یونیفکیشن بلاک کے 11 اراکین قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے مستعفی

یونیفیکیشن بلاک کے گیارہ اراکین نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے باضابطہ استعفٰی دے دیاہے۔ جبکہ وزیراعلٰی پنجاب کے معاون خصوصی کے منصب سے بھی تین رہنما الگ ہوگئے ہیں۔
یونیفیکیشن بلاک نے پنجاب حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر کے وزارتیں نہ لینے کا اعلان کیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسمبلی کے اندر پہلے سے حاصل قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور وزیراعلٰی پنجاب کے معاون خصوصی کےعہدوں سے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
دستبردار ہونے والے رہنماوں نے اپنے استعفے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے سپرد کردیئے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے استعفے موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی حکومتی عہدہ نہیں ہے اس وجہ سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ذریعے یہ استعفے مسترد کردئیے جائیں گے۔ البتہ وزیراعلٰی کے معاون خصوصی کے منصب سے مستعفی ہونیوالے یونیفکیشن بلاک کے تینوں رہنماؤں کے استعفے قبول کرلئے جائیں گے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz