لاہور(جالانیوز)لاہور ائر پورٹ سے ہم شکل کے پاسپورٹ پر ایتھنز پہنچنے کی کوشش کوناکام بنا دیاگیا۔ایف آئی اے لاہور کے امیگریشن حکام کے مطابق ایتھنز جانے والے محمد شہباز نامی ایک مسافر کو آف لوڈ کردیاگیاجوکہ اپنے ایک ہم شکل کے پاسپورٹ پریونان جانے کے لیے علامہ اقبال ائر پورٹ سے ایک نجی ائرلائنز کے ذریعہ سے اس کوشش میںتھا۔حکام کاکہناہے کہ محمد شہباز کے پاس سے یونانی دستاویزات جن ورک پرمٹ وغیر ہ تھے برآمد ہوئے اس کو تب چیک کیاگیا جب وہ امیگریشن کاؤنٹر پر آیا تو انسپکٹر محمد احمد نے اس کاپاسپورٹ چیک کیا جس پر ان کو شک گذرا توانھوں نے مزید غورکرنے پر معلوم ہواکہ وہ اصل بندہ نہیں ہے بلکہ اس کاہم شکل ہے جس کو ایتھنز میں بابر حسین نامی ایجنٹ نے سپانسر کیاتھا تمام صورت حال واضح ہونے پر ملزم کوحراست میں لے کرمزید تفیتش کی خاطر مقدمہ درج کرلیاہے۔