مشرف کیخلاف نواز لیگ کی چارج شیٹ !

مسلم لیگ نواز نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف چارج شیٹ جاری کر دی ہے ۔پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ نواز لیگ اس چارچ کو قومی اسمبلی میں پیش کرے جس سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ چارج شیٹ 10 صفحات پر مشتمل ہے۔ چارج شیٹ میں مارشل لاء کا نفاذ ، لال مسجد میں قتل عام ، اکبر بگٹی ، نیب کے ذریعے بلیک کرنا ، عدلیہ پر حملہ کرنا ، دو مرتبہ آئین معطل کرنا ، آرمی چیف حلف کی خلاف ورزی ، بلوچستان میں لاپتہ افراد اور سازشیں، لوگوں کو اغوا کرانا ، 12 مئی ،18 اکتوبر 2001 کو قتل عام ، فوج کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنا ، عدلیہ پر حملہ اور این آر او کا نفاذ شا مل ہے۔ چارج شیٹ میں مسلم لیگ ن نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے اور انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ آئین پاکستان کے آرٹیکل 6 کے تحت خلاف ورزیاں کرنے پر سزا دی جائے، کارگل پر کمیشن قائم کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں ۔ این آر او کی بنیاد پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سابق صدر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ چارج شیٹ میں 16 الزامات اور 7 مطالبات شامل ہیں۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرف نے ہارس ٹریڈنگ کا آغاز کیا اور ملک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دھکیل دیا۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz