لیبیا: 40سال سے برسراقتدارکرنل قذافی کا تخت ڈگمگانے لگا

مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200سے بڑھ گئی ،اپوزیشن نے بن غازی کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا،معمر قذافی کے اقتدار کو خطرہ
لیبیا میں حکومت مکالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو سو زائد ہو گئی ہے جس کے بعد رہنما ءکرنل قذافی کا 40 سالہ اقتدارڈگمگانے لگا ہے۔ مصری صدر حسنی مبارک کے بعد لیبیا کے رہنما معمرقذافی کا طویل اقتدار بھی خاتمے کی طرف بڑھتا نظرآرہا ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بن غازی سے شروع ہونے والی کرنل قذافی کے خلاف تحریک پورے ملک میں پھیل گئی ہے اور اپوزیشن نے بن غازی کا کنٹرول مکمل طور پر سنبھال لیا ہے۔ ادھرمعمرقذافی کے صاحبزادے سیف الاسلام نے مظاہروں کے بعد پہلی بار عوام سے خطاب میں کہا کہ عالمی میڈیا لیبیا کے حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے تاہم انہوں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ مطاہرین نے بن گازی سمیت کئی مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق لیبیا میں مظاہروں میں اب تک 200 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم کرنل قذافی کے بیٹے نے ان خبروں کو غلط قراردیا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz