شاندار کھیل اور افسوسناک شکست !

پاکستانی قوم نیک تمناؤں کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کے لئے دعائیں کرتی رہ گئی اورآسٹریلوی بیٹسمین مائیک ہسی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیتا ہوا میچ پاکستان کے ہاتھ سے چھین لیا،ایک موقع پر پاکستان کی فتح یقینی نظر آرہی تھی۔قومی ٹیم نے کھیل ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس سیمی فائنل کو بجا طور پر ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ قرار دیا جاسکتا ہے۔آپ کے خیال میں میچ کا ٹرننگ پوائنٹ کیا تھا اور شکست سے کس طرح بچا جاسکتا تھا؟اکمل برادران نے بھی اپنے کیریئر کی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اسکور کو 191 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بھی اس میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے خوشی اس بات کی ہے کہ قومی ٹیم شاندار مقابلے کے بعد ہاری۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz