مائیکل جیکسن کے گانے مصنوعی آواز میں ریکارڈ ہوتے تھے

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی پاپ سنگر مائیکل جیکسن کی پہلی برسی کے موقع پر ایک دستاویزی فلم پیش کی گئی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مائیکل جیکسن کے گانوں میں آواز مائیکل جیکسن کی نہیں ہوتی تھی بلکہ یہ گانے مصنوعی آواز میں ریکارڈ کئے جاتے تھے۔ مائیکل جیکس کی پہلی برسی کے موقع پر پیش کی جانے والی دستاویزی فلم ”گون ٹو سون“ میں آنجہانی مائیکل جیکسن کی شخصیت اور فنی زندگی کے راز بے نقاب کئے گئے ہیں۔ دستاویزی فلم کے مطابق ان کے گانے اصلی نہیں بلکہ مصنوعی آواز میں ریکارڈ کئے جاتے تھے۔ فلمساز ایان ہیل پیرن کے مطابق جب وہ مائیکل جیکسن سے ملے تو وہ ان کی آواز سن کر چونک گئے کیونکہ ان کی آواز بالکل مردانہ تھی جبکہ گانوں میں ان کی آواز باریک اور تھرتھراتی محسوس ہوتی ہے جس کے سحر میں اب تک دنیا کے کروڑوں لوگوں جکڑے ہوئے ہیں۔ فلمساز کا کہنا ہے کہ اس بات کی تصدیق کئی لوگوں نے کی ہے کہ مائیکل جیکسن کی حقیقی آواز بالکل مختلف تھی۔رپورٹ کے مطابق کنگ آف پاپ گھر میں اکثر کیپ پہنی رکھتے تھے۔فلم ’گون ٹو سون ‘ آج پاپ لیجنڈ مائیکل جیکسن کی پہلی برسی کے موقع پر 58 ملکوں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

 
ujaalanews.com | OnLine Tv Chennals | Shahid Riaz