ایتھنز(اجالانیوز)مزید تین پاکستانی مختلف واقعات میں زندگی کی بازی ہار گے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام کو کاتوپاتیسیا کے علاقہ میں دونامعلوم حملہ آوروں نے ایک پاکستانی کوکاتوپاتیسیا کی گلی یونیا اوریاکوواتون پرسرمیں گولیاں مار کرقتل کردیا۔فوری طورپر موصول ہونے والی معلومات کے مطابق قتل ہونے والے پاکستانی کانام ظفرعباس معلوم ہواجبکہ مزید معلومات کے مطابق مقتول کوگولیاں مارنے والے دو افراد تھیجوقتل کے بعد وہاں سے فرار ہوگے قاتلوں کے بارے مزید معلومات میسر نہیں آسکیں۔پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے تاہم قتل کے محرکات کے بارے میں مزید تفصیلات میسر نہیں آسکیں۔ایک اورواقعہ میںسیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا منصور احمد ولد سرفرازاحمد محلہ امام صاحب سیالکوٹ آٹھ ماہ قبل یونان آیا تھا جس کودمہ کا مرض لاحق تھا گذشتہ دنوں اس کی حالت زیادہ بگڑنے پراس کوہسپتال لے جایاگیاجہاں اس کاعلاج جاری تھا کہ گذشتہ روز اس کودورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا اوربیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملا مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کومسجد دارالامن امونیا میں اداکردی گئی جس کی ڈیڈباڈی کی روانگی کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں۔تیسرے واقعہ میں نیکیا میں رہائش پذیر مرزاندیم جرال آزادک کشمیر کے ضلع میرپور کے گاؤں جاتلاں پل منڈا کارہائشی تھااور وینس ٹیلی ویثرن کے پروگرام گریس ٹائم کے پروڈیوسر ابرہیم فیض کاعزیز تھا کورنتھوس میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کاساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ابراہیم فیض کے مطابق مرزا ندیم کام سے فارغ ہوکر واپس اپنے گھر روانگی کے لیے شاہراہ پرکھڑا تھا اورگاڑی میں سوار ہونے کے لیے اس کے پیچھے موجود تھاکہ ایک تیز رفتارگاڑی جس کایونانی ڈرائیور اس پرقابونہ رکھ سکنے کی بناکر گاڑی کاکنٹرول کھوبیٹھا جس کے نتیجہ میں سڑک پرگھر جانے کے لیے تیار کھڑے مرزا ندیم پر گاڑی چڑھ دوڑی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اوراس کاساتھی بھی زخمی ہواجبکہ تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور کوبھی شدید چوٹیں آئی اوراس کے جسم کی کافی ہڈیاں ٹوٹ گئی تمام زخمیوں کومقامی ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم مرزا ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حادثے کی خبر سن کرابراہیم فیض اوردیگر افراد ہسپتال پہنچ گے ۔مرزا ندیم یونان میں عرصہ دراز سے مقیم تھااورمختلف ٹی وی ڈراموں میں بھی اس نے اداکاری کی تھی۔