام کی زندگیاں خوف و ہراس کا شکار ہیں ۔ نیٹو افواج اب تک آپریشن کی مرکزی کمان سنبھالنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں ۔باراک اوباما کا کہنا ہے کہ ابتدائی ٹارگٹس کے حصول کے بعد امریکا حملوں کی مرکزی قیادت سے دستبردار ہو جائے گاجبکہ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کا کہنا ہے کہ نیٹو کسی بھی صورت آپریشن میں مرکزی کردار ادا نہیں کرے گا۔ دوسری جانب نیٹو کے جنگی جہازوں نے لیبیا کے ساحلوں پر گشت شروع کردیا ہے. کینیڈا کے جہازوں نے مصراتہ کے قریب اسلحہ ڈپو تباہ کردیا ہے ۔نیٹو کی جانب سے بار بار کسی سویلین ہلاکت کے نہ ہونے کی اطلاعات کے باوجود میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحادی حملوں کی زد میں عوام بھی آئے ہیں ۔ اتحادی فوج کے 162 ٹام ہاک میزائلوں اور بموں کی بارش کے باوجود قذافی کی فوجوں کی پیشقدمی جاری ہے ۔ صدر قذافی کی حامی افواج نے اجدابیہ شہر کے مشرقی اور مغربی راستوں پر پوزیشن سنبھال لی ہے ۔مصراتہ میں حالیہ حملوں میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ قذافی کی افواج کی کارروائیاں مزید جارحانہ ہو گئی ہیں
Read more »

لیبیا:امریکا اور اتحادیوں کے حملے ،50سے زائد افراد ہلاک

لیبیا پر امریکا اور اتحادیوں کے بحری اور فضائی حملے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ کارروائی میں چار ٹینک اور کئی فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔بحیرہ روم میں موجود امریکی بحری جہاز اور اتحادی فوج کے درجنوں لڑاکا طیاروں نے آپریشن اڈیسی ڈان میں حصہ لیتے ہوئے لیبیا میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ فرانسیسی طیاروں نے معمر قذافی کے آبائی شہر سرت اور بن غازی کے اطراف میں بمباری کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حملوں میں چار ٹینک تباہ ہوگئے۔لیبیا نے فرانس کا ایک طیارہ بھی مارگرایا ہے۔ شہروں پر بمباری سے پہلے امریکا اور برطانیہ کے بحری جہازوں نے لیبیا کے ساحلی علاقوں میں بیس سے زائد دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا اور ایک سو دس سے زائد کروز میزائل داغے۔ تین امریکی آبدوزوں اور گیارہ بحری جہازوں سمیت اتحادی فوج کے پچیس جہاز بحیرہ روم میں موجود ہیں۔ اتحادی فورسز کی کارروائی میں اب تک پچا س سے زائد افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بیشتر خواتین اور بچے ہیں۔ لیبیا کے صدر معمر قذافی نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ بحیرہ روم میں فوجی اور سول اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ عوام کے لئے اسلحہ خانے کھول دئے گئے ہیں۔ لیبیا کی وزرات خارجہ نے سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے بیان کے مطابق غیرملکی طیاروں کی بمباری سے شہروں، فضائی اڈوں اور اسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اتحادی فوج کی کارروائی سے عالمی امن اور سلامتی خطرے میں پڑگئی ہے۔
Read more »

