یونان: تنخواہوں میں کمی، پبلک ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں کا احتجاج

یونان میں پبلک ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں نے تنخواہوں میں کمی کے اعلان کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا، اہلکار موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر دارالحکومت ایتھنز میں مختلف سرکاری محکموں کے سامنے احتجاج کرتے رہے۔
یہ جمعے کے روز ہونے والے موٹر سائیکل مارچ کے بعد دوسرا موٹر سائیکل مارچ ہے۔ ٹرانوسپورٹ بل پر منگل کے روز ووٹنگ ہو گی جب ٹرانسپورٹرز نے 24 گھنٹے کی ہڑتال کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ آئی ایم ایف اور یورپین یونین کے ماہرین نے یونان کو اقتصادی اصلاحات میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz