Posted by Unknown on Saturday, May 29, 2010

بجٹ کی آمد آمد ہے اور ابھی سے ذہنوں میں ایک خیال جنم لے رہا ہے کہ یہ بجٹ کیسا ہوگا؟کیونکہ ہر سال کی طرح بجٹ عوام کے دلوں پہ بجلی گراتا گزر جاتا ہے اور غریب سوچتا رہ جاتا ہے کہ اب کیا ہوگا؟بجٹ کے اعلان سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہے البتہ سبزیاں ،دالیں ،گھی ،آٹا،گوشت ، چینی، انڈے ،مرغی کا گوشت اور دیگر روز مرہ کی اشیاء مہنگی ہوتی جارہی ہیں، اب سنا ہے کہ ویلو ایڈیڈ ٹیکس کا نفاذ بھی عمل میں آنے والا ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پیداوارکم سے کم ہورہی ہے، جن کے...
Read more »
Posted by Unknown on Friday, May 28, 2010
لاہور(جالانیوز)لاہور ائر پورٹ سے ہم شکل کے پاسپورٹ پر ایتھنز پہنچنے کی کوشش کوناکام بنا دیاگیا۔ایف آئی اے لاہور کے امیگریشن حکام کے مطابق ایتھنز جانے والے محمد شہباز نامی ایک مسافر کو آف لوڈ کردیاگیاجوکہ اپنے ایک ہم شکل کے پاسپورٹ پریونان جانے کے لیے علامہ اقبال ائر پورٹ سے ایک نجی ائرلائنز کے ذریعہ سے اس کوشش میںتھا۔حکام کاکہناہے کہ محمد شہباز کے پاس سے یونانی دستاویزات جن ورک پرمٹ وغیر ہ تھے برآمد ہوئے اس کو تب چیک کیاگیا جب وہ امیگریشن کاؤنٹر پر آیا تو انسپکٹر محمد احمد نے اس کاپاسپورٹ چیک کیا جس پر ان کو شک گذرا توانھوں نے مزید غورکرنے پر معلوم ہواکہ وہ اصل بندہ نہیں ہے بلکہ اس کاہم شکل ہے جس کو ایتھنز میں بابر حسین نامی ایجنٹ نے سپانسر کیاتھا تمام صورت حال واضح ہونے پر ملزم کوحراست میں...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 27, 2010

بجٹ کی آمد آمد ہے اور ابھی سے ذہنوں میں ایک خیال جنم لے رہا ہے کہ یہ بجٹ کیسا ہوگا؟کیونکہ ہر سال کی طرح بجٹ عوام کے دلوں پہ بجلی گراتا گزر جاتا ہے اور غریب سوچتا رہ جاتا ہے کہ اب کیا ہوگا؟بجٹ کے اعلان سے پہلے کچھ کہنا قبل از وقت ہے البتہ سبزیاں ،دالیں ،گھی ،آٹا،گوشت ، چینی، انڈے ،مرغی کا گوشت اور دیگر روز مرہ کی اشیاء مہنگی ہوتی جارہی ہیں، اب سنا ہے کہ ویلو ایڈیڈ ٹیکس کا نفاذ بھی عمل میں آنے والا ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پیداوارکم سے کم ہورہی ہے، جن کے خلاف صنعتی طبقہ کسان اور مزدور کارخانہ دار اور بزنس مین بھی پریشان ہے، جبکہ آمدنی میں...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 27, 2010

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو T-20کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹیسٹ کے لیے بھی قومی ٹیم کاکپتان مقرر کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی اپنے جارحانہ کھیل کی وجہ سے شائقین کرکٹ میں پسندیدگی کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ میدان میں ان کی موجودگی تماشائیوں میں جو ش و ولولے کا باعث بنی رہتی ہے۔ تاہم حال میں ویسٹ انڈیز میں ہونے والے T-20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے وہ شائقین کو اپنے روایتی کھیل سے محظوظ نہیں کر پائے۔ زوردار بیٹنگ اور جادوئی بولنگ میں ناکامی کے ساتھ ساتھ کپتان کی حیثیت سے بھی ان کے فیصلوں میں خامیاں دکھائی دیں ۔جسے انہوں نے خود بھی تسلیم...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 27, 2010

ہنزہ کے علاقے عطاآباد میں لینڈ سلائیڈنگ سے بننے والی جھیل کی وجہ سے کئی دیہات زیرآب آچکے ہیں۔ علاقے سے بڑے پیمانے پر آبادی کا انخلاء ہوا ہے۔ جبکہ ناگہانی کا شکار ہونے والے کئی خاندان اب بھی کسمپرسی کی حالت میں جھیل کے بڑھتے ہوئے پانی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے چینل جیو نیوز نے سب سے پہلے اس انسانی المیے سے قوم کو آگاہ کیا اور حکمرانوں کو احساس دلانے کی کوشش کی کہ اگر فوری طور پر اس خطرناک جھیل کی شکل میں رونما ہونے والے اژدھے کا منہ بند نہ کیا گیاتو یہ کسی علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں جیتے...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 27, 2010

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل کے آخری اوورز میں 23 رنز کے شکار سعید اجمل نے کہا ہے کہ وہ ابھی تک شکست کے صدمے سے باہر نہیں آسکے۔ ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آخری اوور میں مائیکل ہسی کی شاندار اننگز اور دھواں دار بیٹنگ نے مجھے صدمے سے دوچار کر دیا، یہ میرے لئے مشکل اور جذباتی وقت ہے اور جس کیفیت سے گزر رہا ہوں اس کو بیان نہیں کر سکتا۔ ساتھی کھلاڑیوں نے میری ہر ممکن دلجوئی کی تاہم میں اب بھی اپ سیٹ ہوں کیونکہ میری بولنگ اچھی نہیں رہی تھی۔ سعید اجمل نے کہا کہ ناکامی کے بعد ہر ایک نے میرے پاس...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 27, 2010

صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ رحمن ملک کو احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزائیں معاف کردی ہیں، صدارتی ترجمان سینیٹر فرحت الله بابر نے بتایا کہ صدر نے رحمن ملک کو احتساب عدالت کی جانب سے جنوری 2004 میں ان کی غیرحاضری میں دی گئی سزائیں آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت معاف کردی ہیں۔ صدر نے یہ اقدام وزیراعظم کی ایڈوائس پر کیا ہے۔ آرٹیکل 45 کے مطابق صدر کو کسی بھی عدالت کی طرف سے دی گئی سزا ختم کرنے، معطل کرنے یا اس میں کمی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ فرحت الله بابر نے بتایا کہ رحمن ملک کو ان کی غیرحاضری میں نیب آرڈیننس کی دفعہ 31 کے تحت 2004 میں تین سال کی...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 27, 2010

پاکستانی قوم نیک تمناؤں کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے لئے دعائیں کرتی رہ گئی اورآسٹریلوی بیٹسمین مائیک ہسی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتا ہوا میچ پاکستان کے ہاتھ سے چھین لیا،ایک موقع پر پاکستان کی فتح یقینی نظر آرہی تھی۔قومی ٹیم نے کھیل ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس سیمی فائنل کو بجا طور پر ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ قرار دیا جاسکتا ہے۔آپ کے خیال میں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا اور شکست سے کس طرح بچا جاسکتا تھا؟اکمل برادران نے بھی اپنے کیریئر کی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اسکور کو 191 رنز تک پہنچانے...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 27, 2010

چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر صدارتی ریفرنس کی سماعت ہو رہی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس جاوید اقبال نے جسٹس افتخار چوہدری کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ساتھ برا سلوک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف ریفرنس دائر کیے جانے کے خلاف وکلاء کا ملک گیر احتجاج بھی جاری ہے۔ اور انہوں نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ جبکہ حکومت اس اقدام کو آئین اور قانون کے عین مطابق قرار دے رہی ہے اور وزراء کا کہنا ہے کہ وکلاء بعض سیاسی جماعتوں...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 27, 2010

مارشل لائی ایمرجنسی کی آندھی نے جس طرح نجی ٹیلی ویثرن چینلز کے روشن دیئے بجھادیئے ہیں اس کااثر پورے ملک کی ذہنی اور سماجی زندگی پر پڑ رہا ہے۔ ہر طرف تشویش ، بے یقینی اور افسردگی کا سماں ہے۔ اخبارات پر بھی نئی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں اور جنگ گروپ کے پریس کو سیل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی۔ وہی حکمراں جو سینہ پھلاکر میڈیا کو بے مثال آزادی دینے کا دعویٰ کرتے نہ تھکتے تھے اب عوام کو معلومات حاصل کرنے اور اظہار کی آزادی کے بنیادی، انسانی اور آئینی حقوق سے محروم کررہے ہیں۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں میڈیا کی آزادی کو کبھی اس طرح سلب نہیں کیا گیا کیوں...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 27, 2010

پاکستان کے مختلف شہروں میں سیاسی کارکنوں کے ساتھ ساتھ اب اساتذہ کوبھی ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا جارہا ہے ۔ کوئٹہ ،لاہور اور کراچی میں اس طرح کی وارداتیں رونما ہورہی ہیں ۔جس پر طلباء اور اساتذہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں، اساتذہ کا قتل علم کی خدمات کا قتل ہے، تعلیم و تربیت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے کسی عبرتناک سزا کے مستحق نہیں ہیں،؟ اسی طرح کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بلوچستان یونیورسٹی کی ایک خاتون پروفیسر جاں بحق ہوگئی ۔ 48سالہ ناظمہ طالب یونیورسٹی میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے بعد رکشے میں سوار ہوکر گھر جارہی تھیں کہ اس دوران نامعلوم...
Read more »
Posted by Unknown on Thursday, May 27, 2010

سابق وزیرخارجہ خورشید قصوری نے جنگ گروپ اورٹائمز آف انڈیا کے زیراہتمام لاہور میں”امن کی آشا“ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت گزشتہ دورحکومت میں مسئلہ کشمیر کے حل کے قریب پہنچ چکے تھے۔ایک مشترکہ لائحہ عمل بھی طے کر لیا گیا تھا۔دوطرفہ مذاکرات میں کشمیری رہنماؤں کو بھی شریک رکھا گیا اوران کے حق خودارادیت کے مطالبے کو سامنے رکھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سے بھارتی افواج کے انخلاء کی بھی بات کی گئی تھی۔خورشید قصوری کے مطابق دونوں ملکوں میں کچھ لو اور کچھ دو کے فارمولے کے تحت معاملات طے کرتے ہوئے یہ بھی اتفاق ہوا تھا کہ مسئلہ کشمیر...
Read more »