جاپان زلزلہ ،12 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

جاپان میں زلزلہ اور سونامی سے آنے والی تباہی بڑھتی جا رہی ہے جس میں 12 ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دو ایٹمی پلانٹس کے کولنگ سسٹم فیل ہونے سے تابکاری پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس کے باعث 25 کلومیٹر تک کا علاقہ خالی کروا لیا گیا ہے۔
جاپان کی حالیہ تاریخ کے بدترین زلزلہ اور سونامی سے نقصانات کا اب تک مکمل طور پر اندازہ نہیں لگایا جا سکا جبکہ سونامی سے جاپان کے ایٹمی بجلی گھروں کو خطرات سے صورت حال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ اب تک پانچ میں سے دو ایٹمی پلانٹس کے کولنگ سسٹم فیل ہوگئے ہیں جن کی وجہ سے جوہری ری ایکٹر پھٹنے کا خدشہ ہے اور ایٹمی پلانٹس کے ارد گرد سے ایک لاکھ چالیس ہزار لوگوں کا انخلا کرالیا گیا ہے۔
دوسر جانب جاپان کی دوسری بڑی آئل ریفانری میں لگی آگ پر بھی قابو نہیں پایا جا سکا اور ریفانری میں دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مینامی سانرِکو ے علاقے سے دس ہزار لوگ لاپتہ ہیں جن کی زندہ بچ جانے کے امکانات بہت کم ہے۔ جاپانی حکام اسی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
تباہی کے باعث ملک میں بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ جاپانی ریسکو حکام کا کہنا ہے کہاب تک 3 لاکھ سے زائد شہریوں کو عارضی کیمپوں میں منتقل کیا جا رہاہے۔ دنیا بھر سے آنے والی امدادی ٹیمیں متاثرہ لوگوں کی مدد میں لگی ہوئی ہیں۔
Read more »

جاپان کے بدترین زلزلے کے بعد 57 ممالک میں سونامی وارننگ جاری

جاپان کے بدترین زلزلے کے بعد 57 ممالک کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی ورننگ جاری کردی گئی ہے۔
جاپان میں شدید زلزلے کے بعد آسٹریلیا اور جنوبی امریکہ سمیت بحر الکاہل کے تقریباً تمام ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
پیسفک سونامی وارننگ سنٹر کے مطابق روس، فلپائن، گنی، آسٹریلیا، میکسیکو، نیوزی لینڈ، کولمبیا، پیرو، انڈونیشیا اور امریکی ریاست ہوائی کو زیادہ خطرات لاحق ہیں۔
ریڈ کراس کے مطابق اس سونامی کی اونچائی بحرِ الکاہل میں موجود بیشتر جزائر کی اونچائی سے زیادہ ہے۔
امریکی اداروں کے مطابق جاپان سے 3800 میل دور امریکی ریاست ہوائی تک سونامی کی لہریں پہنچنے میں کئی گھنٹے لگیں گے اور لہریں سطح سمند سے تقریباً دو میٹر بلند ہو سکتی ہیں۔
تائیوان اور امریکی ریاست ہوائی میں سونامی کی وارننگ کے بعد ساحلی علاقوں کو خالی کروانا شروع کر دیا گیا ہے۔
چلی کے صدر سبیسٹین پنیرا نے چلی کے عوام کو کسی بھی مصیبت سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
Read more »

لیبیا: طرابلس میں فوج کی کامیابی پر صدر کے حامیوں کا جشن

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں فوج کی کامیابی پر صدر کے حامیوں نے جشن منایا۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے مختلف حصوں سے فائرنگ کی آواز سنی گئی۔
سرکاری ترجمان موسیٰ ابراہیم نے طرابلس میں کسی قسم کی لڑائی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کے حامی ملک کے مختلف حصوں میں فوج کے دوبارہ قبضے پر خوشی منا رہے ہیں۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق صدر کی حامی فوجوں نے بن جواد، بن غازی، تبروک، راس لانوف اور زاویہ پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے، جبکہ حکومت مخالفین نے اسکی تردید کی ہے۔
راس لانوف سے صدر مخالف فوجوں کے کمانڈر بشیر عبدالغدیر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انکی فوج نے بن جواد کے قریبی قصبے النفلیہ پر قبضہ کر لیا ہے۔
Read more »

لیبیا: صدر کیخلاف احتجاج، مظاہرین کو گولی مارنے کا حکم

تریپولی: لیبیا میں صدر معمر قذافی کے خلاف احتجاج میں روز بہ روز شدت آ رہی ہے۔ مظاہرین دارالحکومت طرابلس کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ حکومت نے دارالحکومت میں مظاہرین کو دیکھتے ہی گولی مارنا کا حکم دے دیا۔ یورپی یونین نے لیبیا کے صدر معمر قذافی سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نتائج سے خبر دار کیا ہے۔ مختلف ممالک نے لیبیا میں اپنے سفارتخانے بند کر دیئے ہیں۔ غیرملکیوں کے انخلاء میں بھی تیزی آگئی ہے۔ مظاہروں کے دوران لوٹ مار جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ہوگئی ہے۔ لاکھوں افراد دیگر ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔ پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی تنظیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایک لاکھ افراد لیبیا سے نقل مکانی کر گئے۔ ان میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ کرنل قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کا کہنا ہے بحران سے خانہ جنگی کا آغاز ہو گیا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے مطالبہ کیا ہے لیبیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی بند کی جائے۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کیتھرین آشٹن نے صدر قذافی کو نتائج سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکی جانی چاہیے۔ روس نے بھی مظاہرین پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے لیبین ہم منصب موسی سے کہا ہے عام شہریوں پر تشدد ناقابل قبول ہے۔ ادھر اپوزیشن طاقتوں نے مشرقی علاقوں میں عبوری حکومت قائم کردی۔ اقوام متحدہ میں لیبیا کے سفارتخانے نے عبوری حکومت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ لیبیا کے سابق وزیر انصاف مصطفی محمد عبدالجلیل نے میڈیا کو بتایا کہ عبوری حکومت کا پہلا اجلاس بن غازی میں ہوا۔
Read more »

وکی لیکس کے بانی آسانج کو سویڈن کے حوالے کرنے کاحکم

برطانیہ کی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین آسانج کو سویڈن کے حوالے کرنے حکم دے دیا، جولین کی والدہ نے فیصلے کو سیاسی اور قانونی زیادتی قرار دیا ہے۔
جولین آسانج پر اگست 2010 میں سویڈن میں دو خواتین سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا، تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد انہیں بری کر دیا گیا۔ گزشتہ دسمبر میں امریکی سفارتی دستاویزات جاری ہونے کے بعد ایک بار پھر اس مقدمے نے سر اٹھایا اور سویڈن نے برطانیہ میں موجود آسانج کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے برطانوی عدالت نے جولین کو سویڈن کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے۔ جولین کے وکیل کا جیفری رابرٹ سن کا کہنا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ ادھر جولین کی والدہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں جولین کے ساتھ سیاسی اور قانونی زیادتی ہوئی ہے۔
Read more »

لیبیا: 40سال سے برسراقتدارکرنل قذافی کا تخت ڈگمگانے لگا

مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200سے بڑھ گئی ،اپوزیشن نے بن غازی کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا،معمر قذافی کے اقتدار کو خطرہ
لیبیا میں حکومت مکالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو زائد ہو گئی ہے جس کے بعد رہنما ءکرنل قذافی کا 40 سالہ اقتدارڈگمگانے لگا ہے۔ مصری صدر حسنی مبارک کے بعد لیبیا کے رہنما معمرقذافی کا طویل اقتدار بھی خاتمے کی طرف بڑھتا نظرآرہا ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بن غازی سے شروع ہونے والی کرنل قذافی کے خلاف تحریک پورے ملک میں پھیل گئی ہے اور اپوزیشن نے بن غازی کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔ ادھرمعمرقذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام نے مظاہروں کے بعد پہلی بار عوام سے خطاب میں کہا کہ عالمی میڈیا لیبیا کے حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے تاہم انہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ مطاہرین نے بن گازی سمیت کئی مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق لیبیا میں مظاہروں میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم کرنل قذافی کے بیٹے نے ان خبروں کو غلط قراردیا ہے۔
Read more »

لیبیا: مظاہرین پر تشدد و فائرنگ، ہلاکتیں 200 ہو گئیں

ٹریپولی: لیبیا میں حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد اور فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو ہوگئی، ہزاروں افراد زخمی ہیں۔ تیونس اور مصر میں عوامی انقلاب کے بعد خطے کے دیگر ممالک میں بھی شخصی اقتدار کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔ لیبیا میں معمر قذافی کے چالیس سالہ اقتدار کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ چھ روز سے جاری مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو ہوگئی ہے۔ لیبیا کا شہر بن غازی حکومت مخالف مظاہرین کا مرکز بن چکا ہے۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے روایتی طاقت کا استعمال کر رہی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ معمر قذافی کے حامی مظاہرین پر چاقووٴں اور ڈنڈوں سے حملے کررہے ہیں جبکہ سیکورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس افراد نہتے مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں برسارہے ہیں۔ اسپتال میں لائی جانے والے لاشوں میں زیادہ تر افراد سر، گردن اور سینے میں گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔
Read more »

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz