پاکستانی خفیہ ایجنسی نے اسامہ بن لادن کو معلومات فراہم کرنے والے پانچ سی آئی اے کے مخبروں کو حراست میں لے لیا ہےجن میں ایک بھی میجر بھی شامل ہے۔ پاک فوج نے خبر کی تردید کردیامریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پانچوں مخبر پاکستانی ہیں،جن میں پاک فوج کا ایک میجر بھی شامل ہے۔ انکی دی ہوئی اطلاعات پر امریکا نے ایبٹ آباد آپریشن کیا جس میں اسامہ بن لادن ہلاک ہو گیا تھا ۔ اخبار کے مطابق سی آئی اے مخبروں کی حراست اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے ان پانچوں کے بارے میں امریکا کو کوئی اطلاع نہیں۔ سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے گزشتہ ہفتے اپنے دورہ اسلام آباد میں پاکستانی حکام سے اس بارے میں بات چیت بھی کی تھی۔ اُدھر پاک فوج کے ترجمان نے امریکی اخبار میں چھپنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُسامہ کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے فوج کے کسی اہلکار کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے.