Posted by Unknown on Sunday, April 03, 2011
افغانستان کے صوبے قندھار میں بھی امریکی پادری کے خلاف احتجاج کے دوران 10 افراد ہلاک جبکہ 81 زخمی ہو گئے۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں کچھ شدت پسند عناصر شامل تھےجنہوں نے پرامن احتجاج کے بجائے فوٹو گرافروں کی دکانوں کو آگ لگا د ی اور شہریوں کو ہلاک کیا.۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بیشتر افراد کو پتھر مارے گئے ۔ حکام نے ملک میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی افغانستان کے شہر مزار شریف میں مشتعل مظاہرین نے اقوام متحدہ کی عمارت پر دھاوا بول دیا جس سے سات غیر ملکیوں سمیت 20 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