پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹراقبال قاسم نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سے وطن واپسی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کا پوسٹ مارٹم ہو گا۔ مستقبل میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں گے۔یہ بات انہوں نے لاہور میں سینٹرل کانٹریکٹ کمیٹی کے اجلاس کے بعد قذافی اسٹیڈیم کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل کانٹریکٹ کے قواعد و ضوابط کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔اقبال قاسم کا کہناتھا کہ آسٹریلیا میں شکست کے ذمہ دار کھلاڑی ہیں ،مستقبل میں نئے کھلاڑیوں کوموقع دیں گے۔انہوں نے کہا کپتان کا تقرر چیئرمین کے اختیار میں ہے ، انہوں نے بتایا کہ سینٹرل کانٹریکٹ کمیٹی کی سفارشات منظوری کے لیے چیئرمین پی سی بی کو پیش کی جائیں گی۔